اتنےہوش روبا ، حیرت انگیز اورسنسنی خیز حقائق پڑھے کہ دل یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ ہمارا ملک کتنی بیش بہا صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔ اگر ان صلاحیتوں کو 3 فیصد بھی جدید سائنس ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں استعمال کر لیا جائے تو ہمارا ملک ایک سال ، سات مہینے اور سترہ دن میں دنیا کا سپر پاور ملک بن جائے گا ۔ ( یہ سر گوشی ابھی میرا ہمزاد کر گیا ہے ) ۔
محترم ظفری بھائی
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا ۔۔۔۔
ہمارے پیارے وطن پاکستان کی یہ بدقسمتی ہے کہ اس ملک کے بسنے والے " آدھے تیتر آدھے بٹیر " کی حالت میں مبتلا ہیں ۔
دنیا کے محبت اور جنت کا لالچ بیک وقت ہمیں اسیر کیئے ہوئے ہے ۔۔
مندرجہ بالا صلاحیتیں تو آٹے میں نمک برابر جانیں ۔ اور جو ان صلاحتیوں کے حامل ہیں ۔ وہ بخوبی یہ علم رکھتے ہیں کہ یہ صلاحیتیں قدرت کا قانون بدلنے سے قاصر ہیں ۔ اور ان صلاحیتوں کے حامل اسی قدرت کے تابع فرمان ہیں ۔۔۔۔۔۔
(یہ سرگوشی میرے ذہن سے ابھری ہے اور میرے ہمزاد کو اس کی خبر بھی نہیں )