magic flare ، infy java ، swish max کے متعلق معلومات درکار ہے

بشیر احمد

محفلین
magic flare ، infy java ، swish max

مجھے ماہرین سے مذکورہ بالا سافٹوئیرز کے متعلق معلومات لینی ہے کہ ان کی ویب ڈزائئنگ کی دنیا میں کیا اھمیت ہے
اگر کوئی ساتھی infy java کے متعلق تفصیلا بتائے تو انتھائی مشکور رہوں گا ۔
 

میم نون

محفلین
میں نے ان اطلاقیوں کے بارے میں کبھی نہیں سنا اس لئیے بتا نہیں سکتا کہ ان کی ویب ڈیزائننگ کی دنیا میں کتنی اہمیت ہے :idontknow:
 

بشیر احمد

محفلین
میم نون بھائی ! لگتا ہے کہ اب یہی کہنا ہوگا
کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مجھے
گزر گئی جرس گل اداس کرکے مجھے
 

میم نون

محفلین
جن اطلاقیوں کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ فلیش اینیمیشن بنانے کے لئیے ہیں، اور سارے ہی تجارتی ورژن ہیں اور ان میں مفت ایک بھی نہیں۔

اگر تو آپ فلیش میں کام کرنا چاہتے ہیں تو یا تو اڈوبی فلیش خریدیں یا پھر اسکا کوئی آزاد متبادل ڈھونڈیں، چونکہ میں کافی عرصہ اس سے دور رہا ہوں اس لئیے پتہ نہیں کونسے ایسے اطلاقیے موجود ہیں جو کہ فلیش کے متبادل کے طور پو استعمال کئیے جا سکتے ہیں (کسی حد تک)
آپ گوگل کریں شائد کچھ مل جائے، میں بھی کوشش کروں گا کچھ تلاش کرنے کی۔

ویسے آپ بنانا کیا چاہتے ہیں؟
ڈیزائننگ میں کتنا تجربہ ہے؟
 

بشیر احمد

محفلین
بھائی جان میں ویب ڈزائنگ کا ابتدائی طالب علم ہوں یہ
magic flare ، anfy java ، swish max
تینوں اطلاقیے میرے کورس میں شامل ہیں اگر یہ اس قدر اہمیت کے حامل نہ ہوں تو ان سے صرف نطرکرتے ہوئے باقی سبجیکٹس پر توجہ دوں
اردو محفل پر چونکہ ویب ڈزائئنگ سے منسلک ماہرین موجود ہیں سوچا کہ مشورۃً رہنمائی لے لوں ۔
مین عموما کہیں سوال لکھنے سے قبل انکل گوگل سے ضرور پوچھتا ہوں لیکن اب گوگل اپنے ماہرین کی طرح تجربے گار تھوڑی ہے :)
البتہ یہ الگ بات ہے ہمارے ماہرین مصروف ہیں .
اگر ان اطلاقيون کا کوئی نعم البدل آزاد ذریعہ ہے تو ضرور بتائے گا ۔
آپ کا انتھائی مشکور ہوں آپ اس قدر انھماک کے ساتھ توجہ دے رہے ہیں ۔
 

میم نون

محفلین
اگر تو آپ باقائدگی سے ڈیزائیننگ سیکھ رہے ہیں تو پھر جو آپکو سیکھا رہا ہے اسی سے مشورہ بہتر رہے گا۔
ویسے میرے نزدیک فی الحال تو کوئی بھی ایسا اطلاقیہ نہیں جو کہ اڈوبی فلیش کا دور دور تک بھی مقابل ہو۔
البتہ شوق کے لئیے ایسے مختلف اطلاقیے موجود ہیں جن پر وقت ضائع کیا جا سکتا ہے، اس سے تجربہ تو بڑھے گا لیکن کوئی چیز اچھی نہیں بنے گی۔


:):):)
 
Top