read_restaurants والے فنکشن کا کوڈ کی منطق جسے pseudo code بھی کہتے ہیں کم سے کم یہاں ضرور زیر بحث لانا چاہیے۔
coursera کے اپنے فورم پر کئی کوڈ شائع ہو چکے ہیں جن میں دو کا مرکزی خیال کچھ یوں ہے۔
فائل کو پڑھنے کے لیے while لوپ استعمال کی جائے۔
پہلی لائن name کو تفویض کر دی جائے۔
دوسری لائن rating کو تفویض کر دی جائے۔
تیسری لائن price کو تفویض کر دی جائے۔
چوتھی لائن cuisines کو تفویض کر دی جائے۔
rating کو بطور قیمت name_to_rating ڈکشنری میں name کنجی کے ساتھ شامل کر لیا جائے۔
price_to_names ڈکشنری میں name کو price کنجی کی قیمت کے طور پر شامل کر لیا جائے۔
cuisines پر ایک for لوپ چلائی جائے
اگر cuisine ڈکشنری cuisines_to_names میں موجود ہے تو پہلے سے موجود cuisine کنجی کی قیمت میں name کو شامل کر لیا جائے۔
وگرنہ ڈکشنری cuisines_to_names میں نئی cuisine کنجی کی قیمت میں name کو شامل کر لیا جائے۔
اگلی لائن فائل کی پڑھی جائے۔