MS Volt کا استعمال ؟

السلام عیکم رحمۃ اللہ وبارکۃ!
کیا کوئی حضرت MS Volt کو تھوڑا بہت ہی استعمال سیکھا سکتا ہے ۔ تاکہ کوئی چھوٹا موٹا انگریزی کا فانٹ ہی بنایا جاسکے۔ ویسی تو انگریزی کا فانٹ بنانا بہت آسان ہوتا ہے ۔ لیکن اگر اس میں کچھ amendment کرنی ہو یا اسے خوبصورت کرنا ہوتو Volt کی مدد سے خوبصورت بنایا جا سکے۔
والسلام ۔
 
الف عین

لائبریرین
انگریزی فانٹ نانے کے لئے تو وولٹ کے بغیر بھی کام چل جاتا ہے۔ اس میں زیادہ قوانین وضع کرنے نہیں ہوتے نا۔ مسئلہ اردو کا ہے اور وہ بھی نستع،یق کا جس کے لئے وولٹ میں سینکڑوں جدول بنانے پڑتے ہیں،۔ مثلاً ابتدائی حرف جیسے م ہے تو اس کی پوزیشن دو حرفیم سہ ھرفی، چہار حرفی الفاظ میں کیا ہوگی۔ یعنی کب کون سا گلف شیپ لیا جائے۔ یہ مسئلہ انگریزی میں نہیں ہے۔
 
انکل جی اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اردو کا فانٹ بنان بہت بہت مشکل کام ہے ۔ میں دراصل انگریزی کے فانٹ پر کام کر رہا تھا ۔ جو کہ میری اپنی ہاتھ کی لکھائی کا ہے ۔ میں چاہتا ہو کہ اس میں کچھ وولٹ کے ذریعے بہتری لے کر آؤں ۔ اسی لیے اس کا استعمال سیکھنا چاہ رہا ہوں۔ اس فانٹ پر کام کے ساتھ ساتھ شاید کچھ اردو کے فانٹ پر بھی کام سیکھ جاؤ۔ بہرحال بہت بہت شکریہ انکل جی آپ کا اتنے آسان طریقہ سے بات سمجھانے کا
والسلام
 
arifkarim

معطل

اس کام کیلئے ایک پروگرام ہے جو آپ کے ہاتھ کی لکھائی کو 5 منٹ میں انگلش فانٹ میں بدل دے گا:
http://www.high-logic.com/scanahand.html
 
یہ تو میں کافی عرصے سے استعمال کر رہا ہوں۔ میں وولٹ پر کام کرنا چاہتا ہوں۔ یہ سب سافٹ وئیر صرف ایک ایک حرف تشکیل دے سکتے ہے ۔ اردو یا عربی کی طرز کے فانٹ تو نہیں بنا سکتے نا۔ اب جیسے میں صرف on لکھو تو اسے محتلف لکھتا ہے ۔ اگر یہی on کسی لفظ کے اندر آجائے یعنی آگے ، پیچھے یا درمیاں میں تو پھر میں مختلف لکھتا ہوں۔ بہرحال میرا کہنا کہ مطلب یہ تھا کہ میں دو حروف کو جوڑنا چاہتا ہو۔ جیسے اردو میں جڑتے ہے تو اس کے لیے وولٹ پر کیا کروں؟
والسلام
 
علوی امجد

محفلین
عویدص بھائی!

دل تو بہت چاہتا ھے کہ وولٹ کے استعمال پر ایک مضمون لکھا جائے لیکن پھر اپنی مصروفیات پر نگاہ دوڑاتا ہوں تو یہ کام بہت مشکل نظر آتا ہے۔ یہ نہ ہو کہ آغاز کردیا جائے اور پھر تکمیل تک پہنچاتے پہنچاتے سال لگ جائے۔ لیکن کیا کیا جائے! آپ کو یوں پکارتے دیکھ کر نمعلوم مجھے کیوں اتنی شرمندگی ہورہی ہے۔ اس لئے ایسا کرتے ہیں کہ وولٹ پر ایک ٹوٹا پھوٹا ٹیوٹوریل شروع کردیتے ہیں۔ مکمل ہوگیا تو ٹھیک ورنہ پیشگی معذرت۔

سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ مائیکروسافٹ وولٹ کو آپ کتنا جانتے ہیں؟۔

یہ سوال میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ مجھے پتہ لگ سکے کہ وولٹ کو کہاں سے شروع کرنا چاھیئے۔ اور میں امید رکھوں گا آپ کو تھوڑی بہت سمجھ ضرور ہونی چاھیئے ورنہ عام طور پر وولٹ کے آغاز پر سمجھائی جانے والی خواہ مخواہ کی لمبی چوڑی تھیوری شروع کرنی پڑ جائے گی جسے سن کر بہت سے لوگوں کو بجلی والی وولٹ کا کرنٹ لگنے کا خطرہ ھے۔
 
اچھا سلسلہ ہے علوی بھائی!
وولٹ کے بارے میں ایک مکمل کورس شروع کرنا چاہیے۔
 
پہلے تو میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ جیسے اشخاص کے لیے وقت نکالنے کے بارے میں سوچا۔ رہا سوال کام مکمل ہونے کا تو یہ کام آپ اس رب باری تعالٰی عزوجل پر چھوڑ دے۔ کیونکہ کام کی تکمیل تو اسی کی طرف ہے ۔ ہم تو بس کوشش کرسکتے ہے ۔ واللہ تعالٰی عالمہ
وولٹ کا استعمال تو مجھے سرے سے معلوم ہی نہیں۔ بلکہ کبھی کام ہی نہیں کیا۔ اب دل کرتا ہے کام کرنے کو پر سمجھ کچھ نہیں آتی۔ جو tutorial ویب پر موجود ہیں وہ یاد تو ذھیر ساری انگریزی میں لکھے ہوتے ہے یا پھر بہت کم step کے ساتھ ۔ جس کی وجہ نا سمجھ آتی ہے اور نا ہی لمبی چوڑے t\utorials پڑھنے کو دل کرتا ہے۔
میں بہت بہت بہت شکر گزار ہونگا آپ کا اگر آپ یہ سلسہ شروع کرے۔ انجام کی پروا مت کرے ۔ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ بس اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرے اور دیکھیے کہ ہمارا رب عزوجل اس میں کتنی برکت ڈالتا ہے ۔

میں آپ کو ایک بار پھر بتا دوں کہ میں وولٹ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا۔ تھوڑا بہت بھی نہیں۔ لہٰذا آپکو یہ کام بلکل شروع سے کرنا پڑے گا۔ تاکہ وہ حضرات جو میری طرح کورے ہے کچھ سیکھ جائے۔
والسلام
دعا گو
محمد عویدص عطاری
 
بھائی جان تھوڑا صبر کریں فانٹ کریٹر کے بعد انشاءاللہ وولٹ کا ٹوٹوریل بھی بناوں گا اور انشاءاللہ وہ بھی سیکھ جائیں گے آپ
 
ابو کاشان

آپ تو قابلِ تعریف ہیں کہ یہ بیڑا اٹھالیا ہے۔
میں تو مشّاق لوگوں کی بات کر رہا تھا۔
 
Top