ناشتہ تو کیا ہی نہیں آج ---صبح ناشتے میںکیا کھایا ہے جو قہقے لگارہے ہو؟
آپ کےلیے میں خصوصی طور پر وزیراعظم کا انٹرویو ’’’’’آج کی خبر‘‘‘‘ میں لگادیتا ہوں۔ناشتہ تو کیا ہی نہیں آج ---
رات "آج کامران خان کے ساتھ" یوسف رضا گیلانی کا انٹرویو دیکھا تھا ، تب سے ذہنی تناؤ سا ہے ، اور اس پر طرہ اخبار بھی پڑھ لیا ، اور پھر ابن انشاء کی نظم "یہ بچہ کس کا بچہ ہے " پڑھ لی ۔۔۔ اسلیے قہقہے لگا کر ذہنی تناؤ کم کر رہا ہوں ۔۔
اب ذرا ارم کا انٹرویو کر لیں ورنہ ان کا یہ تعارفی دھاگہ ہماری گپ کا شکار نہ ہو جائے
وسلام
جی طالوت بھائ شروع کر ین انترویو
بھائیو!
کیوں نئے ممبر کوبھگانے کے درپے ہو، سوالات ایک ایک کرکے پوچھو
اور یہ بھی کہ :
1 - اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
2 - کبھی آ بیل مجھے مار پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا؟
3 - کراچی سطح سمندر سے چھ انچ نیچے ہے، اگر بارہ انچ نیچے ہوتا تو آپ کیا کرتیں؟
ابھی کے لیے اتنا ہی، باقی بریک کے بعد ۔۔۔۔
شمشاد بھائی یہ سوال ڈاکٹر صاحب نے آپ سے ایک ہی بار پوچھے تھے۔
لیکن آپ تو ہر نئے ممبر سے پوچھتے ہیں
ویسے کہیں سے وہ لنک ڈھونڈ کر دے سکتے ہیں جہاں ڈاکٹر صاحب نے آپ سے یہ سوالات کیے ہیں اور آپ نے جوابات دیے ہیں۔
مجھے وہ پڑھنا ہے۔
اگر ڈھونڈ کر دے سکیں تو عنایت
یہ لو فہیم یہ رہا وہ دھاگہ اگرچہ خاصا وقت صرف کرنا پڑا، لیکن تمہاری فرمائش ٹالی بھی نہیں جا سکتی تھی۔
اس دھاگے کے بقایاجات غالباً حذف ہو چکے ہیں۔ پھر بھی مزید تلاش جاری ہے۔