Microsoft Accessمیں فارمولے اور فنکشنز کیسے لگتے ہیں؟

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امید ہے کہ خیر و عافیت سے ہوں گے۔
میں‌یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مائیکرو سافٹ ایکسس میں جمع، تفریق، ایوریج وغیرہ وغیرہ کے فارمولے اور فنکشنز کیسے لگتے ہیں۔ مطلع فرمائیے۔
شکریہ ۔ والسلام
 

mfdarvesh

محفلین
فارمولے تونہیں لگتے وہ ایکسل میں لگتے ہیں مگر اس کے لیے queryاستعمال کی جا سکتی ہے۔ macroبھی اس میں بن جاتا ہے۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم کچھ مثال دے کر سمجھاتے توسمجھ بھی آجاتی بات
دراصل مجھے یہاں کام کیسے کرنا ہے مثلآ ایک کالم میں‌2 لکھا پھر دوسرے کالم میں‌2 تیسرے کالم میں‌ان کو جمع کیسے کریں گے۔
یہ سمجھنا چاہ رہا تھا
 

الف نظامی

لائبریرین
محترم کچھ مثال دے کر سمجھاتے توسمجھ بھی آجاتی بات
دراصل مجھے یہاں کام کیسے کرنا ہے مثلآ ایک کالم میں‌2 لکھا پھر دوسرے کالم میں‌2 تیسرے کالم میں‌ان کو جمع کیسے کریں گے۔
یہ سمجھنا چاہ رہا تھا
ایک کالم میں دو سیل ہیں جن کے نام a1 اور a2 ہیں
سیل a1
سیل a2
ان دونوں سیلز کا مجموعہ سیل a3 میں حاصل کرنے کے لیے سیل a3 میں لکھا جائے گا
کوڈ:
[eng]=a1+a2[/eng]

اگر آپ سیل a1 سے لیکر سیل a10 تک کا مجموعہ سیل a11 میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سیل a11 میں لکھیں
کوڈ:
=sum(a1:a10)
 
Top