lang_main.php کا ترجمہ نمبر 6

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین اصل بات بتانے سے کنی کترا رہے ہیں۔ اردو phpBB کا انسٹالیشن پیکج تیار ہوا ہوا ہے اور میرے دوست جہانزیب، منہاجین، قدیر وغیرہ اس کی بیٹا ٹیسٹنگ پر مامور ہیں۔ اصل میں یہ کام ان کی عدیم الفرصتی کے باعث آگے نہیں بڑھ رہا۔ میں نے ابھی تک جہانزیب کی ترجمہ شدہ فائلیں اس انسٹالیشن پیکج میں نہیں شامل کی تھیں۔ میں ان فائلوں کو شامل کرکے اور مزید تھوڑی بہت تبدیلیوں کے بعد اس اردو فورم کے انسٹالیشن پیکج کو sourceforge.net پر رکھ دوں گا تاکہ یہ سب کے لیے دستیاب ہو جائے۔

جہاں تک انویژن کا تعلق ہے تو میری معلومات کے مطابق اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں تو نوید اصغر بہتر بتا سکیں گے۔ اگر ایسا ہے تو وہ کم از کم اردو انویژن فورم بنانے کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
 
منہاجین

محفلین
اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

نبیل نے کہا:

نبیل بھائی! بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ میں نے تو تینوں تراجم والی ایکسل کی فائل آمنے سامنے کر کے آپ کو دی تھی کہ آپ انہیں مدغم کرتے ہوئے ایک چوتھا معیاری ترجمہ بنا کر ثوابِ دارین حاصل کر سکیں، مگر آپ ہیں کہ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین، ذرا دھیرج، یہ ایکسل شیٹ میں نے بنائی تھی اور اردو ویب ٹیم کو دعوت دی تھی کہ ذرا ایک مناسب امتزاج دریافت کرلیں۔ لگتا ہے تراجم کرنے والے حضرات خود تو شرماتے ہی رہے یہ کام کرنے سے۔ چلیں یوں کرتے ہیں کہ میں اپنی سمجھ کے مطابق ایک ترجمہ ترتیب دے لیتا ہوں۔ اسکے بعد ہم دوسرے صاحبان علم کی تجاویز کے مطابق اس میں بہتری لاتے جائیں گے۔
 
منہاجین

محفلین
تینوں تراجم کا اِدغام

اوہ بھائی! معاف کرنا، وہ فائل آپ نے ہی بنائی تھی۔ میں نے تو بس ذرا چھیڑخانی کر کے اُن تراجم کو آمنے سامنے کیا تھا اور آپ کو واپس کر دی تھی۔ اُس کے بعد سے کچھ پتہ نہیں بیچاری کس حال میں ہے۔ :wink:

میں اِس لئے رکا ہوا تھا کہ ہم تینوں میں سے کسی کو بھی یہ نظرثانی شدہ چوتھا ترجمہ تیار نہیں کرنا چاہیئے۔ وجہ ملاحظہ ہو۔

اور اگر آپ پھر بھی ذمہ داری دیتے ہیں تو میں قبولنے کو تیار ہوں، مگر بعد میں کوئی آئیں بائیں شائیں نہیں چلے گی، ہاں!!!
 
نوید

محفلین
نبیل نے کہا:
منہاجین اصل بات بتانے سے کنی کترا رہے ہیں۔ اردو phpBB کا انسٹالیشن پیکج تیار ہوا ہوا ہے اور میرے دوست جہانزیب، منہاجین، قدیر وغیرہ اس کی بیٹا ٹیسٹنگ پر مامور ہیں۔ اصل میں یہ کام ان کی عدیم الفرصتی کے باعث آگے نہیں بڑھ رہا۔ میں نے ابھی تک جہانزیب کی ترجمہ شدہ فائلیں اس انسٹالیشن پیکج میں نہیں شامل کی تھیں۔ میں ان فائلوں کو شامل کرکے اور مزید تھوڑی بہت تبدیلیوں کے بعد اس اردو فورم کے انسٹالیشن پیکج کو sourceforge.net پر رکھ دوں گا تاکہ یہ سب کے لیے دستیاب ہو جائے۔

جہاں تک انویژن کا تعلق ہے تو میری معلومات کے مطابق اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں تو نوید اصغر بہتر بتا سکیں گے۔ اگر ایسا ہے تو وہ کم از کم اردو انویژن فورم بنانے کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

السلام علیکم
نبیل بھائی میں آپ کی بات کی سمجھ نہیں آئی کے تقسیم کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نوید بھائی، میرا مطلب ڈسٹریبیوٹ کرنے سے تھا، یعنی عوام کی خدمت میں پیش کرنا۔
 
نوید

محفلین
نبیل نے کہا:
نوید بھائی، میرا مطلب ڈسٹریبیوٹ کرنے سے تھا، یعنی عوام کی خدمت میں پیش کرنا۔

السلام علیکم

نبیل بھائی ،،، جی یہ سہولت ہے ، انوژن میں

www.invisionize.com
یہ ویب سائٹ ہے جہاں انوژن کے موڈز وغیرہ ملتے ہیں اور مختلف زبانیں بھی اس ویب سے ملتی ہیں ،،،، فارسی اور عربی بھی شامل ہیں ۔۔۔۔

یعنی عوامی سہولت کے لیے ہم وہاں رکھ سکتے ہیں زبان کا پیکچ بنا کر ،،،، لیکن میرا خیال ہے کہ ابھی اس کو مکمل کر لیں کیونکہ ابھی بٹنز اور کافی صفحات کا ترجمہ باقی ہے ۔۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی نوید صاحب، آپ کا ارادہ نیک ہے۔ میرا کہنے کا مطلب تھا اس طرح شاید آپ صرف ایک موڈ پبلک ڈومین میں دے پائیں گے، پورا اردو انویژن کا پیکج شاید نہیں دے سکیں گے کیونکہ انویژن فری ویر نہیں ہے جبکہ phpBB فری ویر اوپن سورس ہے۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو! اس میں کوئی شک نہیں کIPB اور VB پی ایچ پی بی بی سے بہت بہتر ہیں۔بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ VB کا اسکرپٹ ان سب سے کئی گنا زیادہ بہتر ہے۔مگر پی ایچ پی بی بی کی طرح انہیں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔
SMF کا اسکرپٹ بھی پی ایچ پی بی بی سے بہت بہتر ہے مگر ابھی اسے آئے تھوڑا عرصہ بیتا ہے کچھ عرصہ بعد اس میں بہتری کی امید رکھی جاسکتی ہے اور یہ بھی مفت ہے۔
پی ایچ پی بی بی میں جہاں اور خامیاں ہیں وہاں لوگن ہونے کی خامی ان کے آج تک کے تمام اسکرپٹ کے اندر موجود ہے۔مگر کچھ خامیوں کے باوجود اردو زبان کے لحاظ سے اس کو میں اور تمام بورڈز سے بہتر پا رہا ہوں اور سب سے بڑی خوبی تو یہی ہے کہ اس کو آپ تقسیم کر سکتے ہیں اور میرے خیال میں اردو کو پھیلانے میں اس سے بہتر بورڈ کا ملنا فی الحال ممکن بھی نہیں ہے۔
ایک بات یہاں میں آپ سب محترم دوستوں سے کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی دوست یہ اسکرپٹ مانگے تو کیا اس کو دے دیا جائے،کیا آپ محترم دوست اس کی ہمیں اجازت دیتے ہیں۔
میری ذاتی رائے کے مطابق اس اسکرپٹ کو عام کر دینا چاہئے کیونکہ عام اردو ویب سائٹ کی نسبت زیادہ فعال ثابت ہو گا۔میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق زیادہ تر لوگ بورڈ کی محفل کو زیادہ ترجیع دیتے ہیں۔

ہمیشہ خوش رہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین بار بار بات کا رخ میری طرف موڑ دیتے ہیں۔ منہاجین کی جو رائے ہے میں بھی اس سے متفق ہوں کہ اردو فورم کا انسٹالیشن پیکج پہلے بہتر انداز میں ٹیسٹ کیا جانا چاہیے اور پھر اسے عوام الناس کی خدمت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ میں یہ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اس وقت اردو phpBB اور اردو ممبو کے انسٹالیشن پیکج تیار ہیں لیکن ابھی ان کو فوری طور پر پبلک کرنا ٹھیک نہیں ہو گا۔ وجہ وہی خامیاں دور کرنے ٹیسٹ کرنے کا باقی کام ہے۔ میں جلد ہی یہ دونوں پراجیکٹ sourceforge.net پر شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔

جہاں تک فورم کی سکرپٹ کا تعلق ہے تو اس میں یقیناً کوئی کلام نہیں ہے کہ phpBB سے بہتر اوپن سورس سکرپٹس موجود ہوں گی۔ میری عرض یہ ہے کہ ایک phpBB کے ترجمہ کے لیے ہمیں جانگسل انتظار سے گزرنا پڑا پیشتر اس سے کہ قدیر نے یہ کام کیا۔ یہ اور بات ہے کہ بعد میں پتا چلا کہ جہانزیب اور منہاجین بھی اس سلسلے میں کام کرچکےہیں۔ یہ بات سب کو ذہن نشین کرنی چاہیے کہ اردو کی ترویج کا پہلا قدم لینگویج فائلوں کا ترجمہ ہے۔ یہ ایسا کام ہے جس میں کوئی تکنیکی چیلنج نہیں ہے، یہ صرف ایک صبر آزما کام ہے لیکن اس کے بہت دور رس نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ یہ فورم تو میرے خیال میں آنے والے وقت میں phpBB پر ہی مبنی رہے گا، لیکن ہم ہر لوکلائزیشن پراجیکٹ کی نہ صرف حوصلہ افزائی کریں گے بلکہ اس کی سرپرستی کرنے کو بھی تیار ہیں۔ میں اس سلسلے میں ایک علیحدہ پوسٹ لکھوں گا۔
 
نوید

محفلین
نبیل نے کہا:
جی نوید صاحب، آپ کا ارادہ نیک ہے۔ میرا کہنے کا مطلب تھا اس طرح شاید آپ صرف ایک موڈ پبلک ڈومین میں دے پائیں گے، پورا اردو انویژن کا پیکج شاید نہیں دے سکیں گے کیونکہ انویژن فری ویر نہیں ہے جبکہ phpBB فری ویر اوپن سورس ہے۔

السلام علیکم
اصل میں انوژن پر تھوڑا مختلف ہو گا ۔۔
ہمیں لینگوج اور سکن دو پیکج رکھنے پڑیں گے ،،، ورنہ نہیں چلے گا ۔۔۔۔
 
Top