MP3 Player or Phone کے اندر قران

faqintel

محفلین
بسم الله الرحمن الرحيم
اسلام وعلیکم
مرے دوستو اپ سب سے ایک مشورہ کرنا ہے کیا میں MP3 Player or Phone کے اندر قران رکھ سکتا ہوں کیا ؟ کیا یہ جایز ہے ؟ مدد کرنے کا بہت شکریا
 
میری ذاتی رائے۔ صاحب، آج تک تو کسی بھی میڈیا میں قرآن رکھنے پر ممانعت نہیں دیکھی یا سنی۔ کاغذ، سی‌ڈی، کمپیوٹر میں اگر قرآن رکھا جاسکتا ہے تو ایسی کسی بھی ڈیوائس میں‌رکھنے میں‌ کیا فرق ہے۔ مقصد قرآن کا ہے کہ اس کو سیکھا جائے۔ جو طریقہ آپ کو مناسب لگے اسے استعمال کیجئے؟

]بسم الله الرحمن الرحيم
اسلام وعلیکم
مرے دوستو اپ سب سے ایک مشورہ کرنا ہے کیا میں MP3 Player or Phone کے اندر قران رکھ سکتا ہوں کیا ؟ کیا یہ جایز ہے ؟ مدد کرنے کا بہت شکریا

سب سے اچھی بات جو آپ نے کی وہ یہ ہے کہ ----- مرے دوستو اپ سب سے ایک مشورہ کرنا ہے ------ دیکھئے اس بارے میں اللہ تعالی کا فرمان

[AYAH]42:38[/AYAH] اور جو لوگ اپنے رب کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور اُن کا فیصلہ باہمی مشورہ سے ہوتا ہے اور اس مال میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا ہے خرچ کرتے ہیں

تو اب ہم دونوں دوسروں کے مشورے کا انتظار کرتے ہیں۔ کہ وہ اس کی تائید کرتے ہیں یا تردید۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
میری طرف سے بھی تائید ہے۔ مقصد اس سے نفع اٹھانا ہے تو یہ تو مستحسن ہونا چاہئے۔
البتی کچھ علماء کا خیال ہے کہ موبائل کے رنگ ٹون نہیں رکھنے چاہئے کہ اس کی نوعیت کچھ کھیل کی قسم کی ہوتی ہے اور اس میں کلامِ پاک کا احترام نہیں ہوتا۔
 

faqintel

محفلین
اسلام وعلیکم

بوہت شکریا مشورے کا Thanks
مگر موبل تو میں بیت الخلا بہی لے جاتا ہوں مذید مشورے کی ضرورت درکار ہے
 
Top