in dogs we trust

خاور بلال

محفلین
indogswetrustnl9.jpg
 

ساجد

محفلین

السلام علیکم،
خاور بلال صاحب ، یوں تو آپ کو اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہے اور ہم بالکل بھی اس میں دیوار بننے نہیں جا رہے لیکن آزادی بھی کچھ اصولوں اور قواعد کی پابند رہے تو ہی اچھی لگتی ہے۔
میں ہرگز ہرگز جنرل مشرف کی حمایت نہیں کرتا لیکن اختلافات کو نبھانے کا بھی ایک سلیقہ ہونا چاہئیے۔ جب ان کے اظہار کے دوران حدیں توڑ دی جائیں تو ہم انسانوں اور جانوروں میں فرق نہیں رہ جاتا۔
آپ نے اپنا رانجھا راضی کر لیا یہ کارٹون ارسال کر کے۔ کل کلاں کوئی دوسرا ایسا ہی کارٹون جوابی حملے کے طور پر کسی اور شخصیت کے بارے میں شائع کرے تو پھر ہم اس کو اخلاقیات کا پابند کیسے کر سکیں گے؟ اور اگر کسی دوسرے کارٹون میں کتے کے جسم پر " سابقہ امیرالمؤمنین آف افغانستان" یا "مجاہدِ اعظم" کا نام لکھا ہوا آ گیا تو آپ اپنی کون کون سی رگ کو اس کے اپنے مقام پر رکھ پاؤ گے؟
محترم ، طنز کیجئیے، ضرور کیجئیے اور مزاح بھی لکھئیے لیکن خیال رکھئیے کہ کسی کا دل نہ ٹوٹے۔ کہ "دِلاں دے وچ رَب وَسدا"۔
آپ نے میری تحاریر پڑھی ہوں گی ۔ پرویز مشرف کی مخالفت کا جتنا سخت انداز میرا ہے شاید ہی محفل میں کسی اور ساتھی کا ہو گا لیکن جب بات آ جائے اپنی قوم اور وطن کی عظمت اور اغیار کے غیر اخلاقی پروپیگنڈہ کی تو یہی مشرف مجھے اغیار سے ایک لاکھ گنا زیادہ پیارا ہو گا۔
کیا آپ نے نوٹ نہیں کیا کہ اس کارٹون میں ایک کتے کے جسم پر کیا لکھا گیا ہے؟
محترم ، حوصلہ اور رواداری جس چڑیا کا نام ہے وہ یہی ہے کہ آپ اپنے مخالفین سے معاملہ کرتے ہوئے بھی اپنی بلند حوصلگی ، اخلاق اور متانت کا پاس کرو۔ اور یہی ہمارے دین کی تعلیم بھی ہے۔
خاور بھائی ، میری اس تحریر کو ڈکٹیشن نہیں بلکہ اپنے ایک بھائی کی گزارش سمجھئیے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جناب عالی یہ کارٹون واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہواتھا یا کسی دوسرے اخبار لیکن تھا ہی امریکہ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

زینب

محفلین
یہ کارٹون تو بہت عرصہ پہلے امریکہ والوں نے بنا یا تھا جس پہ کافئ احتجا ج ھوا تھا مگر اس کو دوبارہ یہاں پوسٹ کرنے کی وجہ سمجھ میں نہں آئ۔۔۔۔۔۔آیا آپ اس کارٹون کو صحیح سمجھ رہے ھو یا اس پے احتجاج کر کے اپنا رولا ایک سال بعد ڈال رہے ھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

ساجد

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جناب عالی یہ کارٹون واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہواتھا یا کسی دوسرے اخبار لیکن تھا ہی امریکہ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ ،
جناب واجد حسین صاحب ، مجھے یقین تھا کہ یہ کارٹون خاور صاحب کی تخلیق نہیں ہے اسی لئیے تو میں نے اپنی پہلی پوسٹ میں اسے اغیار کے غیر اخلاقی پروپیگنڈے سے تعبیر کیا ہے۔
محترم ، امریکی ثقافت اور اخلاقی اقدار کا اگر ہماری اقدار کے ساتھ تقابل کیا جائے تو نتیجہ سوائے اس کے کچھ نہیں نکلے گا کہ ہم اپنا سر پِیٹ کر رہ جائیں گے۔ جن معاشروں میں انسان اور کتے کی آپسی شادی تک ہو سکتی ہو وہاں سے آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس میں سب امریکیوں کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ آپ یقین کیجئیے کہ میں نے اسی معاشرے میں ایسے اچھے لوگ بھی دیکھے ہیں کہ انسان کو رشک آتا ہے۔ برائی کسی ایک معاشرے کی میراث نہیں ہے ہر قوم اور معاشرہ اس میں مبتلا ہے لیکن اظہارِ بیان و کردار کے نام پر جو کھیل اس وقت یورپ اور امریکہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھیلا جا رہا ہے وہ خود ایک دن ان کے لئیے ہی پچھتاوا بننے والا ہے۔ ایسے بہت سے امریکی اور یورپی دانشوروں کی تحریریں بھی میں نے پڑھی ہیں جو اپنی حکومتوں کو اس کے سنگین نتائج سے آگاہ کر رہے ہیں۔ لیکن ابھی ٹکنالوجی ، طاقت اور ڈالرز کا خمار کچھ بھی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتیں مفلوج کئیے ہوئے ہے۔
ابھی تقریبا 15 دن پہلے ہی مجھے ایک نو مسلم سفید فام امریکی مسجد نبوی میں ملا۔ وہ اپنی سفید چمڑی اور امریکی چہرے مہرے کی وجہ سے خوف زدہ دکھائی دیتا تھا۔ کہنے لگا کہ ہم امریکی اب دنیا میں ہر جگہ نفرت کا نشان اور نشانہ بنتے جا رہے ہیں۔ پھر خود ہی گویا ہوا کہ اس کا سبب ہماری حکومت کی غلط اور جانبدارانہ پالیسیاں ہیں۔
واجد بھائی ، ہم مسلمان جس دن اپنے اندر اتفاق، رواداری اور تعلیم کو رواج دے لیں گے یقین کیجئیے کہ دنیا ہمارے قدموں میں ہو گی۔ بش جیسے جوکر پھر دنیا کے امن کو داؤ پرلگانے کی جرات نہ کر سکیں گے۔​
 

ابوشامل

محفلین
آپ یقین کیجئیے کہ میں نے اسی معاشرے میں ایسے اچھے لوگ بھی دیکھے ہیں کہ انسان کو رشک آتا ہے۔ برائی کسی ایک معاشرے کی میراث نہیں ہے ہر قوم اور معاشرہ اس میں مبتلا ہے لیکن اظہارِ بیان و کردار کے نام پر جو کھیل اس وقت یورپ اور امریکہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھیلا جا رہا ہے وہ خود ایک دن ان کے لئیے ہی پچھتاوا بننے والا ہے۔

سونے میں تولنے کے قابل بات لکھی ہے آپ نے!
 
Top