MIS یا Management Information System :میرے بنائے ہوئے سوفٹوئیر کا ایک جائزہ

السلام علیکم،

اپنے ادارے کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے میں ان کے لیے MIS یعنی مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کر رہا ہوں، جس میں ایمپلائیز کا سارا ڈیٹا بیس، ایسیٹس کا ڈیٹا بیس، کونٹیکٹ ڈائریکٹری، وغیرہ شاملک ہوں گی اور انہی سے متلعق مختلف قسم کی رپورٹس بھی ہوں گی۔

اس سلسلے میں ابھی تک ایمپالئز ڈیٹا بیس موڈیول اور ایسیٹ ڈیٹا بیس موڈیول تیار ہو چکے ہیں۔ باقیوں پر کام جاری ہے۔

سب سے پہلے آپ کے ملاحظے کے لیے ایمپالئز ڈیٹا بیس موڈیول کی ایک جھلک۔ کلک کر کے فل سائز میں دیکھیں گے تو اینیمیشن چل پڑے گی۔

1nre.gif

اس ڈیٹا بیس سے متعلق کچھ رپورٹس:

ایک بریف یعنی ضروری معلومات کی مختصر لسٹ
h4t.gif

ایک ایمپلائی سے متعلق معلومات کا تین صفحوں کا ایمپلائی فارم - پی ڈی ایف فائل ایکسپورٹ

x8a.gif
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
علیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
اللہ پاک اور ترقی دے
آمین
امجد میاندار جی، اس سوفٹوئر کو میں اپنے کمپنی کے لئے خریدونگا جس میں امپلائیس کو جانچا جاسکے، کب آیا کب گیا،
پرفامنس، سیلری، چھٹیاں، میڈیکل لیف کے بہانے ، ویزا ، پاسپورٹ کی تجدید غرض کے ہر بات ریکارڈ ہو جائے
تاکہ زیادہ ڈھماڈول کی صورت میں پختہ شواہد کے بنا پر کمپنی سے نکال سکیں۔۔
کیا مزید معلومات مل سکتی تکمیل کے بعد، اس کا فرنٹ اور بیک کیا ہے
۔
 
بہت شکریہ جناب،

اسے آپ ایک سرور پہ انسٹال کر کےاسٹیٹک آئی پی کے ذریعے انٹرنیٹ پر بھی قابلِ رسائی کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سوفٹ وئیر اپنے ہی ڈیولپمنٹ انوائرنمنٹ پہ سرور اور کلائنٹ انسٹالیشنز کے ذریعے انسٹال ہو سکتا ہے۔
آپ بائیو میٹرک مشین سے بھی اس میں ڈیٹا لے سکتے ہیں اور مینوئل اِن پُٹ بھی ممکن ہے۔ کسی ویب سائٹ پہ اگر ڈیٹا شئیر کرنا ہے تو پی ایچ پی کے ذریعے اس کا کسی دوسرے سرور کے ذریعے بھی ڈسپلے یا فرنٹ اینڈ ممکن ہے۔

میں نے اس میں اٹینڈَس (حاضری) کا سیٹ اَپ نہیں بنایا کیوں کہ اس کی ضرورت نہیں تھی ہمارے ہاں۔ہمارے آفس میں ٹائم باؤنڈنگ یا رِسٹریکشن نہیں۔ ہاں البتہ اس میں ابھی پرفارمنس ری ویو کا سسٹم بنانا ہے۔
 
آپ نے پہلے سے موجود کوئی اوپن سورس نظام کیوں نہ استعمال کیا؟ :) :) :)

مثلاً: موسٹ فٹ جس کا سورس کوڈ گٹ ہب پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ پرانے دنوں کے کئی نظام مل جائیں گے۔ :) :) :)
سعود بھائی یہ موسٹ فٹ تو پہلی بار دیکھ رہا ہوں یہ تو لگ رہا ہے کہ کسی سمال فائننسنگ ایجنسی کے لیے تو بہترین ہے۔ اس کے علاوہ اورنج ایچ آر ایم اور اس طرح کے بہت سے سوفٹ وئیرز ہیں ۔ لیکن ان میں بھی مطلوبہ معیار کے لیے اتنا کچھ تبدیل کرنا پڑتا ہے کہ وہ نئے سرے سے بنانے سے زیادہ تکلیف دہ یا شاید پر مشقت ہوتا ہے، اور پھر بھی وہ ہماری مطلوبہ ضرورتوں کو بعض اوقات پورا نہیں کر پاتا۔کیونکہ رہ رہ کر دماغ پہلے سے موجود سہولیات میں ہی الجھا رہتا ہے اور وہیں تک محدود رہتا ہے اس میں مزید وسعتیں سمجھنے سے قاصر۔ اور پھر نئے سرے سے شروع کرنے میں یہ ہے کہ ہر چیز آپ اپنی ضرورت کے مطابق بنا سکتے ہیں جہاں تک آتی ہو بنانی۔
یا شاید میں اس میدان میں نیا ہوں اس لیے مجھے ایسا لگا۔
میں نے ورڈ پریس میں بھی یہ سب کامیابی سے کر لیا تھا اور اچھے تجربے کیے تھے لیکن ورڈ پریس کے بجائے ایک الگ تھلگ سسٹم اس کام کے لیے زیادہ مؤثر اور کار آمد اور سہل ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

اوپن سورس کو فالو کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیسٹنگ سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ چھوٹی بہت موڈیفیکیشن آپ جو کرتے ہیں وہ محض ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے ہوتی ہے نہ کہ کام کے کرنے کے حوالے سے
اچھا یہ بتائیے کہ این آئی سی یا دیگر ڈاکومنٹس کی آپ سافٹ کاپی بھی اپ لوڈ کرتے ہیں؟ یہ تو کافی ہیوی نہیں ہوجائے گا؟
ٹولز کون کون سے استعمال کر رہے ہیں؟
 
این آئی سی یا دیگر کوئی بھی ڈاکومنٹ اَپ لوڈ ہونے کے دو طریقہ کار ہیں ایک تو یہ کہ وہ تصویر یا فائل ڈیٹا بیس فائل کا حصہ بنتے ہوئے اس ہیوی کر دے، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایسے تمام ڈاکومنٹس کسی ایک ذیلی فولڈر میں سیو کرتے رہیں اور یہاں اس کو لنک کر دیں اس سے ڈیٹا بیس فائل بھی ہیوی نہیں ہو گی اور اَٹیچمنٹس بھی رہیں گی۔
 
افضل حسین

محفلین
امجد میانداد بھائی اب کچھ باقی رہ گیا ہے کرنے کو پینٹنگ، گرافک ڈیزئننگ ،فوٹو گرافی، ویڈیوگرافی، آڈیورکارڈنگ، اور اب سافٹ ویر بنائے جارہے ہیں بہت خوب اور کیا کیا کرلیتے ہیں مجھے ساری فہرست بتائیں
 
Top