GMail Drive آپ کا online Hard Disk مگر MyComputer میں

محبوب خان

محفلین
لو جی اب ہارڈ ڈسک بھی آن لائن ہونے لگے یعنی نظر تو اپنی کمپیوٹر پہ آئے مگر حقیقت میں کسی اور جگہ پہ ہو اور استعمال پھر آپ کے ہاتھ میں ! جی ہاں! میں Virtual Hard Disk کی بات کر رہا ہوں۔

GMAIL گوگل والوں کا برقی خط کی سہولت کا نام ہے۔ اس مضمون سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کے پاس جی میل کا اکائنٹ ہونا چاہیے۔ اور جی میل مفت میں دستیاب ایک برقی خط بیھجنے کی سہولت ہے اور یہ گوگل والوں کا ہے۔

اس utility کا نام GMail Drive ہے۔ آپ اپنے جی میل سپیس کو ورچوئل ڈرائیو کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں یعنی جی میل میں‌موجود سپیس کو آپ اپنی فائلوں کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور یہ سب ایسے ہی ہوگا جس طرح physically کوئی ڈرائیو آپ کے پی سی میں‌لگا ہوتا ہے۔ یعنی اس utility کے ذرئعیے آپ اپنی جی میل سپیس کو ورچوئل ڈرائیو میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ آپ اس ڈرائیو میں وہ سب کام کرسکتے ہیں جو آپ اپنی پی سی میں لگے کسی اور ڈرائیو میں کر سکتے ہیں۔
http://www.softpedia.com/progDownload/GMail-Drive-shell-extension-Download-15944.html

اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب کس طرح کیا جائے تو جناب دیے گئے لنک پہ کلک کریں اور اس میں‌موجود فائل کو (جو کہ zipفارمیٹ میں‌ہے)
ڈاون لوڈ کریں۔ اس فائل کی سائز 156 کلو بائٹ ہے اور اسے انزپ کرنے کے بعد انسٹال کریں۔

انسٹال کرنے کے بعد آپ اپنے MyComputer جاکے اس ورچوئل ڈرائیو کو دیکھ سکتے ہیں اور اسے استعمال بھی کرسکتےہیں۔

امید اردو محفلین کو یہ چھوٹا سا مضمون پسند آئےگا۔

-----------------------------------------------------------------------------
اس مضمون کو لکھنے کے لیے مندرجہ زیل سورسز سے مدد لی گئی:
http://www.spider.tm/
http://www.softpedia.com/
 

محبوب خان

محفلین
گزشتہ سے پیوستہ!

جی میل ڈرائیو کو استعمال کرنے کے لیے ایک دفعہ تو دیے گئے یوٹیلٹی کو انسٹال کرنا پڑتا ہے مگر اس کے بعد آپ جہاں انٹرنیٹ ہے وہاں اسے اپنے جی میل کے زریعے استعمال کرسکتے ہیں۔ کیونکہ جی میل ڈرائیو میں ڈالے گئے فائلز آپ کو اپنے اکاونٹ میں میں ای میل کر دیے جاتے ہیں۔

یعنی فلیش ڈرائیو اور اس سے متصل تمام بیماریوں (وائرسز، ٹروجنز وغیرہ) کا خاتمہ ممکن ہے اگر آپ جی میل ڈرائیو کو استعمال کریں تو؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلا سوال:‌ جی میل اس چیز پر کافی سخت چیک رکھتا ہے کہ روزانہ آپ ایک ہی ایڈریس یا ایک ہی کمپیوٹر سے کتنی مقدار میں ڈیٹا اپ لوڈ کرتے ہیں۔ تو کیا یہ طریقہ کتنا محفوظ ہے؟

دوسرا سوال: یہ جی میل کی شرائط کے خلاف ہے، وہ لوگ ای میل اکاؤنٹ کو بلک ڈیٹا سٹوریج کے لئے استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں

تیسرا سوال: ای میل کا سائز مخصوص حد سے زیادہ نہیں ہوتا، اس لئے اگر کوئی بڑی فائل اپ لوڈ کرنی ہوئی تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟

چوتھا سوال: یہ تھرڈ پارٹی سافٹ‌وئیر ہے، جو اصل میں جی میل سے اپرووڈ نہیں ہے (یہ میرا ذاتی اندازہ ہے) اس کا استعمال کتنا محفوظ ہوگا؟
 
آپ کے سارے سوال بجا ہیں۔

اور یہ کوئی نئی دریافت نہیں ہے بلکہ تقریباً سال بھر سے رائج ہے۔ ایک بار یہ سافٹویر جی میل کی اپڈیٹ کے سلسلے میں ناکارہ بھی ہو چکا ہے پر بعد کے ورژن میں پھر سے خاطر خواہ تبدیلیاں کر کے قابل استعمال بنا لیا گیا ہے۔ جی میل کی فی کھاتہ قوت زخیرہ تقریباً 6+ جی بی ہے جب کہ تقریباً 25 ایم بی کی فائل تک ایک بار میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس کے لئے بینڈ وڈتھ بہت درکار ہوتی ہے۔ ان حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ خود کیجئے۔

ایک بات اور!
لینکس یوزر بھی جی میل ڈرائو کو سسٹم میں من چاہی جگہ پر ماؤنٹ کر سکتے ہیں بالکل کسی خارجی ڈرائو کی طرح۔ مزید معلومات کے لئے گوگل کریں۔ سطر با سطر کمانڈس مل جائیں گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ میں نے ایک سال نہیں، اس سے بھی بہت پہلے سنی تھی۔ لیکن کسی بھی تھرڈ پارٹی پر اعتبار کرنا مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
محبوب خان، بہت شکریہ یہ مفید معلومات فراہم کرنے کا۔
ابھی تک مجھے جی میل ڈرائیو استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا ہے لیکن میرے خیال میں یہ کئی مواقع پر کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔
 

رند

محفلین
بہت زبردست محبوب خان بھائی بہت اچھی معلومات فراہم کی ہیں آپ نے میں ابھی چیک کرکے بتاتا ہوں اور میرے پاس تو ڈائل اپ ہے اور اس طرح ورچیول ڈرائیو میں‌ ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں بھی دیر لگے گی نا اور کیا اس میں پرسنل ڈیٹا بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں ؟ یعنی مرے کہنے کا مطلب ہے اس سافٹ ویر کے زریعے صرف اسی ای میل کی سپیس تک رسائی ہوسکتی ہے جس کا پاس ورڈ آتا ہو یا کوئی بھی کسی کے بھی ای میل کی سپیس کو چیک کرسکتا ہے کہ اس میں کیا کچھ ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہ مضامین کے زمرے میں کیوں پوسٹ ہوا ہے۔ منتظمین اسے متعلقہ زمرے میں پوسٹ کر دیں۔ آئ ٹی سے متعلق فورم میں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
میرے خیال میں ڈائل اپ والے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ ویسے مائیکرو سافٹ والے بھی سکائی ڈرائیو مہیا کر رہے ہیں۔
 
Top