ڈیٹا بیس Introduction to Databases

JSON
JSON: JavaScript Object Notation

JSON ٹیکسٹ معلومات کو محفوظ کرنے اور تبادلے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ XML کی طرح مگر اس سے سائز میں کم ، تیز رفتار اور تجزیے میں آسان ہے۔
JSON کے قواعد جاوا سکرپٹ پر مبنی ہیں جو یہ چیزوں کی تعریف اور تصریف کے لیے استعمال کرتا ہےمگر یہ کسی بھی زبان اور پلیٹ فارم پر منحصر نہیں بلکہ خودمختار ہے۔
JSON تجزیہ کار (parser) اور لائبریریاں مختلف پروگرامنگ زبانوں میں میسر ہیں۔


employees ایک object ہے جو تین ریکارڈز کی صف بندی پر مشتمل ہے
PHP:
JSON Example
{
"employees": [
{ "firstName":"John" , "lastName":"Doe" },
{ "firstName":"Anna" , "lastName":"Smith" },
{ "firstName":"Peter" , "lastName":"Jones" }
]
}
 
ڈیٹا objects (عموما فائلوں میں) کو ترتیب سے لانے میں مفید
ڈیٹا مواصلات کے لیے مفید اور آسان مطالعہ برائے انسان
نیم منظم (semistructured) ڈیٹا محفوظ اور پیش کرنے کے لیے مفید

C:\Users\Farooq.FarooqPC\Pictures\Intro to Databases\JSON Books.jpg
JSON+Books.jpg
 
Basic Constructs

Base Values
اس میں نمبر ، اسٹرنگ ، بولین جیسی مقداریں شامل ہیں۔

{} Objects
اس میں لیبل ، ویلیو کے جوڑوں کا سیٹ ہوتا ہے۔

[] Arrays
یہ مقداروں کی لسٹ ہوتی ہے۔ یہ پائتھون کی لسٹ کی طرح ہوتے ہیں۔


JSON%2BObjects.jpg
 
JSON قواعد اور اصول
کوڈ:
JSON syntax is a subset of the JavaScript object notation syntax:
    Data is in name/value pairs
    Data is separated by commas
    Curly braces hold objects
    Square brackets hold arrays

JSON ایک ذیلی سیٹ ہے جاوا اسکرپٹ قواعد کا ۔
ڈیٹا نام ، مقدار جوڑوں میں ہوتا ہے۔
ڈیٹا کو کومہ ( , ) کی مدد سے علیحدہ کیا جاتا ہے۔
لہری بریکٹ(curly brackets) میں مفعول(object) رکھے جاتے ہیں۔
چوکور بریکٹ (square brackets) میں صف بندی(arrays) کی جاتی ہے۔
 
JSON Name, Value Pair
JSON میں ڈیٹا کو نام ، ویلیو جوڑے کے طور پر لکھا جاتا ہے۔

نام ، ویلیو جوڑا ایک نام فیلڈ (field) ، جس کے بعد ایک کولن( : ) اور آخر میں ویلیو ہوتی ہے۔

کوڈ:
"Title":"First Course in Database"
"Price":85
 
JSON Values

کوڈ:
JSON values can be:
    A number (integer or floating point)
    A string (in double quotes)
    A Boolean (true or false)
    An array (in square brackets)
    An object (in curly brackets)
    null

JSON مقدار ان میں سے ایک ہو سکتی ہے :
  • نمبر (مکمل یا اعشاریہ والا عدد)
  • اسٹرنگ (ڈبل کوٹس)
  • بولین (سچ یا جھوٹ)
  • ایرے (array )
  • مفعول (object)
  • بے معنی (null)
 
JSON Objects
JSON مفعول(object) لہری بریکٹ () میں لکھے جاتے ہیں۔
مفعول(object) میں نام ، ویلیو کے کئی جوڑے ہو سکتے ہیں:

کوڈ:
{ "First_Name":"Muhammad","Last_Name":"Ahmad" }
 
JSON Arrays

JSON صف(array) چوکور بریکٹ (square brackets) میں لکھی جاتی ہے۔
صف(array) میں کئی مفعول(objects) ہو سکتے ہیں:

اس مثال میں Author ایک صف (array) ہے جس میں تین مفعول(objects) ہیں۔
ہر مفعول(object) پہلے نام اور آخری نام کے جوڑے پر مشتمل ہے ۔
کوڈ:
{
"Authors": [
{ "First_Name":"Jeffrey" , "Last_Name":"Ullman" },
{ "First_Name":"Jennifer" , "Last_Name":"Widom" },
{ "First_Name":"Hector" , "Last_Name":"Garcia" }
]
}
 
Top