M.S. officeمیں اردو لکھتے ہوئے انگریزی کیسے لکھی جاتی ہے پلیز پلیز پلیز ہیلپ ہیلپ

خاکسار

محفلین
السلام علیکم دوستو اور بھائیو
میرا پہلی request انتظامیہ سے ہے کہ کیا اردو محفل کا کی بورڈ صرف اردو محفل کے لیئے ہے یا ہر بندہ اس کو استعمال کرسکتا ہے اگر ہر بندہ اس کو استعمال کرسکتا ہے تو پھر اس پلیز اس کا ڈاؤب لوڈ لنک دے دیجئے۔

میرا دوسرا سوال اردو محفل کے سب بھائیوں سے ہے اور وہ یہ ہے کہ جب میں M.S.Officeمیں اردو لکھتا ہوں اور جب درمیان میں کوئی انگریزی کا لفظ آجاتا ہے تو پھر بڑا مسئلہ ہوجاتا ہے۔ ایک مثال سے واضح کرونگا۔

کا لکھنے لگتا ہوں تو ساری تحریر کا حلیہ ہی بگڑ جاتا ہے English یہ ہے کہ جب میں اردو لکھتے لکھتے کویی لفظ Actually Problem

اردو محفل کی بورڈ
Actually Problem یہ ہے کہ جب میں اردو لکھتے لکھتے کوئی لفظ Englishکا لکھنے لگتا ہوں تو ساری تحریر کا حلیہ بگڑ جاتا ہے۔

اب اردو محفل کے کی بورڈ پر یہ بالکل درست لکھا جاتا ہے کیا اردو محفل کی بورڈ کی طرح کا کوئی طریقہ میرے کسی بھائی کے پاس ہے جو کہ وہ ادھر Share کرسکے۔ شکریہ۔
 

dxbgraphics

محفلین
سب سے پہلے کنٹرول پینل میں کی بورڈ ٹیب میں جائیے اور change keyboard کا بٹن دبائیں
changekeyboard.gif

اس کے بعد add کا بٹن د با کر islamic republic of Pakistan کا کی بورڈ انسٹال کریں۔
addkeyboard.gif

اور پھر یہاں سے اردو کا کیبورڈ ڈاونلوڈ کر کے انسٹال کریں
ٹائپنگ کے دوران آپ کو toggle کا اپشن alt پر انگلی رکھ کر اضافی shift کا بٹن دبانے سے ملے گا۔
 

دوست

محفلین
یہاں ایک بٹن ملے گا Right to Left Text Direction. اس کی وجہ سے انگریزی لکھنے سے بھی اردو کا حلیہ نہیں بگڑے گا اور انگریزی لفظ اردو میں ایڈجسٹ ہوجائے گا۔
 

خاکسار

محفلین
دوست بھائی مجھے تو ڈی ایکس گرافکس (صدیق) بھائی کی بات مجھے بالکل بھی سمجھ نہیں آئی کیونکہ میرے پاس ایکس پی ونڈوز ہے اور میری ونڈوز میں ایسی کوئی سیٹنگ نہیں ہے آپ مہربانی فرما کر مجھے ذرا گائیڈ کریں۔ آپ کی بہت بہت مہربانی ہوگی۔
 

dxbgraphics

محفلین
19 سیکنڈ ٹائم لائن میں غور کیجئے گا۔ details پریس کرنے سے پہلے نیچے آپ کو install files complex script and right-to-left language [including thai ]a کی لائن نظر آئے گی۔ اس کے بائیں جانب check box کو مارک کر دیں اور details میں جا کر کیبورڈ ایڈ کریں
 

خاکسار

محفلین
صدیق بھائی یہ سب سیٹنگ تو میں پہلے سے کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ Phoneticکا کی بورڈ بھی انسٹال کیا ہوا ہے میرا پرابلم یہ ہے کہ اردو لکھتے لکھتے جب درمیان میں انگلش لکھتا ہوں تو پھر ساری ترتیب بگڑ جاتی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
صدیق بھائی یہ سب سیٹنگ تو میں پہلے سے کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ Phoneticکا کی بورڈ بھی انسٹال کیا ہوا ہے میرا پرابلم یہ ہے کہ اردو لکھتے لکھتے جب درمیان میں انگلش لکھتا ہوں تو پھر ساری ترتیب بگڑ جاتی ہے۔

دوست نے جیسے نشاندہی ہی ہے وہی طریقہ رہ گیا ہے آپ کے پاس۔
مزید آپ مینیو کی بجائے کی بورڈ شارٹ کٹ میں آپ دائیں سے بائیں یعنی اردو کے لئے دائیں سائیڈ والا کنٹرول پر انگلی رکھ کر شفٹ پریس کرسکتے ہیں اور بائیں سے دائیں طرف یعنی انگریزی کے لئے بائیں سائیڈ والا کنٹرول دباکر اضافی شفٹ پریس کرسکتے ہیں۔ یعنی اردو کے لئے دائیں ہاتھ سے اور انگریزی کے لئے بائیں ہاتھ سے کنٹرول + شفٹ
 

خاکسار

محفلین
میرے بھائی میرے پاس تو آفس 2003 ہے اور اس میں جب میں Cntrl +Shiftکرتا ہوں تو کچھ بھی نہیں ہوتا ہے ۔
 
ہائے ہائے خاکسار ہم سے آپ کی بے چارگی و بے بسی دیکھی نہیں جارہی ہے آپ ایسا کرو کہ آپ مجھے میرے یاہو کی آئیڈی پر پی ایم کرو اور مجھے بتاؤ کے آپ کونسا ایسا کام کرنا چاہتے ہو کہ آپ کو اردو کے کی بورڈ کی ضرورت پیش آگئی ہے اگر آپ ہم کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم آپ کو اردو محفل کا کی بورڈ دے دیں گے۔
 

خاکسار

محفلین
الف عین صاحب یہ پرابلم تو حل ہوگیا ہے اب مجھے یہ بتائیں کہ ء والا پرابلم کیسے حل ہوگا مثلا میں لکھتا ہوں نماز پڑھ لی جائے تو یہ اس طرح لکھا جاءے گا اس کا کوئی حل ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

dxbgraphics

محفلین
ء کے لئے آپ کو لفظ " ئ " ٹائپ کرنا پڑے گا تبھی جائے صحیح بنے گا۔ آپ کے کی بورڈ میں شاید shift+4 پر لفظ ئ ہوگا۔
 
Top