انفیکٹیڈ سسٹم کو درست کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پہلے سیف موڈ میں ونڈوز بوٹ کریں۔ پھر اسی حالت میں پرانا انٹی وائرس ہٹا دیں۔ اور اگر نیا انسٹال کرنا ممکن ہو تو سیف موڈ میں ہی انسئٹال کریں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو (اے وی جی سیف نوڈ میں انسٹال نہیں ہوتا)، تو نارمل موڈ میں ایک بار بوٹ کر کے انسٹال کریں اور پھر فوراً بند کر کے سیف موڈ میں ری سٹارٹ کر کے وائرس چیک کریں۔جب سسٹم میں وائرس والے پروگرام بیک گراؤنڈ میں چلتے ہوتے ہیں تو انٹی وائرس ان کو دیکھ نہیں پاتا، مکمل رپورٹ پڑھیں تو اکثر یہ بھی دیا جاتا ہے کہ اتنی فائلیں استعمال کے باعث پڑھی نہیں جا سکیں۔ اور سب سے بہتر تو یہ ہے کہ بِٹ ڈیفنڈر کی لائیو سی ڈی مل جائے تو اس سے بوٹ کریں اورب اسی سے اپنی ہارڈ ڈسکس کا وائرس چیک کریں۔ اس میں این ٹی ایف ایس پارٹیشن کے لئے ھی ایک اطلاقیہ شامل ہے۔ جس سے وہ پارٹیشن بھی قابلِ مطالعہ ہو جاتا ہے اس لائیو لینکس میں۔