FONTS کیسے بنائے جاتے ھیں؟ کیا LOGIC ھے

مسرت

محفلین

اک مسئلہ اپنے سینئر دوستوں کی خدمت میں عرض ھے۔ امید ھے ضرور توجہ دیں گے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ھے کہ فونٹس کیسے بنتے ھیں؟ کیا طریقہ ھے؟ میں اپنے فونٹس کیسے بناسکتا ھوں؟
 

مسرت

محفلین
FONTS کیسے بنائے جاتے ھیں؟

میں نے فونٹس بنانے کا طریقہ پوچھا تھا۔ اگر کوئی بتا سکے تو مھربانی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
جنا فانٹ کے لئے آپ کے شہر میں کافی ڈویلپر ہیں غالبا پیرزادہ اور فدا شاہ ہیں۔ ان سے رابطہ کرلیں۔ یا یہاں شاکر قادری یا اعجاز اختر بھائی سے رابطہ کرلیں۔
 
نبیل میں دوا تو کس مرض کی نہیں البتہ مریض ضرور ہوں۔ میرے پیپر چل رہے ہیں جب ختم ہونگے تو شاید کوئی ٹیوٹر بناؤں ویسے گھوٹکی میں دو تین سینئر فانٹ ڈویلپر ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظہور سولنگی، گھوٹکی میں ضرور سینیر فونٹ ڈیویلپر موجود ہوں گے، لیکن لوگ یہاں پر انفارمیشن کا سراغ ڈھونڈھنے آتے ہیں۔ بدقسمتی سے ابھی تک فونٹ ڈیویلپمنٹ کا کوئی باقاعدہ ریسورس موجود نہیں ہے جس سے سیکھنے کے خواہش مند لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔
 
کیوں فکر کرتے ہیں بس یہ سلسلہ میں کافی دنوں سے سوچ رہا تھا اور ہم نے ای ٹیچنگ ٹیم والوں کو کہا تھا کہ پاک نستعلیق کا ٹیوٹر بنائیں۔ مگر سرکاری لوگ ہیں آپ کو تہ پتہ ہے۔ ٹیوٹر کے لئے کیا بہتر رہے گا مائکرومیڈیا ڈائریکٹر یا کوئی اور بھی ہے۔
پہلی بار میرا خیال ہے کو ئی سادہ نسخ فانٹ شروئ کیا جائے ؟ کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظہور سولنگی، sophisticated ملٹی میڈیا ٹیوٹوریل کے تکلف میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر آپ کوئی پی ڈی ایف فائل ہی مہیا کر دیں تو اس سے بھی لوگوں کی بہت رہنمائی ہو جائے گی۔

یاہو پاک ٹائپ گروپ کے فائل سکیشن میں فونٹ میکنگ سے متعلق کچھ بنیادی معلومات موجود ہیں۔ پاک ٹائپ گروپ کی جانب سے ریلیز کردہ فونٹس میں بھی غالباً ان کا وولٹ‌ سورس شامل ہے۔ اس کا مطالعہ بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

نسخ فونٹ بنانے سے آغاز اچھا ہو سکتا ہے لیکن اب کافی لوگ نسخ فونٹ بنانے پر دسترس حاصل کر چکے ہیں۔ اگر نستعلیق ٹائپوگرافی کے بارے میں معلومات فراہم کر دی جائیں تو یہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
 

دوست

محفلین
نسخ کے بارے میں بھی موجود ہونا چاہیے۔ چونکہ یہاں تو اکثر دوست فارسی اور عربی فانٹس میں‌کریکٹر شامل کرکے فونٹس بنا رہے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
پہلی تو اخلاقی ذمہ داری میری اپنی بنتی ہے کہ میں آپ کو اس بارے میں آگاہ کروں جو کہ اب تک نہیں کر سکا۔ لیکن انشااللہ جلد کروں گا۔ جو سولنگی صاحب نے فرمایا کہ ای ٹیچنگ کا تو اس میں کچھ ایسے ہے کہ میں نے ای ٹیچنگ والوں کو کہا تھا کہ بنیادی ڈھانچہ میں کھڑا کر دیتا ہوں کہ کیا ابواب ہوں گے اور کس طرح سے کیا بات کرنی ہے باقی معلومات میں اور سولنگی صاحب دیتے رہیں گے آپ لکھتے رہیئے تو جواب آیا کہ ہم کو بھی سیکھنا ہوگا اس بارے میں؟ ہم نے خفیف سا سر ہاایا کہ ہاں تکنیکی دستاویزات کے مصنفین کو بھی کچھ تو جاننا ہوگا تو فرمایا کہ نہ بابا ہم یہ نہیں کر سکتے پس معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ دوسرا، میں آج کل کمپیوٹر کی طرف سے تہی داماں ہوں وگرنہ وقت وافر ہے۔ بس اس کا بھی انتظام ہوا چاہتا ہے۔ شرمندگی میں اس سے زیادہ وضاحت نہیں دے پا رہا۔۔۔۔
قصوروار سمجھے گی دنیا تجھے
اب اتنی بھی زیادہ صفائی نہ دے۔۔۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہ کارِخیر کس صدی عیسوی میں انجام دیا جائے گا؟
اس صدی کا پہلا عشرہ اختتام کو چھونے والا ہے۔

Font Creator Programme میں کام کر کے آپ سے پوچھتا جاؤں گا۔ بتا دو گے نا؟ یا یہ بھی مسٹر نیلسن سے پوچھوں؟
 

الف عین

لائبریرین
عمران۔ میں نے بھی کچھ ابتدائی باتیں تو بتا دی تھیں نئے کام کرنے والوں کے لئے۔ بس ذرا ٹائپو گرافی والی فورم میں ہی پرانے پیغامات دیکھیبں۔ مجھے روابط ڈھونڈنے میں بہت الجھن ہوتی ہے اور وقت الگ ضائع ہوتا لگتا ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
عمران۔ میں نے بھی کچھ ابتدائی باتیں تو بتا دی تھیں نئے کام کرنے والوں کے لئے۔ بس ذرا ٹائپو گرافی والی فورم میں ہی پرانے پیغامات دیکھیبں۔ مجھے روابط ڈھونڈنے میں بہت الجھن ہوتی ہے اور وقت الگ ضائع ہوتا لگتا ہے۔

جی میں دیکھ لیتا ہوں۔ ایک آدھ فونٹ بنایا بھی ہے۔ اصل میں میرا رجحان خطِ کوفی کی طرف ہے۔
ویسے آج کل ایک الگ فونٹ دھیان میں آ رہا ہے۔ اس کے خالق نے تھیسس کے لیئے صرف تصویری خاکہ ہی بنایا ہے۔ سوچ رہا ہوں اس کو فونٹ کی شکل دے دوں۔
فونیشیا فونٹ کا کسی صاحب کو معلوم ہے؟
 

مغزل

محفلین
جناب میں متمنی ہوں کہ کب کوئی سکھائے گا۔
میں انشا اللہ نستعلیق (بطرزِ لاہوری) تاج الدین زریں رقم بنانے کا خواہش مند ہوں
اپنی کوشش جاری ہے کم از علامتوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
باقی ۔۔۔ ہنوز دلی دور است والا معاملہ ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
جناب میں متمنی ہوں کہ کب کوئی سکھائے گا۔
میں انشا اللہ نستعلیق (بطرزِ لاہوری) تاج الدین زریں رقم بنانے کا خواہش مند ہوں
اپنی کوشش جاری ہے کم از علامتوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
باقی ۔۔۔ ہنوز دلی دور است والا معاملہ ہے۔

السلامُ علیکم م م مغل جی!
آپ کون سا سوفٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں؟
 
Top