محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ اودو ٹائپ کرنے کے لئے اس پیغام کے نیچے موجود سبز خانے میں کچھ بھی ٹائپ کرنے کی کوشش کریں۔ ان شاء اللہ سب کچھ از خود سمجھ میں آ جائے گا۔ اور ہاں اتنا اشارہ دے دیتا ہوں کہ یہاں فونیٹک کی بورڈلے آؤٹ مستعمل ہے۔ مزید مسئلہ ہے تو بتائیں، ہم آپ کو اس کا باقاعدہ ٹیوٹوریل فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگر نیچے کا خانہ سبز کے بجائے سفید ہے تو آپ کے براؤزر میں جاوا اسکرپٹ غیر فعال ہو سکتا ہے۔ اسے فعال کر لیں۔
خوش آمدید !
بڑا آسان ہے ارم ، اے پریس کرنے سے (ا) بی پریس کرنے سے (ب) ۔۔۔۔ اگر آپ اردو اچھی طرح جانتی ہیں تو میسیج باکس میں تمام کییز دبائیں الفاظ ظاہر ہوتے جائیں گے ۔۔ تاہم کوئی آسان اور درست طریقہ کوئی ماہر ہی بتا سکیں گے ۔۔
وسلام
Shift + N سے نون غنہ لکھیئے۔ اور اگر اردو لکھتے ہوئے درمیان میں انگلش لکھنے کی ضرورت محسوس ہو تو Ctrl + Space دبا کر اردو اور انگلش میں سوئچنگ کر سکتی ہیں۔ ایسا کرنے پر بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل ہوگا جس سے آپ کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ آپ انگلش موڈ مین ہیں یا اردو۔
جی ہاں۔۔۔ بالکل۔۔۔ میں پہلے کہنے ہی والا تھا لیکن سوچا کہ ابھی آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا۔ اتنا مشکل نہیں ہے اردو لکھنا۔۔۔ ایک آدھ دن میں ہی آپ پرفیکٹ ہوجائیں گی۔ ان شاء اللہ