دراصل ان کے پر تقریباً اتنی ہی رفتار سے حرکت کرتے ہیں جس رفتار سے ایک مکھی کے پر حرکت کرتے ہیں اور اس تیز حرکت کی وجہ سے ہی یہ ہوا میں معلق رہ سکتے ہیں۔ جس طرح مکھی کے پروں کی بھنبھناہٹ ہوتی ہے بیعنیہ ان کے پروں سے بھی ویسے ہی بھنبھناہٹ پیدا ہوتی ہے لیکن آواز زیادہ ہوتی ہے۔ اسی بھنبھناہٹ کی یعنی humming کی وجہ سے انہیں humming birds کہا جاتا ہے۔