hosts فائل

اظفر

محفلین
السلام علیکم
برادر ہ! ہوسٹس فایلز کا تعلق mapping میپنگ سے ہے ۔ اگر آپ کے بارے میں نہیں جانتے تو اس فایل کو مت چھیڑیں‌ورنہ غلط انٹری کرنے سے ویب سایٹس کھلنا بند بھی ہو سکتی ہیں‌۔ عام طور پر ہوسٹس فائل کو نارٹن انٹرنیٹ سیکیورٹٰ بھی ایڈٹ‌کرتی ہے ۔ اس صورت میں ایڈٹ‌کرنے سے زیادہ مشکل ہو سکتی ہے ۔

ایک بات جو اہم ہے ۔ ہوسٹس فایل میں‌جوگاڑٰ طریقہ سے کوی ایک ویب سایٹ بند کی جا سکتی ہے ۔ یعنی آپ چاہتے ہیں آپ کے پی سی میں‌ کوٰئی خاص سایٹ‌نہ کھلے تو آپ اس سایٹ کا نام اور لوکل ہوسٹ آئی پی وہاں‌لکھ کر اس ویب کو اس اپی سی پر بند کر سکتے ہیں‌۔
 

اظفر

محفلین
میرے خیال میں مرکزی فورم میں کوئی ایسی چیز شئیر کرنا مناسب نہیں جس سے کسی کا او ایس متاثر ہو ۔ اسلیے میں ایسی کوئی چیز یہان‌نہیں‌بتانے والا ۔
 
hosts فائل C:\WINDOWS\system32\drivers\etc میں موجود ہوتی ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں نیٹ ورک پر ہر کمپیوٹر اپنی IPسے پہچانا جاتا ہے۔ کمپیوٹر کو نمبروں سے کھیلنے میں مزہ آتا ہے جب کہ انسان کو ناموں سے، اس لیے ہوسٹ فائل میں آپ کسی IP کو نام سے map کرسکتے ہیں۔ پھر آپ دوسرے کمپیوٹر کو IP سے پکاریں یا نام سے ایک ہی بات ہے۔

مثلاً میری ہوسٹ فائل میں یہ سطر ہے:

127.0.0.1 localhost

یہ IPمیرے سسٹم کی ہے۔ میں اپنے سسٹم کو اس IP یا اس نام (localhost) سے ping کرسکتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شارق۔ hosts فائل کمپیوٹر پر آئی پی ایڈیسز کو ہوسٹ کے نامو‌ں پر میپ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی ایک جانی پہچانی مثال آئی پی ایڈریس 127.0.0.1 کی localhost پر میپنگ ہے جیسا کہ شارق بتا چکے ہیں۔ اصل میں آئی پی ایڈریس کو ڈومین کے نام پر میپ کرنے کا کام ڈومین نیم سروس سرانجام دیتی ہے لیکن hosts فائل کے اندراجات کے ذریعے ڈومین نیم سروس کی میپنگ کو اوور رائیڈ کرنا ممکن ہے۔ حوالہ۔۔
 
Top