جی بالکل میں نے بھی رات کوشش کرکے یہی نتیجہ نکالا ہے۔
فائل انپیج میں تحریر کرکے اسے شاید ورڈ میں کاپی پیسٹ کرکے وہاں سے پی ڈی ایف فارمیٹ تیار کی گئی ہے۔
کیونکہ جب میں نے فائل کا متن براہ راست ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کیا تو زیادہ رف حالت میں تھا لیکن جب انپیج اوپن کرنے کے بعد ٹیکسٹ پیسٹ کیا تو اس کی حالت کچھ بہتر تھی لیکن ابھی بھی مکمل صحیح نہیں تھا۔ میرے پاس انپیج میں کچھ فونٹ مس تھے شاید اس وجہ سے ہو؟
اس بارے میں مزید معلومات تو صاحب علم ہی دے سکتے ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ صاحبان علم کب تک نیند سے بیدار ہوکر محفل پر آنے کی زحمت کرتے ہیں۔