انٹر پرائز لینکس کا مطلب ہے یہ کاروباری پیمانے پر استعمال ہوگا۔ اور اس کے لیے پروفیشنلز ہی چاہیے ہونگے۔ میرے جیسے تکے باز نہیں۔ اور ہم تو خیر ایک سادی ڈسٹرو چلانے کے لائق بھی نہیں ابھی۔ اس میں کو دو سو درد سر ہوتے ہیں ایک آئسو امیج بنانے میں ہی۔ سپورٹ دینا ایک الگ درد سر ہے۔ لینکس چلانا آسان لگتا ہے لیکن حقیقت میں بہت مشکل ہے۔
لو جی !! یہاں چلتی پھرتی اکادمی ہے مکی بھائی کی صورت میں تو آپ کو لینکس پاکستان جیسے منحوس دفتر میں فون کرنے کی ضرورت کیا تھی؟لینکس پاکستان کراچی میں واقع آفس میں غلطی سے فون کر لیا، پھر کیا تھا جناب۔ وہاں موجود صاحب فون پر ہی لینکس پڑھانے لگے۔ مشورہ بھی دے ڈالا کہ دو کمپیوٹر لے لو ایک کو سرور (منیر راؤ نہیں) بنالو دوسرے کو کلائنٹ۔ میں ان سے اردو کے بارے میں پوچھوں وہ شروع ہو جائیں سرور اور کلائنٹ پر۔ بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔
نبیل بھائی! ویسے میں اتنا متحمل مزاج تو نہیں ہوں لیکن حسن ظن رکھنے کا شکریہ لینکس پاکستان والوں نے درجنوں کام کے افراد کے ساتھ اور سالوں کی محنت کے بعد کراچی او ایس کی صورت میں ایک ناکام آپریٹنگ سسٹم دیا، پھر ان کا دفتر بھی ایسی جگہ پر ہے کہ آدمی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لگتا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ سطح تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا۔ ایک مرتبہ میں نے کے اوبنٹو کی سی ڈی منگوائی تھی، بھیجے گئے فرد کو ڈیڑھ گھنٹے میں تو وہ "گھر" ملا جسے لینکس پاکستان کا دفتر بنایا گیا تھا۔ پھر انہوں نے پون گھنٹے انتظار کروایا کہ آپ بیٹھیے ہم آپ کو سی ڈي رائٹ کر کے دیتے ہیں۔لو جی !! یہاں چلتی پھرتی اکادمی ہے مکی بھائی کی صورت میں تو آپ کو لینکس پاکستان جیسے منحوس دفتر میں فون کرنے کی ضرورت کیا تھی؟
اور سب سے اہم بات یہ کہ لینکس پاکستان ہوتے ہوئے انہوں نے آج تک اردو کی ترویج کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور اردو کوڈر کے مقابلے میں مجھے ایک کارنامہ بتا دیجیے جو انہوں نے انجام دیا ہے؟
آپ حضرات کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ "لینکس پاکستان" حکمومت کی جانب سے اردو اصطلاحات کی سرکاری فہرست جاری ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔ اس کے بعد xfce کا ترجمہ جاری کرے گا۔ مکی صاحب کا اردو ترجمہ غیر قانونی ہے، جس پر ان کے خلاف پرچہ کٹایا جا سکتا ہے۔
لیجئے۔ ایک فری اوپن سورس سافٹ وئیر کا ترجمہ کرنا بھی غیر قانونی ہو گیا۔ ان صاحب کا اصل پائرسی کے بارہ میں کیا حال ہو گا؟!
لینکس پاکستان کراچی میں واقع آفس میں غلطی سے فون کر لیا، پھر کیا تھا جناب۔ وہاں موجود صاحب فون پر ہی لینکس پڑھانے لگے۔ مشورہ بھی دے ڈالا کہ دو کمپیوٹر لے لو ایک کو سرور (منیر راؤ نہیں) بنالو دوسرے کو کلائنٹ۔ میں ان سے اردو کے بارے میں پوچھوں وہ شروع ہو جائیں سرور اور کلائنٹ پر۔ بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔