لگتا ہے آپکی آئی ڈی ہیک ہو گئی ہے
آئی ڈی کے ہیک کرنے کی وجوہات بھی وہی ہیں جو اوپر بیان کی ہیں، کچھ لوگ تو ایسا شوقیہ اور شرارت کے لئیے کرتے ہیں، مثال کے طور پر آپکی آئی ڈی ہیک کر کے وہ آپکے ای میل سے کچھ غلط قسم کے خطوط بھیج سکتے ہیں جسکا مدعا بعد میں آپ پر آنا ہے۔
اسکے علاوہ اگر آپکے خطوط میں آپکے کریڈٹ کارڈز یا بینک کے کھاتے کی تفصیلات ہوں تو ان کے تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔
بعض مجرم پیشہ لوگوں نے تو اسے ہی اپنا پیشہ بنا لیا ہے، یعنی اب اسلحے سے لیس ہو کر جان جوکھوں میں ڈال کر بینک کو لوٹنے کی بجائے گھر میں آرام سے بیٹھ کر ہیکنگ کے ذریعے وہی کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جسمیں پکڑے جانے کا خطرہ تو ہوتا ہی ہے لیکن کم از کم جان کا خطرہ تو نہیں ہوتا۔