نبیل
تکنیکی معاون
مجھے اپنے سسٹم پر مائی ایس کیو ایل ورژن 4.1 پر اپگریڈ کرتے ہوئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بات کوئی اتنی بڑی بھی نہیں تھی۔ بس کھوج لگاتے ہوئے دیر لگ گئی۔
مائی ایس کیو ایل کو اپگریڈ کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ پہلے سے موجود ونڈوز پر مائی ایس کیو ایل کی سروس کو ان انسٹال کر دیں۔ اس کے لیے ذیل کی کمانڈ دیں:
یا پھر یہ کمانڈ دیں:
اس کے بعد MySQL کو ان انسٹال کریں۔ پھر نیا ورژن انسٹال کرنے سے پہلے پرانے ورژن کی باقیات کا نشان بھی مٹا دیں یعنی اگر پرانے MySQL کے فولڈر میں کچھ رہ گیا ہے تو یہ فولڈر پورا ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کے بعد آپ اطمینان سے مائی ایس کیو ایل 4.1 انسٹال کر سکتے ہیں۔
MySQL 4.1 انسٹال کرنے کے بعد اس میں phpMyAdmin کے ذریعے کام کرتے ہوئے مسئلہ آتا ہے۔ اس کی وجہ اصل میں MySQL 4.1 میں نیا یوزر آتھینٹیکیشن سسٹم ہے۔ اس کا حل دریافت کرنے کے لیے ذیل کے ربط سے رجوع کریں۔
‘Client does not support authentication protocol requested’
اگر کسی دوست کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہے کہ آخر MySQL 4.1 کا کیا فائدہ ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ MySQL میں ورژن 4.1 سے ہی utf-8 اینکوڈنگ صحیح طور پر سپورٹ کی جانے لگی ہے۔
والسلام

کوڈ:
sc delete servicename
یا پھر یہ کمانڈ دیں:
کوڈ:
mysqld --remove servicename