mybboard ترجمہ

مکی

معطل
میں‌نے ان کا بھی فورم استعمال کر کے دیکھا ہے۔ لیکن وہ ابھی اتنا پائیدار نہی ہے اور سہی کام بھی نہی کرتا۔
خیر میں بہت جلد آپ سب کو mybboard کا اردو ترجمہ دوں گا۔

کیا آپ بتانا پسند فرمائیں گے کہ اس میں آپ نے کون سی خرابی دیکھی ہے..؟؟

تجرباتی تنصیب یہاں ہے
 

silent.killer

محفلین
بھائی ناراضگی والی کوئی بات نہی ہے۔ جب میں نے اسے انسٹال کیا تو چند ایک صفحات ہی سہی دیکھ سکا ۔ باقی میں زبان کون سی استعمال ہوئی کوئی پتا نہی۔ دوسری بات یہ کہ کویک ریپلائی اس فورم جیسا ہونا چاہیے آپ نے تو اسے ایسا بنا دیا جیسا کہ نیا موضوع شروع کرتے وقت بن جاتا ہے۔ فوری جواب والا سادہ ہونا چاہیے ۔
اگر میری کسی بات سے آپ کا دل دکھا ہو تو میں معافی مانگتا ہوں
 

مکی

معطل
اگر آپ سے صحیح طریقے سے انسٹال نہیں ہوسکا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ بے کار ہے.. آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ٹیسٹ فورم بالکل صحیح کام کر رہا ہے.. جہاں تک فوری جواب کے ایڈیٹر کی بات ہے تو بھائی میں نے اسے پروگرام نہیں کیا ہے، میں نے صرف ترجمہ کیا ہے.. اصل میں فوری جواب کا ایڈیٹر اسی طرح ہے.. اگر آپ کو پسند نہیں ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے.. بہت سوں کو ایسا ہی ایڈیٹر پسند آتا ہے.. لہذا اس کے لیے کوئی معیار متعین نہیں کیا جاسکتا..
 

silent.killer

محفلین
سلام
میں‌ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ 31 فائلز کا ترجمہ ہو چکاہے ۔ جبکہ باقی صرف 15 فائلز رہ گئی ہیں‌۔ عید سے پہلے وہ بھی کر ڈالوں گا۔
 

silent.killer

محفلین
سلام علیکم
میں‌ آپ سب کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ میں‌ نے مائی بی بی 1۔4۔1 اور 2۔4۔1 کا اردو ترجمہ مکمل کر لیا ہے۔۔ صرف اس کی تصاویر کا اردو ترجمہ کرنا رہ گیا ہے جو کہ میرے بس میں‌ن ہی۔ کیا کوئی اس کو اردو کر کے دے گا کیونکہ میں‌ فوٹو شاپ نہی جانتا۔ اگر طی بلیٹن کی تصاویر ہوں‌ تو کیا ہی مزہ ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
سائلنٹ کلر نے مجھے مائی بی بی کا ترجمہ بھیج دیا تھا جس کے بعد میں نے مائی بی بی کا اردو پیکج تیار کرنے کا جائزہ لیا۔ میں نے دیکھا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔ دراصل مائی بی بی میں کچھ ایجیکس فیچرز کے لیے prototype.js کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ اوپن پیڈ انٹگریشن پر کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ اسی وجہ سے پیغامات میں سمائلیز شامل کرنا بھی ممکن نہیں رہتا۔ میں کوئی ایسی سیٹنگ تلاش کر رہا ہوں جس کے ذریعے مائی بی بی کی تمام ایجیکس فیچرز کو ڈس ایبل کیا جا سکے، اس کے بعد ہی اس کے اردو پیکج کی تیاری پر کوئی کام ہو سکے گا۔
 

silent.killer

محفلین
نبیل بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مائی بی بی کیلئے وقت نکالا
مجھے امید ہے کہ آپ جیسے ماہر کے سامنے ایجیکس فیچرز جیسی چیز ٹک نہی پائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس سلسلے میں کام کر رہا ہوں لیکن یہ اس میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ مائی بی بی میں اوپن پیڈ کو موجودہ صورت میں انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ اردو ویب پیڈ کا prototoype.js کمپیٹیبل ورژن تیار کر دوں، لیکن اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے مائی بی بی میں اردو انٹگریشن کے سلسلے میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے، لیکن سائلنٹ کلر نے مجھے جو ترجمہ ارسال کیا ہے اس میں بے شمار غلطیاں ہیں۔ میرے خیال میں کم از کم اس ترجمے کے ساتھ مائی بی بی کا اردو پیکج ریلیز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ میں اس کا ایک ٹیسٹ پیکج بنا کر فراہم کر دوں گا اور اگر کوئی دوست اس کے ترجمے کی قدرے اصلاح کر دیں تو اسے باقاعدہ ریلیز کرنے کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اردو ویب پیڈ کا prototype.js کمپیٹیبل ورژن تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے مائی بی بی میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن ممکن ہو گئی ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ کچھ دنوں تک مائی بی بی کا اردو پیکج تیار کر دوں۔ جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، مائی بی بی کا اردو پیکج باقاعدہ جاری کرنے سے قبل اس کے ترجمے کی اصلاح اشد ضروری ہے۔ مائی بی بی میرے اندازے کے مطابق بہترین اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے، اگرچہ ابھی میں مائی سمارٹ بی بی کو استعمال کرکے نہیں دیکھا ہے۔ :)
 

silent.killer

محفلین
نبیل بھائی کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ نے اردو پیڈ کس حد تک انٹیگریٹ کر لیا ہے؟
اور
ترجمہ میں کس کس جگہ پر غلطیاں ہیں۔ کیونکہ میں نے دوبارہ ترجمہ کا جائزہ لیا ہے اور کئی الفاظ درست کیے ہیں۔ آپ مجھے بتائیں ہو سکتا ہے کہ وہ غلطیاں‌ وہی ہوں۔ اور اگر نہی ہیں تو میں‌ ان غلطیاں کو فوراً دور کر دوں گا۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
سائلنٹ کلر، اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ آپ نے صحیح کو سہی لکھا ہوا ہے اور نہیں کئی جگہ پر نہی لکھا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح ascending اور descending کو آپ نے صعودی اور نزولی کی بجائے انگریزی الفاظ کو اردو میں لکھنے پر اکتفا کیا ہوا ہے۔ یہ صرف چند مثالیں ہیں۔ تفصیلی جائزہ لینے پر باقی غلطیاں بھی نظر آ جائیں گی۔
 

silent.killer

محفلین
میری غلطیوں کا احساس دلانے کا شکریہ
میں‌ پوری کوشش کروں گا کہ ان غلطیوں‌کو دور کردوں۔
مائی بی بی ایک بہترین اوپن سورس ہے ۔ یہ ای بی کی کاپی ہے۔ بہت جلد اس کی تمام فیچرز وی بی جیسےہو جائیں‌گئے
فوری جواب کا ایڈیٹر ایسا بنائیں جیسا کہ آپ نے اس فورم پر بنایا ہوا ہے
یا پھر ایک پلگ ان ہے جے انسٹال کرنے سے ایک طرف سمائلی ظاہر ہوتی ہیں اور فوری جواب کے کانے کے اوپر کوڈز آجاتے ہیں

۔ میں سعودیہ آنے کے بارے میں‌ سوچ رہا ہوں۔ آپ وہاں کس شہر میں رہتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں فی الحال مائی بی بی کے ڈیفالٹ پیکج کا اردو ورژن بنانے پر کام کروں گا۔ باقی یوزر اپنی مرضی کے پلگ ان انسٹال کر سکیں گے۔
میں سعودیہ نہیں بلکہ جرمنی میں ہوتا ہوں۔
 

فخرنوید

محفلین
اچھا بورڈ ہے اس کا جو نیا ورژن ہے اس پر کام کریں وہ زیادہ بہتر ہوگا۔
اردو انٹیگریشن جلد از جلد ہونا چاہیے تا کہ اس پر محنت کرنے کا فائدہ بھی ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا ارادہ تو یہ تھا کہ مائی بی بی کا مکمل اردو پیکج فراہم کر دوں لیکن اس کی تیاری کے لیے وقت نہیں مل رہا ہے۔ میں فی الحال اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرکے متعلقہ فائلیں مہیا کر دوں گا۔ میں کوشش کروں گا کہ یہ کام دو یا تین دن تک ہو جائے۔
 
Top