LOL کا متبادل

دوست

محفلین
:D :D
اور میرے ذہن میں اس وقت سے Popoye The Sailor Man کی ہنسی گونج رہی ہے۔ وہ بھی ایسے ہی کیا کرتا ہے۔
اس لیے قققق کی بجائے قکککککککک ( :lol: )ٹھیک ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سب سے آسان حل، یہ والا :lol: شتونگڑہ کیسا رہے گا؟
قیصرانی

یہ تو خیر ساتھ لگتا ہی ہے ۔ بات عبارت میں متبادل کی ہو رہی ہے، محترم اعجا ز صاحب کے تجویز کردہ ً قہقہقہق ً اور شاکر کے تجویز کردہ ً قہکککک ً میں سے ایک کے بارے میں رائے دیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت مشکل ہے جناب۔ کیونکہ اختصار اور جامعیت ہی مخفف کرنے کی کنجی ہوتے ہیں۔ اور وہ ان دونوں تراجم میں مفقود ہیں :(
قیصرانی
 

تلمیذ

لائبریرین
اختصار تو قہق اور قہک دونوں‌ صورتوں میں ہے (اب یہ آپکی اپنی مرضی ہے ، اسکو جتنا چاہے طویل کر لیں)۔ اور صوتی تآثر بھی دونوں میں ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل میں انگریزی سے ترجمہ کرتے وقت یہ دیکھیں

زور دار قہقہ یعنی زدق

جان دار قہقہ یعنی جدق

لیکن یہ بھی کوئی مزے کے نہیں‌ ہیں کیونکہ انگریزی سے ترجمہ کرتے ہوئے ہمیں اس کے الفاظ کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ورنہ تو قہق یا قہک میں‌یوزر سوچے گا کہ یار قہق لکھا ہے تو پھر پورا قہقہ ہی کیوں‌ نہ لکھ ددوں

بقول دوست بھائی، ترجمہ ایسا ہو جو سیدھا کانوں کے راستے دل میں اتر جائے۔ ورنہ اس کی قبولیت نہیں ہوگی

قیصرانی
 
قکک کے تو تین ووٹ‌ ہو گئے ہیں اور کچھ لوگوں کو میں نے اس آواز کے ساتھ ہنستے سنا بھی ہے :wink:

میں شاکر اور شمشاد تو قکک گروپ کے ممبر بن گئے ہیں :lol:

اسی بات پر ایک فلک شگاف

قککککککککککککککک
 

قیصرانی

لائبریرین
پتہ ہے کیا یار محب۔ ترجمہ ایسا ہو کہ سیدھا دل میں اتر جائے۔ اور ایسے ترجمے کے لیے ووٹنگ کی کیا ضرورت۔ اس کا ایک حل ہے کہ ابھی اس کو استعمال کرتے ہیں۔ تاکہ لوگ اس کو سمجھ سکیں۔ جب کچھ دوست سمجھ کر استعمال شروع کریں گے تو مسئلہ حل۔ باتیں کرنے سے تو ترجمہ ہونے سے رہا :)
قیصرانی
 
میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ استعمال کرنا شروع کرتے ہیں اس کی نت نئی شکلیں نکلتی جائیں گی ، ایک نہ سہی دو تین بھی ہوں تو خیر ہے مگر اپنا دیسی ورژن تو ہو گا نہ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے ایس ایم ایس بھی کیا تھا لیکن ہنوذ خاموشی ہے۔ اگر کل تک جواب نہ آیا تو کال کروں گا۔
 
Top