محمد سعد
محفلین
یہ بھی ملاحظہ فرمائیے
آج کل "ماہرین" بڑے سستے نہیں ملنے لگ گئے؟ یعنی کہ جعلی ڈگری والے جعلی ماہرین کا مسئلہ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے۔۔۔
اس "ماہرانہ تحقیق" میں کیے گئے "سنسنی خیز انکشافات" کے میں پہلے ہی کئی بار مفصل جواب دے چکا ہوں لیکن ہر بار ایک نیا دھاگہ شروع کر کے وہی نکات بار بار دہرائے جاتے ہیں۔ میرے خلاف یقیناً کوئی ہارپیانہ قسم کی سازش ہو رہی ہے۔
کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ میں بھی اپنے دماغ کی صلاحیتوں کا استعمال ایسی خرافات میں کرتا تو نہ صرف اب تک پوری دنیا میں مشہور ہو چکا ہوتا بلکہ میری (کم از کم) کئی درجن ہارپیات دانوں پر مشتمل ایک ٹیم بھی ہوتی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جھوٹ بولنے پر مرنے کے بعد چھترول بڑی گندی ہوتی ہے۔