جہانزیب
محفلین
امریکہ میں رہتے ہوئے hate crime کے بارے میں سنا تو بہت تھا، ابھی پرسوں ہی نیویارک میں کوئینز کے علاقے میں دو ایشیائی لوگوں کی گاڑی توڑ دی گئی اور زدوکوب کیا گیا تھا، جب امریکہ میں ایشیائی کہا جاتا ہے تو اس سے مراد مشرق بعید کے لوگ ہوتے ہیں۔
ہاں البتہ آج میں خود اسی hate crime نشانہ بن گیا صبح تقریبا ساڑھے سات بجے میں تیار ہو کر گھر سے نکلا ابھی گھر سے کوئی 100 قدم کے فاصلے پر ہی گیا ہوں گا کہ پیچھے سے دو لڑکے بھاگے آ رہے تھے اور یہ تب نارمل لگتا ہے جب آپ کے گھر کے بالکل سامنے ہی پارک ہو اور لوگ وہاں صبح جاگنگ کرتے ہوں، میں بھی یہی سمجھا لیکن وہ جاگنگ بہرحال نہیں کر رہے تھے، ایک دم ہی مجھے گھونسوں کی زد میں لے لیا، یعنی میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا اس لئے پہلے تو کچھ سمجھ نہیں آئی کہ ہو کیا رہا ہے لیکن جب کچھ سنبھلا تو ان میں سے ایک کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا، شکر ہے ان کے پاس کوئی ہتھیار وغیرہ نہیں تھے، اور ابھی اس گھتم گھتا کو مشکل سے پانچ منٹ ہی ہوئے ہوں گے کہ پولیس وہاں آ پہنچی، اور یوں یہ کہانی اختتام کو پہنچی، البتہ میری ایک آنکھ سوج کر کچھ نشیلی سی ہو گئی ہے
ویسے مجھے پتہ نہیں تھا کہ یہ hate crime ہے وہ تو اللہ بھلا کرے پولیس کا جس کے ذریعے مجھے اس کا پتہ چلا ۔
ویسے امریکہ میں آئے روز ان واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ اس میں ذمہ داری کس پر ہے؟