Google blog spot کے لیے اردو کے Template درکار ہیں اور اس میں کیٹاگری کا لنک کس طرح

رند

محفلین
السلام علیکم
میں نے گوگل کے بلاگ سپاٹ پہ ایک باگ تعمیر کیا ہے جس کے لیے مجھے اردو ٹمپلیٹ درکار تھے خدا خوش رکھے شاکر ( دوست ) بھائی کو انھوں نے اس معاملے میں میری بہت مدد کی اور ایک اردو کا ٹمپلیٹ بھی دیا جو کہ میں نے کامیابی سے اپنے بلاگ پہ اپ لوڈ کر دیا وہ ٹمپلیٹ بھی اچھا ہے لیکن مجھے اردو کے مزید ٹمپلیٹ بلاگر کے لیے چائیں آپ سب سے بالخصوص دوست بھائی سے گذارش ہے کہ مزید اردو ٹمپلیٹ عنایت کیے جائیں
دوسرا سوال یہ ہےکہ جس طرح ورڈ پریس اور اردو ٹیک کے بلاگز پہ کیٹاگری کے لنک بھی نظر آتے ہیں لیکن بلاگر کے بلاگ میں صرف آرچیو کا ہی لنک نظر آتا ہے وہ بھی تاریخ کے حساب سے میں چاہتا ہوں جس طرح ورڈ پریس میں کیٹاگریز کے لنک سائیڈ میں نظر آتے ہیں اس ہی طرح بلاگر میں بھی نظر آئیں خدا راہ اس معاملے میں کچھ رہنمائی فرمائیں
میں نے اردو ٹیک بھی کھاتہ بنایا ہے وہاں واقع میں بہت اچھے ٹمپلیٹ ہیں لیکن اردو ٹیک بھی تو ورڈ پریس ہی ہے نا ؟ لیکن یہ ورڈ پریس سے علیحدہ کیوں ہے ؟ اور اس میں خامی یہ ہے کہ یہ صرف دس ایم بی کی ہی جگہ فراہم کرتے ہیں لیکن دوسری طرح بلاگر والے میرے خیال میں پانچ جی بی جگہ فراہم کرتے ہیں اس لیے میں چاہتا ہوں کہ بلاگر پہ ہی بلاگ ہوتو زیادہ اچھا ہے بس یہ کیٹاگری اور ٹمپلیٹ کا مسلہ حل ہوجائے مجھے امید ہے کہ آپ برادراں میری مدد ضرور کریں گے انشاءاللہ
وسلام
بااحترامات فراواں
ق ع ش رند
 

رند

محفلین
ارے بھائی وہ کیٹیگری والا مسلہ تو حل ہوگیا اب ذرا اردو ٹمپلیٹ تو کوئی فراہم کردو نا خداراہ بھائی لوگو کتنے دن گذر گئے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

رند

محفلین
میاں‌ جی ٹیمپلیٹ تساں کو خود ہی اردو کرنا ہوگا۔

محترم بھائی آپ میرے کہنے کا مطلب نہیں سمجھے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جو آپ نے مجھ کو ڈیزائن والی فائل دی تھی نا جس کی وجہ سے میرے بلاگ کا ڈیزائن تبدیل ہوگیا تھا ایسی ہی کوئی اور بھی فائل دیں ایک منٹ میں آپ کو لنک بھی دیتا ہوں یہ رہا لنک
http://www.4shared.com/file/30075901/225da2ad/template-17657457.html?dirPwdVerified=98f86b50
یہ جو فائل ہے نا اس طرح کی کوئی اور فائل بھی عنایت کریں عین نوازش ہوگی
 
Top