New DRS rule for LBW

عثمان قادر

محفلین
نئے ایل بی ڈبلیو رولز فار ڈی آر ایس جو کہ 22 ستمبر سے لاگو ہو چکے ہیں ان کے بارے کیا تجزیہ ہے ؟؟ میرے خیال میں کافی عرصے بعد باؤلرز کے حق میں کچھ کیا ہے آئی سی سی والوں نے ۔۔۔۔۔​
بال وکٹوں کو ہٹ کرنے کے زون کو انکریز کر دیا گیا ہے​
ہٹنگ امپیکٹ اب آف اور لیگ سٹمپ کے کارنرز سے لیا جائے گا جبکہ پہلے مڈل سے لیا جاتا تھا ۔۔۔۔۔
New DRS rule for lbws is great news for bowlers
 
عثمان قادر

محفلین
ایمپائر کال میں باولرز کو ایڈوانٹیج مل گیا ہے،یعنی عرصے بعد باولرز کو سکھ کو سانس لینا نصیب ہوگا۔
جی ایسے کتنے ہی فیصلے ہیں جو "ایمپائرز کال" کی نذر ہو جاتے ہیں اب کم از کم ان سے جان چھوٹ جائے گی کافی حد تک ۔۔۔۔۔۔
ویسے کیا یہ رولز پاکستان اور ونڈیز کے دوسرے ٹیسٹ پر بھی لاگو ہیں یا نہیں ؟؟؟
کیونکہ جب یہ رولز لاگو ہوئے تب میچ ان پراگرس تھا ۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
لگتا یہ ہے کہ ایپلائی ہوچکے ہوں گے کیونکہ آج بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں آخری فیصلے کو ان رولز کی روشنی میں رکھ کرکیا گیا ہے۔
 
آہاں ویری گڈ ۔۔۔۔
مطلب بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر ہار کا ملبہ ادھر ادھر بکھیرے گا (حسب عادت)
 
ابن توقیر

محفلین
ھاھاھا،سُپرسمائلس
یعنی ایک یقینی جیت کو آئی سی سی نے دھڑے بازی ٹائپ رُول بنا کر بنگالی ٹائیگرز سے چھین لیا؟ آپ اس طرح کی خبر کل بنگالی نیوز پیپرز پر پڑھنا چاہ رہے ہیں؟
 
جی آئی سی سی چاہتی تو رول بعد میں بھی متعارف کرا سکتی تھی ۔۔۔۔۔
مجھے بنگلہ دیش کا پاکستان سے وہ میچ یاد آ رہا ہے جب اعزاز چیمہ نے لاسٹ اوور کرایا تھا اور بنگلہ دیش آخری آوور میں ایک یا دو رنز سے ہارا تھا اور بعد میں کہا تھا کہ چیمہ رن لیتے ہوئے بیٹسمین کے سامنے جان بوجھ کر ایا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
شاید چیمپئنز ٹرافی کا میچ تھا ۔۔۔۔۔۔۔
 
ایشیا کپ کا فائنل تھا۔چیمپئنز ٹرافی تو شاہد ابھی تک بنگال نے کھیلی نہیں ہے،آئندہ ایڈیشن میں ان کی پہلی انٹری ہوگی۔
 
جی جی بالکل ایشا کپ ہی تھا ۔۔۔۔۔
بنگلہ دیش وہ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی جیت چکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن چیمہ سے ٹکر ہو گئی اور آنکھ کھل گئی ۔۔۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
حسیب

محفلین
لگتا یہ ہے کہ ایپلائی ہوچکے ہوں گے کیونکہ آج بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں آخری فیصلے کو ان رولز کی روشنی میں رکھ کرکیا گیا ہے۔
صرف آخری نہیں بلکہ اس میچ میں ریکارڈ 26 مرتبہ ریویو لیے گے اور سارے فیصلے اسی رول کے مطابق ہی ہوئے تھے
 
ابن توقیر

محفلین
جی جی بالکل ایشا کپ ہی تھا ۔۔۔۔۔
بنگلہ دیش وہ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی جیت چکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن چیمہ سے ٹکر ہو گئی اور آنکھ کھل گئی ۔۔۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ویسے بنگالی حسینوں کے آنسو تو ذکر ہی نہ کریں کتنا دکھ دیتے ہیں۔اکثر عبداللہ بھائی بھی ان کا ذکر کرتے رہتے ہیں،ایک بار کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام کرلیں بنگالی ٹائیگرز تو ان کے خوشی کے آنسو دیکھنے کا ارمان بھی پورا ہوجائے۔
 
عبداللہ بھائی سے معذرت کے ساتھ مجھے تو بنگلہ دیشی حسینائیں روتی ہوئی زیادہ حسین لگتی ہیں ۔۔۔۔ اور بچپن کی خواہش ہے کہ ان کی سب سے حسین "حسینہ" کو بھی روتا دیکھوں ۔۔۔۔۔
حسینہ واجد
 
ابن توقیر

محفلین
صرف آخری نہیں بلکہ اس میچ میں ریکارڈ 26 مرتبہ ریویو لیے گے اور سارے فیصلے اسی رول کے مطابق ہی ہوئے تھے

جی بالکل،شاہد نویں آوٹ پر، میں پڑھ رہا تھا کرک انفو پر، کہ نئے رولز کی وجہ سے انگلینڈ کا ریویو کامیاب رہا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
عبداللہ بھائی سے معذرت کے ساتھ مجھے تو بنگلہ دیشی حسینائیں روتی ہوئی زیادہ حسین لگتی ہیں ۔۔۔۔ اور بچپن کی خواہش ہے کہ ان کی سب سے حسین "حسینہ" کو بھی روتا دیکھوں ۔۔۔۔۔
حسینہ واجد

چلیے ایک بار انہیں ورلڈ کپ جیت لینے دیجئے،پھر خوشی سے دھاڑیں مار مار کر روتا دیکھ لیجئے گا۔
 
عثمان قادر

محفلین
چلیے ایک بار انہیں ورلڈ کپ جیت لینے دیجئے،پھر خوشی سے دھاڑیں مار مار کر روتا دیکھ لیجئے گا۔
ان کا جیتنا مطلب پاکستان کا ہارنا ۔۔۔۔۔
نہیں آنکھیں ٹھنڈی کرنے کا یہ معاوضہ مجھے قبول نہیں ۔۔۔۔۔۔
ہاں اگر کبھی پاکستان ورلڈ کپ نا کھیلا تو پھر پورے خشوع و خضوع سے بنگلہ دیش کی جیت کی دعا کروں گا ۔۔۔۔۔
 
مطلب یہ ہوا کہ آپ کا ارادہ ہے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کولیفائر کھیلے اور باقی ممبران کو موقع دینے کے لیے قربانی دیتے ہوئے کولیفائر سے باہر ہوجائے اور ورلڈ کپ بنگالی ٹائیگرز کے نام رہے؟ سُپرسمائلس
 
جی یہی مطلب ہے "اگر" کی کلاز کے ساتھ ۔۔۔۔۔
 
Top