Mandriva میں اردو کیبورڈ اور ارد فانٹ انسٹال کرنا

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
ہمارے ایک پاکستانی بزرگ نے کمپیوٹر اور انہیں پتا نہیں تھا کہ ونڈوز اور لینکس وغیرہ میں کیا فرق ہے۔ بہرحال سستا کمپیوٹر دیکھ کر انہوں نے خرید لیا [اور وہ سستا اس لیے تھا کیونکہ اس میں لینکس تھا]

بہرحال اس کمپیوٹر میں Mandriva انسٹالڈ ہے۔ وہ کچھ عرصے تو اس پر انگلش میں کام کرتے رہے ہیں مگر جب انہیں پتا چلا ہے کہ میں اردو میں چیزیں ٹائپ کر لیتی ہوں تو وہ اپنا کمپیوٹر میرے لیے چھوڑ گئے ہیں کہ اس میں اردو سپورٹ انسٹال کروں۔

ذرا بتائیے تو اس Mandriva میں اب اردو کیبورڈ کیسے انسٹال ہو گا۔ نیز اردو فونٹ انسٹال کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

شکریہ۔
 
سب سے پہلے تو فانٹ انسٹال کرنے کا طریقہ بتا دیتا ہوں۔

ttf فائل کو /usr/share/fonts/ ڈائریکٹری میں کاپی کر دیں۔ یہ گلوبلی انسٹال ہو جائے گا۔ اور اگر کسی مخصوص صارف کے لئے ہی انسٹال کرنا چاہیں تو اس کے home ڈائریکٹری میں .fonts (ڈاٹ فانٹس) نام کی ڈائریکٹری بنا لیں۔ ڈائریکٹری کے نام میں ڈاٹ کے باعث یہ خفیہ ڈائریکٹری بنے گا۔ اب ttf فائل کو اس ڈائریکٹری میں کاپی کر دیں۔ واضح رہے کہ پہلے طریقے میں صارف کو root کے اختیارات کا حامل ہونا ضروری ہے۔
 
شکریہ بھائی۔ یہ مسئلہ تو حل ہوا۔
یہ بتائیں کہ کیا یہ Mandravia کمرشل لینکس ہے؟
اس میں ایک مسئلہ یہ بھی ہو رہا ہے کہ یوٹیوب کی ویڈیوز نہیں چل رہی ہیں۔ اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
مینڈریوا کمرشیل بھی ہے اور اس کا ایک پیریلیل ورژن پبلک بھی ہوتا ہے۔ یو ٹیوب کی ویڈیوز نہیں چل رہیں تو یہ خالص براؤزر اور اس میں انسٹال فلیش پلگ ان کی کرتوت ہو سکتی ہے۔ آپ فائرفاکس اور اس کے بعد اس میں فلیش پلگ ان اپڈیٹ‌ کر لیں۔ ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اگر اس کے باوجود دقت آتی ہو تو ممکن ہے ویڈیو کارڈ کا ڈرائور درست نہ ہو۔

ایک اور حل یہ ہو سکتا ہے کہ لینکس کا کوئی ایسا ورژن انسٹال کر دیں جس کے سپورٹ کے لئے کئی محفلین موجود ہوں۔ ایسا ورژن اوبنٹو ہو سکتا ہے۔ ویسے میں فیڈورا استعمال کرتا ہوں۔ مینڈریوا تب استعمال کیا تھا جب یہ مینڈریوا 5 تھا۔ زمانہ بیت گیا۔
 
فرضی

محفلین
مارے ایک پاکستانی بزرگ نے کمپیوٹر اور انہیں پتا نہیں تھا کہ ونڈوز اور لینکس وغیرہ میں کیا فرق ہے۔ بہرحال سستا کمپیوٹر دیکھ کر انہوں نے خرید لیا [اور وہ سستا اس لیے تھا کیونکہ اس میں لینکس تھا

بزرگ کے لیے وینڈوز ہی چڑھا دیں۔دعائیں دے گا
 
Top