چاند بابو
محفلین
لو جی مجھے بھی ایک کام پڑ ہی گیا آخر اساتذہ سے تو میرا کام یہ ہے کہ میں نے فرنٹ پیج میں ایک ویب سائیٹ بنائی تھی۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا کہ مجھے اپنی ونڈوز دوبارہ انسٹال کرنا پڑی۔ اب جب میں نے ویب کھولی ہے تو تمام کی تمام ویب کے فائل کے نامUpper case یعنی بڑی انگریزی میں ظاہر ہو رہے ہیں جبکہ میں نے تمام نام Lower Case یعنی چھوٹی انگریزی میں رکھے تھے مجھے بتائے کہ کیا ہوا ہے۔اور ان کو دوبارہ چھوٹی انگریزی میں تبدیل کرنے کے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا۔ کیوں کہ میری سائیٹ کے کوئی 400 صفحات اور 2000 دوسری فائلز ہیں اگر میں ہر ایک کو دستی درست کروں گا تو مجھ تو 2 ماہ لگ جائیں گے۔ میں ونڈوز ایکس پی استعمال کرتا ہوں اور میرا فرنٹ پیج 2002 ہے۔ پلیز میری مدد کریں۔