Lcd vs led moniter

LCD VS LED MONITER
میں واضح فرق کیا ہے... اور ان میں سے خارج ھونے والی روشنی آنکھوں پر کتنا اثر ڈالتی ہے....
جسکی قریب کی نظر کچھ حد تک کمزور ہو اسکے لئے LCD MONITER مذید کتنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے.....
ایسر کا یہLED مانیٹر
Acer
Model.s201hl
Warranty 3 year
Hdmi port
vga
dvi
Black
کیسا ہے...
کیا اسکی HDMI PORT کی خوبی کسی اور برانڈ میں بھی ہے کیا؟..
اسکی قیمت بیس انچ مانیٹر ... 12200 ہے شاید..
میڈ ان چائنا کے علاوہ اور کس ملک کے نئے مانیٹر کراچی کی مارکیٹ میں موجود ہیں جو بہتر ہو...
 

میم نون

محفلین
LCD VS LED MONITER
میں واضح فرق کیا ہے...

LCD = Liquid Cristal Dispalay
ایل سی ڈی سکرین کی ایجاد اورپھر عام مارکیٹ میں اسکی دستیابی نے ٹی وی، کمپیوٹر سکرین، کیلکولیٹر، گھڑیوں اور تمام چھوٹی اور بڑی سکرینوں میں انقلاب برپا کر دیا، یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس نے پرانی crt سکرین کو عجائب گھر میں پہنچا دیا، تھری ڈی ٹیکنالوجی اور رنگوں کے بہترین استعمال میں اس نے ایک نئی روخ پھونکی، بجلی کے اخراجات میں واضع کمی ہوئی، سکرین کے حجم کو بہت ہی کم کر دیا اور حاصکر مضر صحت دھاتوں کے استعمال میں کمی ہوئی۔
لیکن جہاں پر یہ بہت بڑی تبدیلی لیکر آئی وہیں یہ خود بھی اس ارتقائی عمل کے بھینٹ چڑھ گئی اور چند ہی سالوں میں اسے بھی پیچھے چھوڑ کر ایسی ٹیکنالوجیز منظر عام پر آنے لگی ہیں جنکا آغاز تو یہی ایل سی ڈی تھی لیکن حاصل بہت مختلف ہے، ان ہی ٹیکالوجیز میں LED اور OLED بھی شامل ہیں۔

LED سکرین ایل سی ڈی سے ان لحاظ سے زیادہ بہتر ہیں:
وزن بہت کم
بجلی کے اخراجات مزید کم
تصویر زیادہ نمایاں
کنٹراسٹ مزید بہتر
مضر صحت دھاتیں نہ ہونے کے برابر
بڑے حجم والی سکرین بنانا مزید آسان
ایچ ڈی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال
تھری ڈی تصاویر کو زیادہ زاویوں میں دکھانا
وغیرہ

اور ان میں سے خارج ھونے والی روشنی آنکھوں پر کتنا اثر ڈالتی ہے....

پرانی سی آر ٹی سکرین کے مقابلے میں آنکھوں پر اثر نہ ہونے کے برابر۔

جسکی قریب کی نظر کچھ حد تک کمزور ہو اسکے لئے LCD MONITER مذید کتنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے.....
میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں اس لئیے اس بارے میں کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، ہاں سی آر ٹی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔


ایسر کا یہLED مانیٹر
Acer
Model.s201hl
Warranty 3 year
Hdmi port
vga
dvi
Black
کیسا ہے...

اچھا ہے


کیا اسکی HDMI PORT کی خوبی کسی اور برانڈ میں بھی ہے کیا؟..
اسکی قیمت بیس انچ مانیٹر ... 12200 ہے شاید..
پاکستان کا تو پتہ نہیں لیکن یہاں پر تو اسطرح کی تقریبا تمام سکرینز میں HDMI پورٹ ہوتی ہے۔

میڈ ان چائنا کے علاوہ اور کس ملک کے نئے مانیٹر کراچی کی مارکیٹ میں موجود ہیں جو بہتر ہو...
پتہ نہیں


والسلام
 

اظفر

محفلین
ایل ای ڈی اور سی ڈی دونوں میں سے کوی ایسی شعاع خارج نہیں ہوتی جو نقصان دہ ہو۔ سی آر ٹی میں ایکس ریز خارج ہوتی ہیں جو نقصان دہ ہوتی ہیں
 
Top