Kia Lays , Cheetos, kurkuray Halal hain ?

شمشاد

لائبریرین
اور یہ لیز کھانے کی وجہ سے ہی ہے۔
مدھو آپا سے آخری بار ڈانٹ کب پڑی تھی؟
 
آخری تدوین:
پاکستان میں اکثر جیلاٹن بھی حرام ہونے کا شبہ ہے

وہ اس واسطے کہ پاکستان میں جیلاٹن بنانے کی صرف ایک فیکٹری ہے فیروز پور روڈ پر۔ وہ بھی اکثر اپنی پراڈکٹ برامد کرتی ہے۔
"JELLY-O" کو منسٹری آف ہیلتھ نے حرام قرار دیا ہے۔۔۔
 
ان اجزاء میں کچھ یا کئی مثلاً ۔ای ۔140۔نباتاتی ذریعے یعنی سبز کلورو فل سے حاصل ہوتا ہے۔سو اس فہرست کے قابل اعتبار ہونے کے بارے میں کیا کہا جائے گا۔؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Chlorophyll
Culinary use

Chlorophyll is registered as a food additive (colorant), and its E number is E140. Chefs use chlorophyll to color a variety of foods and beverages green, such as pasta and absinthe.[26] Chlorophyll is not soluble in water, and it is first mixed with a small quantity of vegetable oil to obtain the desired solution. Extracted liquid chlorophyll was considered to be unstable and always denatured until 1997,[citation needed] when Frank S. & Lisa Sagliano used freeze-drying of liquid chlorophyll at the University of Florida and stabilized it as a powder, preserving it for future use.
[27]

یہی کئی اجزا ایسے ہیں جو جانوروں اور سبزیوں دونوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ عموما اسے جانوروں سے حاصل کرنا اسان ہوتا ہے (پروٹین بیسڈ) مگر جب کمپنی کو اندازہ ہوتا ہے کہ صارف اسے استعمال نہیں کرے گا تو متبادل طور پر سبزی سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں عموما کمپنی اس جز کے اگے لکھ دیتی ہے کہ یہ سبزی سے نکلا ہے۔ ظاہر ہے کہ پراڈکٹ کی قیمت کچھ بڑھ جاتی ہے۔ عموما قیمت کم کرنے کے لیے جانوروں سے حاصل کیا گیا جز استعمال کیا جاتاہے۔
مثلا سبزی یا بینز سے بھی شارٹنگ حاصل ہوتی ہے اور اینیمل فیٹ سے بھی
 
کرکرے کے اباؤٹ تو یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسے نہ کھائیں کاز جب اسے جلایا جائے تو یہ پلاسٹک میں تبدیل ہو جاتے ہیں مینز وہ جو پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ہوتے ہیں نا وہ والے ۔۔پھر میں نے بھی کھانے بند کر دیئے ۔۔بٹ لیز تو بہت میں ہوں کھاتی :(

لیز کھانا بند کرنے سے پہلے یہ کنفرم کرلیں کہ اس میں جو سوڈیم گلوٹومیٹ استعمال ہوا ہے اس کا سورس حلال ہے یا نہیں۔ جیسا کہ ثنا نے کہا کہ جنید جمشید نے ایک کمرشل میں کہا تھا کہ یہ پاکستان میں بنا ہے اس لیے حلال ہے۔ ہوسکتا ہے کہ سوڈیم گلوٹومیٹ بھی پاکستان میں حلال پروٹین یا سبزی پر بنا ہو۔ خیال رہے کہ یہ ایک نمک ہے جو فرمینٹیشن سے حاصل ہوتا ہے شوگر کی۔ پروٹین ایک طرح کا میڈیم ہے اس فرمنٹیشن میں۔ یہ پروٹین سبزی سے یا پھر حلال گائے کے گوشت سے بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ بہتر ہے اپ لیز بنانے والی کمپنی کو ایک خط لکھ کر ان کا نقطہ نظر ضرور معلوم کریں۔

ایک اور بات بہت اہم ہے کہ مفتی جب فتویٰ دیتا ہے تو وہ دینی معلومات کی روشنی میں ان معلومات پر دیتا ہے جو عاصی اسے فراہم کرتا ہے۔ اگر فراہم کردہ معلومات غلط ہوں تو فتویٰ بھی غلط ہوگا اور اس کا وبال سوالی پر ہوگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ماضی میں پاکستان میں حریفوں کی مصنوعات کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی اس قسم کی باتیں کافی پھیلائی جا چکی ہیں، کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ تینوں مذکورہ چیزیں ایک ہی کمپنی کی ہیں، دو کے بارے میں تو میں جانتا ہوں کہ پاکستان میں یہ پیپسی کولا والے بنا یا بیچ رہے ہیں، کیا اس قسم کا کوئی مقصد تو نہیں ہے یہاں بھی؟؟؟
 
جیسا کہ میں نے عرض کی کہ کوئی مشکوک جز پائے جانے کے بعد صارف کا یہ حق اور فرض ہے کہ وہ کمپنی کا نقطہ نظر بھی جان لے۔ صارف کو ایک ای میل کمپنی کو ڈالنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے کہ فلاں جز کا کیا سورس ہے ۔ اس سے سب کی تشفی ہوجاوے گی
 
یہاں یہ بھی عرض ہے کہ میں نے اپنی کسی پوسٹ میں کسی پراڈکٹ کو حرام نہیں کہا ہے ۔ نہ یہ میں کہہ سکتا ہوں۔ یہ میرا منصب نہیں ہے۔
البتہ کچھ اجزا یا جز مشکوک ہیں۔ وجہ میں نے عرض کردی ہے۔ اس کے حتمی حرام ہونے کے بارے میں اپ کو خودکچھ تشفی کرنی پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سیریز "E" کے ایسنس جو ان چیزوں میں استعمال ہوتے ہیں وہ تین طریقوں سے بنتے ہیں۔۔
1۔ سؤر کے گوشت اور چربی سے۔۔ حرام
2۔ شراب والے پروسس سے۔۔۔ حرام
3۔ نباتات سے۔۔۔ حلال
یہ کمپنیاں کہتی ہیں کہ ہم نباتات والے ایسنس استعمال کرتے ہیں۔۔۔ اس لیے یہ حلال ہیں۔۔۔
باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔۔۔
کیوں کہ ہماری قوم وہ قوم ہے کہ آپ ان کے بارے میں جتنا برا سوچ سکتے ہیں یہ اس سے بھی دو قدم آگے ملتے ہیں۔۔۔
چوہوں کے قیمے کے سموسے رمضان میں پوری قوم کو کھلا چکے ہیں یہ۔۔

"آج" ٹی وی کی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں۔

 
Top