Mesh Topology

الف نظامی

لائبریرین
تین کمپیوٹروں کی میش ٹپالوجی بنانی ہے۔
ہر ایک سسٹم پر دو نیٹ ورک انٹرفیس کارڈ موجود ہیں۔آپریٹنگ سسٹم : ونڈوز ایکس پی
آئی پی پتہ کیا دیا جائے گا؟
مزید کیا کنفیگر کرنا ضروری ہے؟
attachment.php
 
Attachments

  • mesh.PNG
    mesh.PNG
    1.5 KB · مناظر: 40

فاتح

لائبریرین
کمپیوٹر 1
10.10.10.1
10.10.11.1
کمپیوٹر 2
10.10.10.2
10.10.11.2
کمپیوٹر 3
10.10.10.3
10.10.11.3

ونڈوز ایکس پی میں یوں‌تو راؤٹر بھی کنفیگر کیا جا سکتا ہے لیکن میش کا بنیادی مقصد محض اسی کنفیگریشن سے پورا ہو جاتا ہے۔
 
اسد

محفلین
میں نے کبھی میش ڈیزائن نہیں کیا، لیکن شاید کچھ ایسا ہونا چاہئیے۔

192.168 کی جگہ 10.10 بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 
فخرنوید

محفلین
جناب میری رائے میں:

آپ تینوں پی سیز پر وائر لیس کارڈ 3 عدد
لگائیں اور انہیں آپس میں کنفیگر کر لیں آگر سمجھ نا آئے تو تھوڑی سی تھیق کر لیں اور کچھ مجھ سے پوچھ لیں۔

وسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
کمپیوٹر 1
10.10.10.1
10.10.11.1
کمپیوٹر 2
10.10.10.2
10.10.11.2
کمپیوٹر 3
10.10.10.3
10.10.11.3

ونڈوز ایکس پی میں یوں‌تو راؤٹر بھی کنفیگر کیا جا سکتا ہے لیکن میش کا بنیادی مقصد محض اسی کنفیگریشن سے پورا ہو جاتا ہے۔
بہت شکریہ فاتح۔
تمام آئی پی پتوں میں تیسرے آوکٹیٹ کے مختلف ہونے کی کوئی خاص وجہ ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح۔
تمام آئی پی پتوں میں تیسرے آوکٹیٹ کے مختلف ہونے کی کوئی خاص وجہ ہے؟

میش ٹپولوجی کے متعلق صرف پڑھا ہی ہے کہ اس میں ہر کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹر سے الگ تار کے ذریعے جڑا ہوتا ہے لیکن کبھی اس کا تجربہ نہیں کیا۔
میں نے یہ سوچ کر ہر آئی پی کا تیسرا ہشت (octate) الگ رکھا تھا کہ ان کے سب نیٹ ماسک کا تیسرا آکٹیٹ 255 کر دینے سے ہر کمپیوٹر پر دو نیٹ ورک بن جائیں گے اور ہر نیٹورک میں تینوں کمپیوٹر موجود ہوں‌گے۔ یوں ان کا آپس میں کانفلکٹ بھی نہیں ہو گا اور میش کا بنیادی مقصد بھی حاصل ہو جائے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
میں نے کبھی میش ڈیزائن نہیں کیا، لیکن شاید کچھ ایسا ہونا چاہئیے۔

192.168 کی جگہ 10.10 بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اسد صاحب! اگر اوپر والے کمپیوٹروں‌کے درمیان 21 کے نیٹ ورک کی تار کے ذریعےرابطہ منقطع ہو جائے تو کیا کسی راؤٹر کے بغیر، جس کا آپ نے تذکرہ نہیں کیا، یہ دونوں کمپیوٹر نیچے والے کمپیوٹر کے ذریعے ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں؟
 
فاتح

لائبریرین
کیا ہر کمپوٹر میں دو لین کارڈ لگانے پڑیں گے اور ان کی برجنگ کرنی پڑے گی۔

میش ٹپولوجی میں ہر کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹر کے ساتھ بلا واسطہ منسلک ہوتا ہے۔ لہٰذا نیٹ ورک میں جتنے کمپیوٹر ہوں‌گے ہر کمپیوٹر پر اتنے ہی نیٹ ورک کارڈ (تفریق 1) لگانے پڑیں‌گے یا ملٹی پورٹ ایڈاپٹر لگانے کی صورت میں کم از کم اسی قدر پورٹس موجود ہونی چاہییں۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح: ان سب کی کیا ضرورت ہے؟ میرا روٹر تو یہ کام آٹو میٹک کرتا ہے؟!

کیا کام کرتا ہے آپ کا راؤٹر؟ آپ سٹار ٹپالوجی کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن اگر کسی کمپیوٹر کی تار جو راؤٹر کو متصل کر رہی ہے کٹ جائے تو کیا آپ کا راؤٹر اسےمربوط کر سکتا ہے؟ یہ میش ٹپالوجی کا بنیادی فائدہ ہے۔
 
arifkarim

معطل

ہمم، وضاحت کا شکریہ;)
 
اسد

محفلین
اسد صاحب! اگر اوپر والے کمپیوٹروں‌کے درمیان 21 کے نیٹ ورک کی تار کے ذریعےرابطہ منقطع ہو جائے تو کیا کسی راؤٹر کے بغیر، جس کا آپ نے تذکرہ نہیں کیا، یہ دونوں کمپیوٹر نیچے والے کمپیوٹر کے ذریعے ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں؟
شکریہ، یہ بات تو ذہن میں آئی ہی نہیں تھی کہ میش کا اصل مقصد بھی مدِ نظر رکھنا ہے۔ :blushing:
اب ضرورت تو نہیں ہے، لیکن سب نیٹ دوبارہ پڑھنا پڑے گا۔
 
Top