دوست
محفلین
بھائی لڑتے کیوں ہوں۔
یونیکوڈ میں اس لیے لکھتے ہیں کہ اردو کا قابل تلاش مواد انٹرنیٹ پر بڑھے تاکہ مستقبل میں ہماری اگلی نسل اسے آنلائن پڑھ سکے پھر تو نئے پرانے کی بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔ ہر زبان کا ڈھنگ ہوتا ہے اردو کا ڈھنگ یہ ہے کہ اسے اردو میں لکھا جائے۔ رومن میں لکھ کر بیڑہ غرق نہ کیا جائے۔ آپ رومن میں لکھ سکتے ہیں تو اصلی والی اردو میں بھی لکھ سکتے ہیں ایک بار کوشش تو کرکے دیکھیں۔بخدا یہ رومن اردو دیکھ کر آنکھوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ آپ ایک بار ٹرائی تو فرمائیں۔ رہی بات برقیانے کی تو میرے بھائی آپ جو مرضی کتاب پی ڈی ایف میں پیش کریں۔ ہم تو ہر آنے والے کو اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں چونکہ ہمارا مشن یونیکوڈ اردو میں مواد کی فراہمی ہے۔ آگے اس کی مرضی ہے۔ باقی رومن اردو اور تصویری اردو تو رلتی پھرتی ہے فورمز پر اور ویب سائٹس پر آپ کو ہزاروں قدردان مل جائیں گے۔
وسلام