Iriک کا نیا سروے۔۔ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

راشد احمد

محفلین
آئی آر آئی کا نیا سروے آج دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس سروے کے مطابق:

1۔ کونسی شخصیت آپ کو پسند یا ناپسند ہے
نواز شریف 67%
شہباز شریف 64%
افتخار چوہدی 60%
عمران خان 45%
یوسف رضاگیلانی 38%
آصف زرداری 21%

2۔ اگر اگلے ہفتے الیکشن ہوں تو آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟
مسلم لیگ ن 57%
پیپلزپارٹی 22%
پاکستان تحریک انصاف 6%
مسلم لیگ ق 3%

3۔ اگر اگلے ہفتے الیکشن ہوں تو آپ پنجاب اسمبلی میں کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟
مسلم لیگ ن 82%
پیپلزپارٹی 6%
مسلم لیگ ق 2%

4۔ اگر اگلے ہفتے الیکشن ہوں تو آپ سندھ اسمبلی میں کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟
پیپلزپارٹی 63%
مسلم لیگ ن 12%
ایم کیو ایم 10%

5۔ اگر اگلے ہفتے الیکشن ہوں تو آپ سرحد اسمبلی میں کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟
پاکستان تحریک انصاف 22%
مسلم لیگ ن 47%
پیپلزپارٹی 15%
اے این پی 5%

5۔ اگر اگلے ہفتے الیکشن ہوں تو آپ بلوچستان اسمبلی میں کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟
پیپلزپارٹی 33%
مسلم لیگ ن 17%
اے این پی 5%
اے این پی 4%
پاکستان تحریک انصاف 3%

6۔اگر موجودہ پارٹیاں عوامی مسائل حل نہ کرسکیں تو کس کو ووٹ دیں گے
موجودہ پارٹیز کو جن کو ووٹ دیا تھا 18%
کسی اور پارٹی کو 64%
ووٹ نہیں دیں گے 17%
پتہ نہیں 2%

مزید معلومات کے لئے نیچے دی گئی فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس فائل کو اوپن کرنے کے لئے ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر استعمال کریں
http://www.iri.org/mena/pakistan/pd...stan_Public_Opinion_July_15-August_7_2009.pdf
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ جناب لیکن کہنے اور کرنے میں بڑا فرق ہے۔

جہاں تک ووٹ کا تعلق ہے تو کہتے کسی کو ہیں اور دیتے کسی کو ہیں۔ اس پر مزید یہ کہ جو جعلی ووٹ بھگتائے جاتے ہیں وہ الگ۔

ہمارے ہاں تو یہ بھی ہو چکا ہے کہ ایک حلقے میں جتنے ووٹ ہیں اس سے کہیں زیادہ بیلٹ باکس سے نکلے۔
 
فرخ منظور

شمشاد بھائی وہ جیتنے والے کا حلقۂ یاراں ہوگا۔ ;)
 
ماظق

محفلین
میری ذاتی رائے میں افتخار چوھدری کی مقبولیت نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ ھے ۔ لگتا ھے آئی آر آئی والے مسلم لیگ نواز سے پیسے لیتے ھیں ۔

آئی آر آئی کا نیا سروے آج دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس سروے کے مطابق:

1۔ کونسی شخصیت آپ کو پسند یا ناپسند ہے
نواز شریف 67%
شہباز شریف 64%
افتخار چوہدی 60%
عمران خان 45%
یوسف رضاگیلانی 38%
آصف زرداری 21%

مزید معلومات کے لئے نیچے دی گئی فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس فائل کو اوپن کرنے کے لئے ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر استعمال کریں
http://www.iri.org/mena/pakistan/pd...stan_public_opinion_july_15-august_7_2009.pdf
 
غازی عثمان

محفلین
ویسے میں ریڈر پر پورا سروے دیکھا ہے، عوام یہ بھی چاہتے ہیں کہ نواز شریف کے مسلم لیگ رائٹ ونگ پارٹیز اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائے ،،
یعنی ایک اور آئی جے آئی کے لیئے بھرپور گراؤنڈ تیار ہے ،
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بالکل صحیح کہا عارف بھائی۔ ان اعلی شخصیات نے کبھی بھی عوام کی سوچی ہے۔ ہمارے صدر صاحب کی تو یہ حالت ہے کہ ایک دورہ ختم نہیں ہوتا دوسرا دورہ شروع کر دیتے ہیں۔ عوام کی جیبوں سے عیاشی کر رہے ہیں۔
 
ارے بھائی وہ کبھی کبھار پاکستان کے دورے پر بھی تو آتے رہتے ہیں۔
 
Top