Microsoft Office 2003 (Urdu Interface)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اکبر سجاد

محفلین
مائیکروسافٹ اردو آفس 2003 کے بارے میں آراء دیکھ کر تعجب ہوا کہ مائیکروسافٹ آفس 2003 پر FAST لاہور نے سارا کام کیا ہے۔ یہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ مائیکروسافٹ اردو آفس 2003 (اردو مواجہ پیک) پر تمام تر کام مقتدرہ قومی زبان نے مائیکروسافٹ سے ایک معاہدہ کے تحت کیا ہے۔ FAST نے اس تمام تر کام میں صرف Spell Checker کا کام کیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی طرف سے 23 دسمبر 2005ء کو اردو آفس کے اجراء پر جاری ہونے والی پریس ریلیز مع اردو ترجمہ پیش ہے جس سے تمام حقیقت واضح ہو جاتی ہے

Microsoft Unleashes Local Language Computing in Pakistan
Microsoft کی طرف سے پاکستان میں مقامی زبان میں کمپیوٹر کاری کا اجراء
Karachi, December 23, 2005

Microsoft Corporation has been actively working to prepare and launch the Local Language Program (LLP) to offer computing interface in Urdu language as part of our long-term commitment towards Pakistan. LLP is designed specifically to collaborate with governments around the world and to provide them with the tools and technologies needed to realize the societal and economic benefits of the growing IT industry by enabling computer usage in the local language.

پاکستان کےساتھ اپنے طویل المدت عہد کے ایک حصے کے طور پر مائیکروسافٹ کارپوریشن مقامی زبان پروگرام (LLP) کے تحت اردو زبان میں کمپیوٹر کاری مواجہ کی تیاری اور اجراء کا کام بڑی مستعدی سے انجام دے رہا ہے۔ LLP خاص طور پر دنیا بھر میں حکومتوں کے ساتھ روابط استوار کرنے اور مقامی زبان میں کمپیوٹر کا استعمال ممکن بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی کی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے ٹولز اور ٹیکنالوجی مہیا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


The Local Language Program provides great opportunities to people of all cultures, regions, locales and languages by facilitating access and promoting communication and interaction. Through this program, local and regional government participants can localize Windows® XP and Office 2003 to one language interface through a Language Interface Pack (LIP). Hence, creating great opportunities to make computers more relevant to common people and creating opportunities for education, public and private services and addressing the digital divide. Today, we are launching the Office Language Interface Pack (with an Urdu speller) and in the very near future we will be releasing the Windows Language Interface Pack.

مقامی زبان پروگرام تمام ثقافتوں، خطوں، علاقوں اور زبانوں کے لوگوں کو مواصلات اور تبادلہ خیالات تک رسائی اور ترقی کے لیے عظیم مواقع مہیا کرتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے مقامی اور علاقائی حکومت کے نمائندگان Windows® XP اور Office 2003 کے زبان مواجہ پیک (Language Interface Pack (LIP)) منتخب کر کے انھیں مقامی بنا سکتے ہیں۔ اس طرح کمپیوٹر کو عام آدمی کے زیادہ قریب کرنے اور، تعلیم، سرکاری و نجی ملازمتوں اور ڈیجیٹل امتیاز کے حل سے متعلق بڑے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ آج ہم Office زبان مواجہ پیک (اردو ہجے کے ساتھ) کا اجرا کر رہے ہیں اور مستقبل قریب میں Language Interface Pack Windows زبان مواجہ پیک کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

As part of this localization effort, we are very pleased to announce the completion of URDU Language Local Interface Pack (LIP) development effort for Microsoft Office 2003 for Pakistan. This LIP effort was exclusively undertaken by Microsoft Corporation few years ago through collaboration with multiple entities and partners in Pakistan. National Language Authority, and their URDU experts, and others like National University, played an important role as one of Microsoft’s partner in Pakistan to help us achieve this strategic task of National interest. Microsoft is now ready to launch the availability of this URDU LIP in Pakistan for our licensed users of technologies as a free download from the following http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyId=CCF199BC-C987-4
8F5-9707-DC6C7D0E35D0&displaylang=ur

ہم مقامی کاری کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے لیے Microsoft Office 2003 کے اردو مقامی زبان مواجہ (LIP) کی تکمیل کا بخوشی اعلان کرتے ہیں۔ ان مقامی زبان مواجہ کاوشوں کا آغاز مائیکروسافٹ نے خصوصا پاکستان بھر سے بہت سے افراد اور پارٹنر کے اشتراک سے چند برس قبل کیا تھا۔ مقتدرہ قومی زبان اور ان کے اردو ماہرین اور دیگر اداروں مثلا نیشنل یونیورسٹی نے پاکستان میں مائیکروسافٹ کے پارٹنر کی حیثیت سے قومی اہمیت کے اس کثیرالجہت کام کی تکمیل میں مدد کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مائیکروسافٹ پاکستان میں اردو مقامی زبان مواجہ (LIP) کی دستیابی کا اجراء کرنے کے لیے تیار ہے جو
http://www.microsoft.com/downloads/...BC-C987-48F5-9707-DC6C7D0E35D0&displaylang=ur
پر ہمارے لائسنس یافتہ ٹیکنالوجی صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔

The launch of Microsoft Localized Interface Pack (LIP) in Urdu for Office 2003 is no less than a truly historic event since such developments in Urdu based computing would help remove the information asymmetry, positively affect the IT Ecosystem and propel the nation towards prosperity. Hence, through Microsoft’s Localization initiative, computers will evolve as a truly 'language independent’ tool enabling every citizen the opportunity to realize their full potential.

Office 2003 کے لیے Microsoft Localized Interface Pack (LIP) کا اجراء دراصل ایک تاريخی واقعہ ہے جو اردو پر مبنی کمپیوٹر کاری، میں عدم مساوات کو دور کرے، آئی ٹی نظام پر مثبت اثر پذیری اور قوم کو اقبال مندی کی طرف لے جانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس طرح مائیکروسافٹ کا مقامی زبان کا اقدام کمپیوٹر پر حقیقی طور پر "زبان سے آزادی" کا علمبردار ہوگا جس سے ہر شہری کو پوری صلاحیت کے استعمال کا احساس ہو گا۔

Commenting during the launch, Jawwad Rehman, Country Manager, Microsoft Corporation (Pakistan) said "We view Localization Program as a collaborative effort for bringing together the government, the academia and research institutions, the vendors and the industry associations on a common ground for backing local language computing. We are confident that particularly in a country like Pakistan; localization will drive the next wave of computing by enabling access to technology for a broader section of society and thereby helping eliminate the current digital divide."

مائیکروسافٹ کارپوریشن کے کنٹری مینیجر، جناب جواد الرحمن نے اس اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم مقامی کاری پروگرام کو ایک مشترکہ کاوش کے طور پر دیکھتے ہیں جو حکومت، اہل علم اور تحقیقی اداروں، وینڈر اور اس صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو مقامی زبان میں کمپیوٹرکاری کے لیے عام بنیاد فراہم کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں مقامی کمپیوٹر کاری کے میدان میں ایک نئی لہر پیدا کر دے گی جس سے معاشرے کا ایک بڑا حصہ ٹیکنالوجی تک رسائی کے قابل ہو جائے گا اور موجودہ ڈیجیٹل امتیاز سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔"

"Microsoft has been a forerunner in the localization revolution, extending the reach of IT across a diverse set of multi-lingual communities in languages they are comfortable with. Worldwide our flagship products offer support for 40 languages. We have focused R&D teams working round the clock to create new benchmarks on the product localization front." added Any Abbar, Director Local Market Strategy, Microsoft Corporation.

"مائیکروسافٹ پہلے ہی مقامی کاری کے میدان میں پہل کر چکا ہے، وہ کثیر زبانی معاشروں ان کی اپنی میں میں زبانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی میں توسیع کررہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہماری مستند مصنوعات 40 زبانوں میں معاونت مہیا کرتی ہیں۔ مقامی کاری کے محاذ ہر ہماری R&D ٹیمیں ہر وقت نئے مراحل سر کرنے کے لیے سرگرداں ہیں" یہ بات مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ڈائریکٹر لوکل مارکیٹ سٹرٹیجی، جناب اینڈی عبار نے اس میں اضافہ کرتے ہو‎ئے کہی۔

اپنی رائے کو اس لیے ضروری سمجھتا ہوں تاکہ حقیقت حال اردو محفل کے قارئین تک پہنچے ۔ شکریہ

اکبر سجاد
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اکبر سجاد اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ جناب ہم کسی قسم کی غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ مجھے تو جتنا سمجھ آئی تھی، وہی میں نے بیان کر دیا۔ اصل صورتحال واضح کرنے کے لیے میں آپ کا مشکور ہوں۔

بائی دا وے سنا ہے کہ کوئی بڑا تباہی قسم کا نستعلیق فونٹ تیار ہو رہا ہے مقتدرہ کے زیر انتظام۔ کچھ روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے اس پر آپ؟ :p
 

اکبر سجاد

محفلین
محترم نبیل صاحب
جواب کا شکریہ،

آپ کے علم میں ہوگا کہ مقتدرہ قومی زبان پاکستان میں اردو زبان کی دفتری/ سرکاری سطح پر ترویج کا ادارہ ہے۔ اس لیے اس ادارے کے مقاصد میں اردو کی ترویج کے سلسلے میں ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہے۔

آپ کو اردو دنیا کے لیے اتنا خوبصورت فورم مہیا کرنے پر مبارکباد!

مائیکروسافٹ کی طرف سے 23 دسمبر 2005 کو ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے کراچی میں اردو مواجہ پیک کا اجراء کیا گیا تھا۔ اس پریس کانفرنس میں مائیکروسافٹ کے کنٹری مینجر جناب جواد الرحمان کراچی میں تھے جبکہ جناب اینڈی عبار نے فرانس اور مقتدرہ قومی زبان سے جناب ڈاکٹر عطش درانی نے وڈیو پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان تو اوپر پریس ریلیز میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر عطش درانی نے اردو لوکلائزیشن کی مشکلات، مائیکروسافٹ کی طرف سے پراجیکٹ کے سلسلے میں لگائی جانے حدود و قیود، اردو زبان کی موضوعیت اور دیگر امور کے بارے میں اظہار خیال کیا تھا۔

اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے تھے۔ اس طرح پاکستان کی قومی زبان میں مائیکروسافٹ مصنوعات کا اجراء ہوا۔ لوکلائزیشن کے مسائل بھی ایک طویل موضوع ہیں۔

پاک نستعلیق فانٹ پر کام مقتدرہ قومی زبان کے ایک ترقیاتی منصوبہ "مرکز فصیلت برائے اردو اطلاعیات" کے تحت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ٹائپو گرافی کے فورم پر جناب محسن حجازی نے کچھ تفاصیل دی ہیں۔ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ اردو دنیا میں یہ واحد جزویاتی فانٹ ہوگا۔ جو تدریس اردو سمیت اردو کمپیوٹنگ کی تمام تر ضروریات کو پورا کرے گا۔

کئی عالمی ادارے بھی اس کے اجراء کا انتظار کر رہے ہیں۔

اکبر سجاد
 

اکبر سجاد

محفلین
محترم نبیل صاحب،

ایک اہم بات بھول گیا تھا وہ یہ کہ اب مائیکرسافٹ اردو آفس 2003ء مقتدرہ قومی زبان پاکستان کی ویب سائٹ www.nla.gov.pk سے بھی بلامعاوضہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اکبر سجاد
 
بہت عمدہ معلومات پڑھنے کو ملی ہیں اور سیروں خون بڑھ گیا ہے۔ واقعی یہ ایک سنگین غلط فہمی تھی کہ سارا کام FAST نے کیا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ ویسے میں ذاتی طور پر فاسٹ کے کام کی رفتار سے بہت نالاں ہوں۔ اتنا اچھا انسٹیٹوٹ ہے اور کام اتنا کم، ان سے کہیں زیادہ کام طالب علموں نے اپنے فائنل پراجیکٹ میں کیا ہے۔ انتہائی چھوٹی ٹیم ہے اور وہ بھی غیر مستقل ، اس طرح سے کام کرتے رہے تو اگلے عشرے میں جاکر ہی کچھ کر سکیں گے۔
 

جیسبادی

محفلین
CRULP نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔ یہ نفیس فونٹ کئ سال پہلے تیار کر کے دیے۔ نت نئے پراجیکٹ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ وقت کے ساتھ ترقی تو ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے۔ دیکھا گیا ہے کہ اردو کے قدردانوں کو (اور ناقدردانوں کو بھی) کرلپ سے شکایت رہی ہے۔ میرا تجزیہ ہے کہ یہ شکایت کرلپ کے کام کی وجہ سے نہیں، بلکہ ڈاکٹر سرمد کے سیاست دان نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ شاید آج کل کی دنیا میں "پبلک رلیشنگ" کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے، جس پر بوجوہ کرلپ نے توجہ نہیں دی۔ خلاصہ یہ کہ زیادہ تر اعتراضات "ذاتی" وجوہات کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔ یہ بات میں اوپر کے پیغامات کے جواب میں نہیں کہہ رہا، یہ تو ایک دھاگہ چل رہا تھا، تو اس میں ایک ضمنی بات آ گئی۔
 

اکبر سجاد

محفلین
جناب جیسبادی معلم صاحب!
نفیس نستعلیق کے بارے میں اسی فورم کے ایک رکن مہوش علی مشتاق کے خطوط نمبر 202 کا متن ملاحظہ فرمائیں۔
()
"آپ کو محفل پر پھر سے خوش آمدید محسن صاحب۔

یہاں نبیل صاحب کو تو آپ جان ہی گئے ہوں گے۔ یہ محفل انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ زکریا صاحب سے ابھی تک آپ کا تعارف نہیں ہوا ہے۔ وہ اس محفل کے ایڈمن ہیں اور اس محفل میں ان کی کاوشیں وہی ہیں جو کہ نبیل صاحب کی ہیں۔

اعجاز اختر صاحب کا بھی اردو کمپیوٹنگ پر بہت احسان ہے۔ ہمارے ان بزرگوار کو اردو کمپیوٹنگ پر سب سے پہلا یاھو گروپ چلانے کا شرف حاصل ہے۔ اسی یاھو گروپ پر بہت سے اردو کے دیوانے آپس میں ملے اور یہ سلسلہ چلتا ہی چلا گیا (میرے خیال میں نبیل صاحب، شارق مستقیم، جیسبادی، اور زکریا وغیرہ تمام کے تمام اسی گروپ کے ممبرز رہے ہیں)۔ یہ تمام حضرات مجھ سے بہت سینیر ہیں، اور مجھے سے بہتر یہ خود ہی اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔

جیسبادی صاحب کا بھی نبیل صاحب کی طرح اس محفل میں بہت بڑا ہاتھ ہے اور اردو کے متعلق یہ بہت ہی مفید معلومات مہیا کرتے ہیں۔ مگر ان کا اصل میدان لینکس میں اردو کمپیوٹنگ ہے (اسی طرح فائر فاکس وغیرہ میں بھی)۔ اس سلسلے میں یہ جو کام کر رہے ہیں، اس میں یہ منفرد ہیں۔ یعنی ان کا کوئی متبادل دنیائے اردو میں ابھی تک مجھے نظر نہیں آ رہا۔


اور آج آپ کی یہاں موجودگی کے بعد لگتا ہے کہ اس محفل پر اردو پروفیشنلز کی ٹیم مکمل ہو گئی ہے۔ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جو کہ اس معاملے میں ہر چیلنج کو قبول کر کے پورا کر سکتی ہے۔

کسی بھی ملت کو اپنی تعمیر و ترقی کے لیے کچھ "رُجل" پیدا کرنے ہوتے ہیں۔ اور اردو بولنے والی قوم کے یہ رُجل اس وقت میرے سامنے موجود ہیں۔

آخر میں پاک نستعلیق فونٹ کے متعلق ایک بات عرض کر دوں، جو کہ محسن حجازی صاحب نے اوپر عرض کی ہے، مگر شاید بہت سے ممبران کو بات کلیئر نہ ہو سکی ہو۔

پاک نستعلق فونٹ کی تیز رفتاری کا اندازہ ہمیں اس بات سے کر لینا چاہیے کہ "نفیس نستعلیق" میں اشکال کی تعداد 980 سے تجاوز کرتی ہے، جبکہ "پاک نستعلیق" میں ایک ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے اس میں صرف اور صرف 198 اشکال کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

لگتا ہے کہ ہمارے خواب جلد حقیقت میں بدلنے والے ہیں۔
نہ چاہتے ہوئے بھی مجھے لبِ شکایت کھولنا پڑ رہی ہے۔

اس سلسلے میں کرلپ کے جانب سے ہرگز وہ ریسپانس نہیں ملا جس کی ہم اُن سے توقع کرتے رہے۔ انہوں نے نفیس نستعلیق تو ہمارے حوالے کر دیا، مگر کسی دوسرے کی اس سلسلے میں بالکل کوئی رہنمائی نہیں کی کہ نفیس کے علاوہ بھی کوئی اور نستعلیق فونٹ بنایا جاتا۔

محسن حجازی صاحب، آپ کی اپروچ ماشاء اللہ بہت مثبت ہے اور یہی سوچ ہے جو کہ اس میدان میں ترقی کا ضامن ہو گی۔ (ورنہ نفیس نستعلیق کے بعد تو چیزیں ساکت ہو کر رہ گئی تھیں اور ترقی کی کوئی کرن نظر نہیں آ رہی تھی۔ اس اندھیرے میں آپ یکدم 1000 واٹ کی پوری سرچ لائٹ لیے ہوئے سامنے آ گئے۔ "
()
یہ میرا نہیں، بلکہ ایک غیر جانب دار تبصرہ ہے۔ البتہ ایک ملاقات میں ڈاکٹر سرمد حسین نے نفیس نستعلیق میں پروگرامنگ کی بہتات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ نفیس نستعلیق کی رفتار بہت کم ہے۔ اس کے علاوہ نفیس نستعلیق میں پیچیدہ الفاظ مثلا چپچپا، سبتگین، چشتیا وغیرہ کے لیے لگیچر رکھے گئے ہیں۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ نفیس نستعلیق نے حروف سے شروع ہو کر آخر کار اشکال کا سہارا لیا۔ یہ الگ بات کی نفیس نستعلیق کی کتابت کے کسی بھی پیرا گراف کا جائزہ لیا جائے تو آپ ایک ہی پیرا گراف اور ایک ہی فانٹ سائز میں کوئی لفظ 18، کوئی 24، اور ہو سکتا ہے کوئی 12 فانٹ سائز میں نظر آئے۔

اکبر سجاد
 
جیسبادی کرلپ والوں نے یقیناً کچھ اچھے کام ضرور کیے ہیں مگر بہت زیادہ وقت لے کر اور کافی امداد کے بعد۔ اردو OCR کا منصوبہ تقریبا دو سال پہلے شروع ہوا تھا اور اب تک کوئی پیشرفت نہیں اس پر حالانکہ ایسے سافٹ وئیر کی اشد ضرورت ہے۔ FAST جیسے اچھے انسٹیٹوٹ کے پاس ذہین اور محنتی طلبا کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر صحیح معنوں میں سنجیدگی سے کام کیا جاتا تو اب تک کافی کچھ سامنے آچکا ہوتا کرلپ کی طرف سے۔ حال ہی میں ویب سائٹ کا انٹر فیس تبدیل کیا ورنہ اتنا غیر معیاری تھا کہ یقین نہیں آتا تھا کہ کرلپ کا صفحہ اول ہے۔ PTCL ہی نے صرف سات کروڑ کی امداد دی ہے ریسرچ کے لیے ، حکومت اور ایم ایس کی امداد اس کے علادہ ہے۔ اتنا کچھ ہونے کے بعد نتائج کسی طرح بھی تسلی بخش نہیں ہیں۔
 

اکبر سجاد

محفلین
میرا مقصد اس فورم پر FAST کی کاوشوں کو نظر انداز کرنا یا ان کی مخالفت نہیں۔ یقینا ابتدائی تجربات ہی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرتے ہیں۔ مگر یہ تصور کرنا کہ اچھا یہ برا، پہلا تجربہ ہی حرف آخر ہے۔ یہ اس شعر کے مصداق ہوتا ہے:

آئین نو سے ڈرنا، طرز کہن پہ اڑنا
منزل یہی کٹھن ہے، قوموں کی ‌زندگی میں

فاسٹ نے یقینا نفیس نستعلیق کے ذریعے یونی کوڈ بر مبنی فانٹس کی تیاری کرنے والوں کو راہ دکھائی ہے۔ مگر جب ایک چیز مکمل طور پر قابل عمل نہ تو اسے حرف آخر تسلیم کرنا میرے نزدیک مناسب نہیں۔

یہ بات بھی یاد رہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی کوئي فرد یا ادارہ اردو کی خدمت میں مصروف عمل ہے، وہ اپنی ان کاوشوں میں مقتدرہ قومی زبان کے مقاصد میں اس ادارہ کی مدد کر رہا ہوتا ہے۔

اس وقت اردو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کو جو چیلنج درپیش ہیں ان میں معیاری نستعلیق فانٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ ایک Knowledge based مشین ٹرانسلیشن، اور OCR کی تیاری بھی اہم ترین ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ابھی تک اردو کی کمپیوٹیشنل گرامر ہی موجود نہیں جس کی بنیاد پر خود کار مشینی ترجمہ کے سافٹ ویئر بن سکیں۔ یہی وجہ ہے ہر مبتدی اردو کی موضوعیت میں بھٹک جاتا ہے اور وہیں پھنس جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ مشینی ترجمہ اور OCR کے سلسلے میں فاسٹ کے ساتھ بھی ہوا ہو گا۔ یہ بات بھی یقینی ہے کہ کوئی بھی کام کرنے والا یہ نہیں چاہتا کہ دنیا اس کے کام سے نقص نکالے۔ پاک نستعلیق فانٹ کی تیاری کے بعد ممکن ہے کہ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات ان جہتوں میں بھی کام شروع کرے۔

امید ہے کہ اردو دنیا میں اس میدان کے ماہرین رہنمائی فرمائیں گے۔

اکبر سجاد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top