FOSS Promotion Camp

مصطفے قاسم

محفلین
السلام علیکم!
برادران مجھے ابھی ایک ورکشاپ کے بارے میں معلوم ہوا ھے جو فری سوفٹ ویئر کے متعلق آگہی کیلیے لاہور میں منعقد ہو رہی ھے۔ ورکشاپ 2 جولائی سے شروع ہو چکی ہے گو کہ کافی دیر سے پتا چلا مگر یطلاع کے مطابق یہ 8 جولائی تک جاری رھے گی۔ بندہ تو کل انشاءاللہ ضرور جانے کی کوشیش کرے گا بقی برادران سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس موقع سے یستفادہ کریں۔ ورکشاپ سے متعلق معلومات زیل میں لکھ دی ہیں۔ شکریہ

[align=left]
What: Workshop
When: 2007-07-02 09:30 AM to
2007-07-08 06:30 PM
Where: AIMS Institute, Lake Road, Opp University Grounds, Lahore, Pakistan
Contact Name: Atif Khan
Contact Email: khan@iitesf.net
Contact Phone: 0092 42 300 4663255

For further Information visit the organizing body website here at http://www.iitesf.net/
 

مصطفے قاسم

محفلین
تازہ معلومات

السلام علیکم!
بندہ نے ابھی ورکشاپ سے متعلقہ حضرت جناب عاطف صاحب کو فون کیا تو ہماری گناہگار سماعتوں نے جو سنا وہ کچھ یوں ہے کہ:

ورکشاپ 1:
لینکس کا تعارف اور یوبنٹو لینکس کی انسٹالیشن۔ معاوضہ: مبلغ 300 روپے

ورکشاپ 2:
نیٹورکنگ کا تعارف، عمل مشقیں، کچھ routers سے متعلقہ مشقیں اور سکیورٹی سے متعلق آگہی۔ معاوضہ: مبلغ 1000 روپے

اگر کوئی برادر شرکت فرمانا چاہیں تو پنجاب یونیورسٹی سے اپنا نام شرکا میں داخل کروا سکتے ہیں متعلقہ ورکشاپ کی فیس جمع کروا کر۔

دوسری ورکشاپ کی تو چلو مانا فیس لینا بنتی ہے(مگر اتنی زیادہ نہین بہرحال) لیکن پہلی لینکس سے متعلقہ ورکشاپ کے 300 روپے چارج کرنا ایک بھونڈا مذاق لگتا ہے۔

اللہ تعالی ہمیں علم کو کاروبار بنانے کی بجائے اس سے جائز رزق کمانے اور اسے جہالت سور کرنے اور شعور و آگہی پھیلانے کیلیے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
 

مصطفے قاسم

محفلین
معذرت علوی صاحب

السلام علیکم!
جناب ورکشاپ کے بارے میں سنتے ہی میں تو کافی پر جوش ہو گیا تھا مگر محترم عاطف صاحب سے بات کرتے ہی سارا جوش بھاپ کیطرح اڑ گیا :lol:

اول جو پہلی ورکشاپ ہے اس میں اہم موضوع لینکس کا تعارف اور یوبنتو انسٹالیشن اور انسٹالیشن میں اہم چیز پارٹیششنز کی منصوبہ بندی اور دوہرے بوٹ کو سمجھنا ھو گا جو کہ میرے لیئے نئی نہیں۔

دوسرا جو نیٹورکنگ کی ورکشاپ ہو گی اس میں ابتدائی نیٹورکنگ کی مشقیں اور Cisco Routers کی کچھ implementations ہوں گی اور یہ بھی اللہ کا شکر ہے “سی سی این اے“ کا کافی عرصہ پڑھانے کے تجربے کیوجہ سے پر کشش نہیں۔

اصل میں میں جس پہلو کے حوالے سے پرجوش تھا کہ FOSS سے متعلقہ شخصیات مدعو ہوں گی اور ان سے کچھ استفادہ ہو سکے مگر یہ مکمل کاروباری نقطہ نظر کی ورکشاپ ہے اس میں عوامی آگہی کا کوئی پہلو نظر نہیں آتا۔
 
Top