عبداللہ بھائی آپ درست کہ رہے ہیں لیکن یہ نقطہ نظر ایک عام مسلمان اور عام پاکستانی کا ضرور ہو سکتا ہے جو بقول شخصے "کچھ نہیں جانتے'' لیکن جہار کے داعیان اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں ۔ انکی تان کہاں آ کر ٹوٹتی ہے یہ جاننا انتہائی ضروری ہے ۔ کون کیوں لڑ رہا ہے ۔
مجاہدین کو ن
پاکستانی فوج
یا
ظالمان
السلام علیکم
جہاد نہ تو طالبان کر رہے ہیں ۔
نہ ہی پاکستانی فوج ۔
طالبان اک راسخ العقیدہ مسلمان کی طرح اپنے وطن میں اک شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں ۔
اور کچھ مفاد پرستوں نے انہیں اور ان کی عقل و فکر کو اسلام کے نام پر اغوا کر لیا ہے ۔
اور اپنے من چاہے مفاد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کے امیر کچھ ایسے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن ممالک کا نام ہی مسلمان کے لیے مقدس ہے ۔اور ان ممالک نے ان افراد کو اپنے ممالک سے نکال دیا ہے ۔ اور وہ اس خطہ زمین کے معصوم ذہن کے حامل انسانوں کو گمراہ کر کے اپنے مفاد حاصل کر رہے ہیں ۔ اور چونکہ اس تحریک طالبان کے شروع ہونےوالے خطہ زمین پر تعلیم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔ سو تقلید برائے تقلید ( بغیر علم کے )،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، کسی کو کیا دوش دیں ؟
رہی پاکستانی فوج تو وہ سرکار کی ملازم اور دفاع وطن کی ذمہ دار ہے اور جو بھی احکامات ملتے ہیں انہیں پورا کرتی ہے ۔
اصل جہاد تو معصوم سے عوام کر رہے ہیں ۔ کوئی رزق تلاش کرتے مارا جاتا ہے ۔ کوئی تعلیم حاصل کرتے شہید ہو جاتا ہے ۔ کوئی مسجد میں عبادت کرتے ہوئے اپنے اللہ کے حضور پہنچ جاتا ہے ۔
اصل جہادی تو ہم ہیں ۔ جو اس جہاد کا ایندھن بن رہے ہیں ۔
نایاب