One Laptop Per Child پاکستان میں کون متعارف کروائے گا؟

کیپری

محفلین
http://one.laptop.org/
400px-XO-1.75_siblings.jpg
OLPC کا مقصد دنیا بھر کے غریب ملکوں کے بچوں میں سکول کی سطح پر سستے لیپ ٹاپ مہیا کرنا ہے اس کے لیپ ٹاپ XO کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کا ہارڈوئیر اور آپریٹنگ سسٹم خصوصی طور پر بچوںاور ان کے تعلیمی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے سستا ہو نے کے ساتھ ساتھ یہ اتنا مضبوط بھی ہے کہ چھوٹی عمر کے بچوں کے ہاتھوں خراب نہ ہو جائے اور اس کی سپیڈ بچوں کی تعلیمی ضروریات کے لیے بہت ہے اس کا لائنکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم شوگر کہلاتا ہے جس کا اردو اور انگریزی مکس قسم کاترجمہ بھی موجود ہے اس کی اصل قیمت کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ ایک ملک کتنی تعداد میں اس کا آرڈر دیتا ہے ۔
کراچی میں یہ پروجیکٹ بہت ہی چھوٹے سے پیمانے پر صرف ایک سکول میں کام کر رہا ہے جبکہ بھارت کے سکولوںمیں یہ لاکھوں کی تعداد میں مہیا کیے گئے ہیں
شہباز شریف نے پنجاب میں یونیورسٹی کی سطح پر انتہائی محدود لیکن بے مقصد اور مہنگےلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی بے کار مہم چلائی ، کیا ہی اچھا ہو اگر اس کے جواب میں عمران خان OLPC والوں سے معاہدہ کرکے خیبر پختون خواہ کے سکولوں میں یہ لیپ ٹاپ تقسیم کر دے جس پر لاگت پنجاب کی نسبت کہیں کم ہو گی اور اس کا سیاسی فائدہ بھی پنجاب کی نسبت کہیں زیادہ اٹھایا جا سکتا ہے اور ملک میں بنیادی تعلیمی نظام میں ایک حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے
اس کے ساتھ ہی ساتھ پرائمری سے میڑک کے لیول تک تمام لیکچرز اور تعلیمی مواد ویڈیوز اور سافٹویرز کی شکل میں بچوں کو مہیا کر دیے جائیں تو ٹیویشن کےاضافی اخراجات کے عذاب کے ساتھ ساتھ نکمے ، بے ایمان اورمسلسل غیر حاضررہنے والے اساتذہ سے ہونےوالے تعلیمی نقصان سے بھی بچوں کو بچایا جا سکتا ہے ورنہ صرف لیپ ٹاپ دینے سے تنقید کرنے والے اسے صرف بچوں کی اینٹرٹینمنٹ ڈیوائس ہی گردانیں گے

کراچی، پاکستان
070.jpg

banner1.jpg


چین میں
olpc-china-photo.jpg


افغانستان میں
olpc-afghanistan.jpg


بھارت میں
fig_khairat_school_india.jpg


افریکا میں صرف شمسی چارجر کے ذریعے
OLPC4.jpg


کاش کبھی پاکستان کے ہر سکول میں یہ منظر دیکھنے کو ملے
10455256_357352864412295_1039453088102169813_n.jpg


OLPC والے لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر پراڈکٹس بھی فراہم کرتے ہیں مثلا

لیپ ٹاپ چارج کرنے کے لیے ہاتھ سے چلنے والا چارجر
olpc-1326170408715.jpg

شمسی توانائی والا چارجر
xo_01-e1354391997370.jpg


وائی فائی اینٹیناکلاس روم کے لیے
170px-OLPC_Active_Antenna.jpg


کلاس روم میں 60 لیپ ٹاپس کے لیے منی سرور " سمائل پلگ"
http://www.marvell.com/solutions/plug-computers/assets/Marvell-SMILE-Plug-Platform-Brief.pdf

smile-cc-lg.jpg

e8bd7_img_8791.jpg



OLPC5.jpg
 
آخری تدوین:

کیپری

محفلین
اس لیپ ٹاپ کی کنفیگو ریشن کیسی ہے؟

اس کا حالیہ ماڈل” XO-4“ کہلاتا ہے ، ڈیول کور ،ون گیگا ہرٹز اور ٹچ سکرین کے ساتھ ساتھ کنورٹیبل بھی ہے یعنی ٹیبلٹ کے طور پر بھی استعمال ہو سکتا ہے جیسا کہ میں نے پہلے کہا اس کی سپیڈ وغیرہ بچوں کی تعلیمی ضروریات سے کہیں زیادہ ہی ہیں دیگر تفصیلات یہاں موجود ہیں
wiki.laptop.org/go/XO-4_Touch
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اس کا حالیہ ماڈل” XO-4“ کہلاتا ہے ، ڈیوئل کور ،ون گیگا ہرٹز اور ٹچ سکرین کے ساتھ ساتھ کنورٹیبل بھی ہے یعنی ٹیبلٹ کے طور پر بھی استعمال ہو سکتا ہے جیسا کہ میں نے پہلے کہا اس کی سپیڈ وغیرہ بچوں کی تعلیمی ضروریات سے کہیں زیادہ ہی ہیں دیگر تفصیلات یہاں موجود ہیں
wiki.laptop.org/go/XO-4_Touch
زبردست۔ پھر تو اسے خیبرپختواہ میں ضرورت متعارف کروانا چاہئے۔
 

سید ذیشان

محفلین
یہ تو کافی پرانا انیشیٹیو ہے اور نہایت اچھا بھی۔ غالبا پاکستان میں سب سے پہلے رولپنڈی کی کسی سکول میں اس کا آغاز ہوا تھا۔
 

کیپری

محفلین
۔
یہ تو کافی پرانا انیشیٹیو ہے اور نہایت اچھا بھی۔ غالبا پاکستان میں سب سے پہلے رولپنڈی کی کسی سکول میں اس کا آغاز ہوا تھا۔
اس پراجیکٹ کو دنیا میں متعارف ہوئے توآٹھ سال ہوچکے ہیں اور OLPC کی سائیٹ پر صرف پاکستانی ایک سکول کا نام ہی ہے جہاں 200 کے قریب لیپ ٹاپ مہیا کیے گئے ہیں لیکن یہ لیپ ٹاپ بچے گھر نہیں لیجا سکتے اور اسے کوئی انیشیٹو بھی تو نہیں کہا جا سکتا کیونکہ معاملہ حکومتی سطح پر طے نہیں ہوا
 

کیپری

محفلین
اس پراجیکٹ کی فنڈنگ بھی نہایت دلچسپ ہے عمران خان تو ویسے بھی فنڈنگ میں سپیشلائز کرتے ہیں اس کی فنڈنگ کچھ یوں ہے کہ اگر آپ ایک لیپ ٹاپ خریدیں تو ایک فری لیپ ٹاپ کی فنڈنگ ہو جاتی ہے عام لوگوں کے لیے اس کی قیمت 200$ ہے یعنی مڈل کلاس طبقے کے پرائیویٹ سکول اگر اپنے ۔سکول میں پچاس لیپ ٹاپ کی لیب کھولیں تو خیبر پختونخواہ کے کسی دور دراز علاقے کے گمنام سکول کے لیے پچاس لیپ ٹاپس کا خود بخود انتظام ہو جائے گا
اس کے علاوہ اس پراجیکٹ کا ایک cheat بھی ہے کہ OLPC کی بجائے اسے براہ راست چائنہ سے بنوا لیا جائے۔ حکومت کو فی لیپ ٹاپ صرف 50$ کی لاگت آئے گی البتہ
اس صورت میں OLPC کی جانب سے کسی قسم کی سافٹ وئیر سپورٹ نہیں ملے گی لیکن ہمارے خیال میں پاکستان میں سافٹوئیر والوں کی کوئی کمی نہیں یہ معاملہ بھی ٹیکل کیا جا سکتا ہے
 

کیپری

محفلین
آن لائن کتب اور کچھ لیکچرز، پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے۔
http://elearn.punjab.gov.pk/
جی یہ ایک بہت اچھا انیشیٹو تھا لیکن کونٹینٹ بہت ہی محدود ہے اورصرف انگریزی زبان میں ہے لیکچرز کی ویڈیوزبھی موجود نہیں اور کوئی ڈیڈ لائن یاٹائم لائن بھی واضع نہیں گمان غالب ہے کہ معاملہ بس اس ایک نامکمل ویب سائیٹ۔سے اگے نہیں بڑھے گا ، اور ویب سائیٹ کو تو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ سائیٹ بنانے والے نےخود ہی ادھر ادھر سے کچھ مواد اٹھا کررکھ دیا ہے جسے صرف انگریزی میڈیم والے ہی کچھ سمجھ سکیں گے
لیکن ہم تو چاہتے ہیں پرایمری سے مڈل یا میٹرک جہاں تک ممکن ہو سکے اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں ہر سبجیکٹ لیپ ٹاپس میں ہی مہیا کر دیا جائے اور اگر ملکی سطح پر نارتھ کوریا کی طرح کوئی تعلیمی انٹرانیٹ بھی کبھی میسر ہو جائے تو کیا ہی بات ہے ۔:unsure:

اسی کے ساتھ پنجاب حکومت نے دانش سکولوں میں OLPC جیسی دوسری پراڈکٹ classmate pcبھی مہیا کیے تھے لیکن یہ لیپ ٹاپ بہت مہنگے ہیں اور دنیا میں classmate pcکو اس کی قیمت کی ہی وجہ سے پذیرائی نہیں مل رہی
پنجاب حکومت کے سبھی پراجیکٹس کی بنیاد صرف اور صرف سیاسی ہے اسی لیے کسی دوررس نتائج کی توقع نہیں البتہ عمران خان انہی پراجیکٹس کو اگر ان کی اصل شکل میں استعمال کرتے ہوئے کچھ کر دیکھائے تو یقنا ن لیگ کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی ہو گی
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
یہ تو کافی پرانا انیشیٹیو ہے اور نہایت اچھا بھی۔ غالبا پاکستان میں سب سے پہلے رولپنڈی کی کسی سکول میں اس کا آغاز ہوا تھا۔
انیشیٹیو ٹھیک سے رینڈر نہیں ہورہا ۔ اسکی جگہ پیش قدمی یا پہلا قدم استعمال کریں۔
http://www.urduenglishdictionary.org/English-To-Urdu-Translation/initiative/Page-1.htm?#.U892QZSSxSc
 

تلمیذ

لائبریرین
۔
اس کے علاوہ اس پراجیکٹ کا ایک cheat بھی ہے کہ OLPC کی بجائے اسے براہ راست چائنہ سے بنوا لیا جائے۔ حکومت کو فی لیپ ٹاپ صرف 50$ کی لاگت آئے گی البتہ اس صورت میں OLPC کی جانب سے کسی قسم کی سافٹ وئیر سپورٹ نہیں ملے گی لیکن ہمارے خیال میں پاکستان میں سافٹوئیر والوں کی کوئی کمی نہیں یہ معاملہ بھی ٹیکل کیا جا سکتا ہے

براہ مہربانی منصوبے کے شروع میں ہی ارباب اختیار کو دو نمبر راستے پر نہ ڈالیں۔ ہماری قوم پہلے ہی متعدد پروجیکٹس میں دھوکوں کے نتیجے میں لہو لہان ہے۔
 
Top