lang_main.php کا ترجمہ نمبر 1

G

Guest

مہمان
میں یہاں اپنی ترجمہ کی ہوئی فائل لگا رہا ہوں امید ہے کہ اسطرح کچھ بہتر بدل مل جائیں گے۔۔
کوڈ:
$lang['Forum'] = 'فورم';
$lang['Category'] = 'ذيلی فورم';
$lang['Topic'] = 'مضمون';
$lang['Topics'] = 'مضامين';
$lang['Replies'] = 'جوابات';
$lang['Views'] = 'مناظر';
$lang['Post'] = 'پيغام';
$lang['Posts'] = 'پيغامات';
$lang['Posted'] = 'شائع کيا';
$lang['Username'] = 'داخلی نام';
$lang['Password'] = 'خفيہ حرف';
$lang['Email'] = 'ای ميل';
$lang['Poster'] = 'مصنف';
$lang['Author'] = 'مصنف';
$lang['Time'] = 'وقت';
$lang['Hours'] = 'گھنٹے';
$lang['Message'] = 'پيغام';

$lang['1_Day'] = '١ دن';
$lang['7_Days'] = '٧ ايام';
$lang['2_Weeks'] = '٢ ہفتے';
$lang['1_Month'] = '١ ماہ';
$lang['3_Months'] = '٣ ماہ';
$lang['6_Months'] = '٦ ماہ';
$lang['1_Year'] = '١ سال';

$lang['Go'] = 'واپس';
$lang['Jump_to'] = 'واپس';
$lang['Submit'] = 'ارسال';
$lang['Reset'] = 'دوبارہ ترتيب';
$lang['Cancel'] = 'منسوخ';
$lang['Preview'] = 'پيش منظر';
$lang['Confirm'] = 'تصديق';
$lang['Spellcheck'] = 'الفاظ پرکہيں';
$lang['Yes'] = 'ہاں';
$lang['No'] = 'نہيں';
$lang['Enabled'] = 'بحال';
$lang['Disabled'] = 'معطل';
$lang['Error'] = 'غلطی';

$lang['Next'] = 'اگلا';
$lang['Previous'] = 'پچھلا';
$lang['Goto_page'] = 'صحفے پر جائيں';
$lang['Joined'] = 'شموليت';
$lang['IP_Address'] = 'آئی پی ايڈريس';

$lang['Select_forum'] = 'مجلس منتخب کريں';
$lang['View_latest_post'] = 'تازہ ترين پيغام ديکھيں';
$lang['View_newest_post'] = 'نيا ترين پيغام ديکھئں';
$lang['Page_of'] = 'صحفہ [b]%d[/b] من [b]%d[/b]'; // Replaces with: Page 1 of 2 for example

$lang['ICQ'] = 'ICQ نمبر';
$lang['AIM'] = 'AIM ميسنجر';
$lang['MSNM'] = 'MSN ميسنجر';
$lang['YIM'] = 'Yahoo ميسنجر';

$lang['Forum_Index'] = '%s صحفہ اول';  // eg. sitename Forum Index, %s can be removed if you prefer

$lang['Post_new_topic'] = 'نيا پيغام ارسال کريں';
$lang['Reply_to_topic'] = 'مضمون کا جواب ديں';
$lang['Reply_with_quote'] = 'خاص حصے کا جواب';

$lang['Click_return_topic'] = '%s واپس %s مضمون پر'; // %s's here are for uris, do not remove!
$lang['Click_return_login'] = ' دوبارہ کوشش کے لئے %s واپس %s';
$lang['Click_return_forum'] = 'فورم پر %s واپس %s';
$lang['Click_view_message'] = ' اپنے پيغام پر %s واپس %s';
$lang['Click_return_modcp'] = ' انتظامی امور پر %s واپس %s';
$lang['Click_return_group'] = ' گروپ معلومات پر %s واپس %s';

$lang['Admin_panel'] = 'انتظامی امور پر واپس';

$lang['Board_disable'] = 'معذرت، ابھی مجلس دسترس ميں نہيں، دوبارہ کوشش کريں';
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویری گڈ

جہانزیب، یہ تم نے بہت اچھا کام شروع کیا ہے۔ میں فرصت ملتے ہی فورم کی سٹائل شیٹ ایڈجسٹ کروں گا تاکہ کوڈ سیکشن مناسب طور پر دکھائی دیں۔ اسکے علاوہ میں یہاں قدیر کا بھی اتنا ہی ترجمہ پوسٹ کروں گا جتنا حصہ تم نے lang_main.php کا پوسٹ کیا ہے۔

میرا مشورہ ہے کہ تم اس پوسٹ کا عنوان تبدیل کرکے lang_main.php کا ترجمہ نمبر 1 کر دو۔ اس طرح جب تم بعد کے حصے پوسٹ کو گے تو ان پوسٹس میں ایک تسلسل برقرار رہے گا۔ اسی طرح ہم باقی لینگویج فائلز پر تبادلہ خیال کرسکیں گے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے اردو دان معزز حاضرین محفل اس ترجمہ کے کام میں ہماری بھرپور مدد کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جناب، میں نے سٹائل شیٹ میں ردوبدل کر دیا ہے جس سے اب ترجمہ کا کام بہتر طور پر دکائی دے رہا ہے۔ میں اب قدیر کے ہوئے ترجمے کی پہلی قسط پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس کے بعد قدیر اور جہانزیب کے ترجموں کے موازنے اور حاضرین محفل کی آراء کے بعد ترجمہ کا کام مکمل کیا جا سکے گا۔

کوڈ:
$lang['Forum'] = 'فورم';
$lang['Category'] = 'کیٹیگری';
$lang['Topic'] = 'موضوع';
$lang['Topics'] = 'موضوعات';
$lang['Replies'] = 'جوابات';
$lang['Views'] = 'مناظر';
$lang['Post'] = 'خط';
$lang['Posts'] = 'خطوط';
$lang['Posted'] = 'مرسلہ';
$lang['Username'] = 'اسمِ رکن';
$lang['Password'] = 'پاس ورڈ';
$lang['Email'] = 'ای میل';
$lang['Poster'] = 'بھیجنے والے';
$lang['Author'] = 'مصنف';
$lang['Time'] = 'وقت';
$lang['Hours'] = 'گھنٹے';
$lang['Message'] = 'پیغام';

$lang['1_Day'] = '1 دن';
$lang['7_Days'] = '7 دن';
$lang['2_Weeks'] = '2 ہفتے';
$lang['1_Month'] = '1 ماہ';
$lang['3_Months'] = '3 ماہ';
$lang['6_Months'] = '6 ماہ';
$lang['1_Year'] = '1 سال';

$lang['Go'] = 'جائیے';
$lang['Jump_to'] = 'روانگی بر';
$lang['Submit'] = 'سبمٹ';
$lang['Reset'] = 'صاف';
$lang['Cancel'] = 'کینسل';
$lang['Preview'] = 'پیشِ منظر';
$lang['Confirm'] = 'توثیق';
$lang['Spellcheck'] = 'درستگی قواعد';
$lang['Yes'] = 'جی ہاں';
$lang['No'] = 'جی نہیں';
$lang['Enabled'] = 'جاری';
$lang['Disabled'] = 'معطل';
$lang['Error'] = 'غلطی';

$lang['Next'] = 'اگلا';
$lang['Previous'] = 'گزشتہ';
$lang['Goto_page'] = 'روانگی بر صفحہ';
$lang['Joined'] = 'شمولیت';
$lang['IP_Address'] = 'آئی پی ایڈریس';

$lang['Select_forum'] = 'کوئی فورم منتخب کیجیے';
$lang['View_latest_post'] = 'تازہ ترین خط';
$lang['View_newest_post'] = 'جدید ترین خط';
$lang['Page_of'] = 'صفحہ [b]%d[/b] مِن [b]%d[/b]'; // Replaces with: Page 1 of 2 for example

$lang['ICQ'] = 'ICQ نمبر';
$lang['AIM'] = 'AIM ایڈریس';
$lang['MSNM'] = 'MSN میسنجر';
$lang['YIM'] = 'Yahoo میسنجر';

$lang['Forum_Index'] = '%s صفحہ اول';  // eg. sitename Forum Index, %s can be removed if you prefer

$lang['Post_new_topic'] = 'نیا موضوع بھیجیے';
$lang['Reply_to_topic'] = 'موضوع کا جواب دیجیے';
$lang['Reply_with_quote'] = 'اقتباس کے ذریعے جواب دیجیے';

$lang['Click_return_topic'] = 'موضوع پر واپسی کے لیے %sیہاں%s کلک کیجیے'; // %s's here are for uris, do not remove!
$lang['Click_return_login'] = 'دوبارہ کوشش کرنے کے لیے %sیہاں%s کلک کیجیے';
$lang['Click_return_forum'] = 'فورم پر واپسی کے لیے %sیہاں%s کلک کیجیے';
$lang['Click_view_message'] = 'اپنا پیغام دیکھنے کے لیے %sیہاں%s کلک کیجیے';
$lang['Click_return_modcp'] = 'ماڈریٹر کنٹرول پینل پر واپسی کے لیے %sیہاں%s کلک کیجیے';
$lang['Click_return_group'] = 'گروپ کی معلومات پر واپسی کے لیے %sیہاں%s کلک کیجیے';

$lang['Admin_panel'] = 'Go to Administration Panel';

$lang['Board_disable'] = 'معذرت ! فی الحال یہ بورڈ موجود نہیں ہے ۔ تھوڑی دیر بعد کوشش کیجیے';
 
ج

جہانزیب

مہمان
بہت خوب نبیل۔۔ اب اگر کسی رکن کے ذہن میں کوئی اور اصطلاح آئے جو کہ بہتر ہو وھ ضرور لکھیں کہ اس سے ایک بہتر فورم بنایا جا سکے
 

موبی

محفلین
اردو ترجمہ

میں کچھ الفاظ کے ترجمے کے سلسلے میں تجاویز پیش کرتا ھوں۔

Forum کا ترجمہ مجلس ھو سکتا ھے۔ تاھم فورم اردو میں چلتا ھے۔
Spellcheck کا ترجمہ املاء کافی ھے۔
Password کے لیے سری لفظ یا اس سے بہتر خفیہ لفظ اچھا رھے گا۔
Poster کے لیے وہی لفظ نھیں ھونا چاھیے ، جو Author کے لیے تجویز ھوا ھے۔ بہتر ھو گا کہ اس کے لیے ارسال کنندہ یا مرسل رکھا جاءے۔

Submit کے لیے ارسال کریں رکہا جا سکتا ھے ۔
View newest post کے لیے تازہ ترین پیغام ۔۔ یا حالیہ پیغام ۔
Reply with quote حوالے کے ساتھ جواب ۔۔۔ جواب مع حوالہ
Posted کے لیے مرسلہ
Chat کے لیے گفتگو لیا جا سکتا ھے ۔
Profile کے لیے سوانحی خاکہ استعمال ھو سکتا ھے ۔
Preview کے لیے بہتر لفظ ؀ جایزہ ھے ۔
View neuest post کا ترجمہ مختلف ھونا چاھیے ۔ مثلا
تازہ ترین پیغام دیکہیں ۔
View latest post کا ترجمہ حالیہ پیغام ۔
ٓآج اسی پر اکتفا کرتا ھوں ۔ دوسری صحبت میں مزید ۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم

فورم کے لیے چوپال کا لفظ کیسا ہے

اور پاسورڈ کے لیے کلمہ شناخت

یوزر نیم کے لیے تعارفی نام
 
Top