MySmartBB کا اردو ترجمہ

مکی

معطل
چار ماہ بعد بندہ ریاض سے ایک بار پھر اردو کی خدمت میں حاضر ہے، یہ چار ماہ کافی مصروفیت میں گزرے بلکہ گزر رہے ہیں اور لگتا ہے کہ سال ٢٠٠٨ ایسے ہی ٹینشن میں گزرے گا یہی وجہ ہے کہ نیٹ گردی بھی کافی کم ہوگئی ہے بلکہ تقریباً نا ہونے کے برابر رہ گئی ہے.

خیر اصلِ موضوع کی طرف آتا ہوں اور پیش کرتا ہوں UrduMySmartBB جو کہ ایک فورم سوفٹ ویر ہے کا اردو ترجمہ، یہ فورم سوفٹ ویر خالصتاً عربوں کا بنایا ہوا ہے اور اوپن سورس ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا کوئی انگریزی ورژن نہیں ہے یعنی یہ صرف عربی میں ہی دستیاب ہے چنانچہ اس کا ترجمہ کرنے کے لیے عربی جاننا لازمی ہے، چونکہ یہ ایک اوپن سورس فورم سوفٹ ویر تھا اور اپنی خوبیوں کی وجہ سے مجھے کافی پسند آیا تھا چنانچہ میں نے اسے اردوانے کی ٹھانی اور یہ حرکت کرنے سے پہلے ان کے سپورٹ فورم میں انہیں مطلع بھی کردیا کہ میں یہ ناہنجار حرکت کرنے جارہا ہوں تاکہ حسرت نہ رہے دلِ بے قرار میں..

اس کا ترجمہ میرے ریاض آنے سے کوئی دو ماہ پہلے ہی مکمل ہوچکا تھا مگر ان دنوں میں نسیم البحر کی مشقوں کی وجہ سے اس قدر مصروف ہوگیا تھا کہ یہ یاد ہی نہ رہا.. اب چونکہ مجھے ریاض آئے ہوئے چار ماہ ہوچکے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس کا اجراء کوئی چھ ماہ تاخیر سے ہورہا ہے.. خیر دیر آید درست آید..

اس فورم سوفٹ ویر میں اس قدر خوبیاں اور آپشنز ہیں کہ بندہ تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا.. موضوع کے اختصار کی غرض سے میں ان اختیارات کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا، مختصراً اتنا عرض کروں گا کہ اس میں طے شدہ طور پر ذیلی فورم، منسلک فائلیں، مستقل صفحات، فوری جواب اور انتظامی اعلانات جیسے اہم اختیارات موجود ہیں جبکہ ارکان کے لیے ایک بہترین کنٹرول پینل بھی موجود ہے، میں نے ایک فری ہوسٹ پر اس کی تجرباتی تنصیب کردی ہے تاکہ اہلیانِ اردو وہاں جاکر اس کی خوب جانچ کرسکیں اور خود ہی فیصلہ کریں..

تجرباتی فورم یہاں ہے

تنصیب:

اس کی تنصیب کسی بھی فورم سوفٹ ویر سے مختلف نہیں ہے، includes کے فولڈر میں موجود config.php فائل میں ڈیٹا بیس کی معلومات شامل کر کے اسے اپلوڈ کردیں اور ذیل کے فولڈروں کو ٧٧٧ کا پرمیشن دے دیں:

styles/main/templates اس میں موجود تمام فائلیں
includes/SmartyCompiler
download/
download/avatar
download/contact
admin/style/SmartyCompiler
admin/style/template اور اس میں موجود تمام فائلیں

اب اپنے براؤزر سے یہ پتہ طلب کریں:

http://[domain]/[folder]/install/install.php

آپ کے سامنے تنصیب کا صفحہ ظاہر ہوجائے گا، پہلے مرحلے میں ڈیٹا بیس میں ٹیبلز بنائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں منتظمِ اعلی کی معلومات طلب کی جائیں گی اور تنصیب مکمل، آگے بڑھنے سے پہلے سرور سے install کا فولڈر حذف کرنا نہ بھولیں.

ورژن: 1.6.0 بیٹا 1
آفیشل ویب سائٹ: http://www.MySmartBB.com
اردو ورژن ڈاؤنلوڈ: یہاں سے

امید ہے اردو مائی سمارٹ بی بی اردو فورمز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا، میں کوشش کرتا رہوں گا کہ اسے وقتاً فوقتاً نئے ورژن سے اپڈیٹ کرتا رہوں اور اس کے لیے کچھ موڈز اور ٹیمپلیٹ بھی پیش کر سکوں مگر وعدہ نہیں کرتا.

اس کے بٹن اور ہیڈر اردو کرنا باقی ہیں تو ہے کوئی گریفک ڈیزائنر جو یہ کارِ خیر انجام دے سکے..؟؟

آپ کی آراء کا انتظار رہے گا.

واللہ الموفق
 

باسم

محفلین
واقعی اچھا فورم لگ رہا ہے
اور نام بڑا دلچسپ ہے مائی سمارٹ بی بی
تاہوما کی اتنی عادت ہے کہ دوسرا فونٹ عجیب لگتا ہے
اس میں‌سپیمنگ کا مسئلہ تو نہیں میں نے منی بی بی کو اردوایا تھا تو اس میں سپیمگ کا بہت مسئلہ تھا اسی وجہ سے مجھے اپنا فورم ہی بند کرنا پڑا
ہیڈر اور بٹن یہاں سے اتاریں
ہیڈر جلدی میں بنایا ہے پر محنت نہیں کی کہ عموما یہ بدل دیا جاتا ہے اور وقت بھی نہیں ہے بٹن نفیس ویب نسخ میں بنائے ہیں نستعلیق میں پڑھنے میں نہیں آرہے تھے اگر کوئی مزید بہتر کرسکے تو اچھی بات ہوگی
 
بہت خوب۔۔۔ اچھی کاوش ہے مکی بھائی۔ فورم دیکھنے میں تو اچھا لگ رہا ہے، فیچرز کی بابت تو ماہرین ہی ارشاد کریں گے۔
 

مکی

معطل
بہت شکریہ باسم ہیڈر اور بٹن دونوں بہترین ہیں.. میں آج ہی پیکج کو اپڈیٹ کردیتا ہوں..

سپیمنگ کی بابت فکر نہ کریں اس میں سپیمنگ کے دور دور تک امکانات نہیں ہیں..
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔
اس کی فیچرز کا تو استعمال کے بعد ہی پتا چلے گا۔ کیا یہ واقعی اوریجنل عربی میں لکھا گیا سوفٹویر ہے، یا پھر یہ کسی دوسرے اوپن سورس فورم سوفٹویر پر مبنی ہے۔
 

مکی

معطل
جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔
اس کی فیچرز کا تو استعمال کے بعد ہی پتا چلے گا۔ کیا یہ واقعی اوریجنل عربی میں لکھا گیا سوفٹویر ہے، یا پھر یہ کسی دوسرے اوپن سورس فورم سوفٹویر پر مبنی ہے۔

شکریہ نبیل بھائی.. یہ واقعی مکمل طور پر ایک عربی سوفٹ ویر ہے اور کسی دوسرے فورم پر مبنی نہیں ہے، البتہ سیکورٹی کے حوالے سے کچھ کوڈ دیگر پراجیکٹس سے لیے گئے ہیں..
 

مکی

معطل
اور میں نے باسم کی فراہم کردہ گریفکس شامل کر کے پیکج کو اپڈیٹ کردیا ہے، ربط بدستور وہی ہے.. باسم کا ایک بار پھر شکریہ.. آپ نے اس کام میں بڑی پھرتی کا مظاہر کیا ہے..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا خیال ہے کہ مائی سمارٹ بی بی اصل میں MyBB فورم سوفٹویر کا عربی ایڈیشن ہے۔ اس کی تصدیق کے لیے اس کا بغور جائزہ لینا پڑے گا۔ کچھ لوگوں کی رائے میں مائی بی بی بہترین فیچرز والا اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے۔ اس کی وی بلیٹن سے مشابہت کے باعث کچھ لوگوں کا شک ہے کہ اس میں وی بلیٹن کے ہی کسی پرانے ورژن کا کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔
 

مکی

معطل
دونوں کے فیچرز میں تھوڑی بہت مشابہت بھی ہوتی تو یہ بات کہی جاسکتی تھی، مگر یہاں زمین وآسمان کا فرق صاف نظر آتا ہے، مائی بی بی کا عربی ترجمہ پہلے سے ہی موجود ہے پھر بھی آپ تصدیق کرسکتے ہیں..

واللہ الموفق
 

راجہ صاحب

محفلین
شکریہ مکی بھائی
یعنی غیر حاضریوں میں‌بھی حاضری رہی آپ کی

بہت خؤشی ہوئی مائی سمارٹ بی بی کا ترجمہ دیکھ کر

اللہ خوش رکھے
 

عباد1

محفلین
ویلڈن جناب- کام تو بہت اچھا کیا آپ نے-
کیا کوئی ایسا فورم سافٹ ویئر دستیاب ہے جو مفت بھی ہو اور اس میں فورم جواب کی سہولت بھی شامل ہو-
اس کے علاوہ کسی کو اس بارے میں بھی کچھ علم ہے کہ کسی مفت فورم سافٹ ویئر کے لیے وی بلیٹن جیسا تھیم دستیاب ہو؟
 

عباد1

محفلین
تیسری بات یہ کہ پی ایچ پی بی بی 3، ایس ایم ایف وغیرہ کے لیے وی بلیٹن اسٹائل تھیم دستیاب ہے کیا؟ کہ شکل سے بالکل وی بلیٹن دکھائی دے-
 
Top