اسد
محفلین
مجھے کچھ جِف فائلیں ملی ہیں، جن میں ٹرانسپیرنسی آن ہے۔ پیلیٹ میں ٹرانسپیرنٹ رنگ سیاہ ہے۔ مختلف فائلوں میں ٹرانسپیرنٹ رنگ کا انڈیکس مختلف ہے۔ یہ فائلیں ویب براؤزر اور کچھ امیج ویوئرز میں درست نظر آتی ہیں۔ لیکن جب میں ان فائلوں کو کسی دوسری فورمیٹ میں تبدیل کرتا ہوں (بیچ کنورژن سے)تو تمام فائلوں کا بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جاتا ہے اور صفحات پر موجود تحریر پڑھی نہیں جا سکتی۔ اگر ٹرانسپیرنسی آف کرتا ہوں تب بھی بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جاتا ہے۔
کیا کوئی ایسی یوٹیلیٹی موجود ہے جو ایک مرتبہ میں (batch میں) ڈائریکٹری میں موجود تمام فائلوں کا (1) بیک گراؤنڈ سفید کر دے یا (2) ٹرانسپیرنسی کا رنگ سفید کر دے یا (3) ان تمام فائلوں کو PNG میں اس طرح تبدیل کر دے کہ بیک گراؤنڈ سفید ہو جائے۔
میں عرفان ویو اور ایکس این ویو استعمال کر چکا ہوں اور ان میں یہ کام ہر فائل پر کرنا پڑتا ہے۔
پیشگی شکریہ۔