inpage فائل سے محفل پر پوسٹ کرنا

السلام علیکم،

کیا کوئی مجھے بتائے گا کہ میں Inpage کی فائل میں موجود ٹیکسٹ کیسے محفل پر پوسٹ کر سکتا ہوں۔ جب میں ڈائریکٹ پیسٹ کرتا ہوں تو وہ عجیب اشکال میں بدل جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کل ہی یاہو اردو کمپیوٹنگ گروہ میں دو ارکان نے ایک نیا اطلاقیہ اپ لوڈ کیا ہے فائلز سیکشن میں۔ نیا نہیں بلکہ امانت علی گوہر کا اردو سالیوشن کا نیا ورژن۔ یہ پہلے ورژن سے بہت بہتر کام کرتا ہے۔ لیکن اب تک اس کی اتنی زیادہ جانچ نہیں کی کہ اس کا مقابلہ شارق کے کنورٹر سے کیا جائے جو بوریت ڈاٹ کام کی سائٹ پر ہے۔ اس کو بھی ای سنپس فولڈر میں اپ لوڈ کر دوں گا۔ یا منتظمین جو اردو کمپیوٹنگ گروپ کے ممبرس بھی ہیں، داؤن لوڈ کر کے یہاں بھی فراہم کر دیں۔
اس میں یونی کوڈ سے ان پیج کی تبدیلی کی سہولت بھی ہے۔
 

گل خان

محفلین
الف عین۔۔جناب میں نے ان پیج کی تحریر کو یونی کوڈ میں تبدیل کیا اور یہاں کاپی کر کے پیسٹ کر دیا۔۔تحریر تو کاپی ہو گئ لیکن اُس کی شکل ان پیج والی ۔۔یعنی نوری نستعلیق ۔والی نہی رہی۔۔۔۔جناب اس کا کوئ حل بتا دیں تا کہ ہو بہو ان پیج والی تحریر یہاں آ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ۔۔۔۔والسلام
 

گل خان

محفلین
اور ناشر۔۔۔کے کی بورڈ کی تصویر آپ یہاں پر لگا سکتے ہیں۔۔۔۔؟؟؟تا کہ کیز کی معلومات مل جائے۔۔۔۔شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
اسی جگہ اوپر پوسٹ نمبر 2 میں زکریا نے لنک دیا ہے کنورٹر کا اور میں بھی تم کو دوسری جگہ جواب دے چکا ہوں۔ ناشر کے کی بورڈ کے سلسلے میں بھی۔
کنورٹر سے کنورٹ کریں اور ایث ٹی ایم ایل یا ٹیکسٹ فائل جو جنریٹ ہو، اسے کھول کر یہاں پیسٹ کر دیں۔
لیکن یہاں ہی تائپ کرنے میں مسئلہ؟؟؟ سب سے بہتر تو یہی ہوگا کہ اردو سپورٹ انسٹال کریں اور ہر جگہ اردو تحریر میں ہی اردو لکھیں۔ ان پیج کو بھول جائیں۔ ہاں، اگر پرانا متن کچھ ان پیج میں ہے تو اسے کنورٹ کرنا ہوگا۔ نیا متن دوبارہ ٹائپ کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ان پیج میں۔
 

گل خان

محفلین
آپ کی مہربانی۔۔۔۔میں نے ایکس،پی میں اردو کو ایکٹیو کیا ہوا ہے۔۔۔اب میں ان پیج کے بغیر ہی اس جگہ اردو لکھوں گا۔۔۔ایک دفعہ پھر آپ کا شکریہ۔۔۔۔۔۔ والسلام
 
Top