PayPal اکاؤنٹ

La Alma

لائبریرین
آپ کے دیے ہوئے لنک پہ جو چھٹا اسٹیپ ہے میں وہیں پھنس رہا ہوں۔
میں ایک ویب سائٹ پہ طلباء کے سوالات کا حل لکھتا ہوں جس کے مجھے پیسے ملتے ہیں اب اس کام کے لیے میرا سروس کی ورڈ اور پرپز کوڈ کیا ہوگا یہ نہیں سمجھ میں آ رہا۔

مجھے لگتا ہے کہ online tutoring شاید سروسز کی کیٹیگری میں آئے گی_ اس کے لیے آپ کو پہلے والی آپشن selling goods or services کو چیک کرنا ہو گا_
پرپز کوڈ کے لئے یہ لنک دیکھ لیں۔
اس حساب سے آپ کا کوڈ P1009 ہو گا_
paypal solutions for you: PayPal With Purpose Code For Indian Users
پھر بھی ری کنفرم کر لیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ online tutoring شاید سروسز کی کیٹیگری میں آئے گی_ اس کے لیے آپ کو پہلے والی آپشن selling goods or services کو چیک کرنا ہو گا_
پرپز کوڈ کے لئے یہ لنک دیکھ لیں۔
اس حساب سے آپ کا کوڈ P1009 ہو گا_
paypal solutions for you: PayPal With Purpose Code For Indian Users
پھر بھی ری کنفرم کر لیں۔
Online Tutoring کی سروس کی موجود نہیں ہے۔
 
آپ نے صحیح سنا ہے کہ پے پال کا اکاؤنٹ پاکستان سے نہیں کھلتا ہاں البتہ انڈیا سے کھل جاتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ باہر کے ممالک میں اگر آپ کا قریبی جاننے والا یا دوست ہو تو اس کے نام کھلوالیں۔ ماضی میں جس فرم میں کام کرتا تھا وہ لوگ بھی اسی طرح کرتے تھے۔
یہ مشورہ درست نہیں لگ رہا بلکہ پے پال ملائیشیا لکھ کر گوگل پر سرچ کریں آپ پاکستان میں رہتے ہوئے ہی اکاونٹ بناسکیں گے اگر درست لگے تو جواب ضرور دیجیے گا
 
آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیلیکٹ کر سکتے ہیں: P0801 P0802 P0803

اگر پے پال کام نہیں کرتا یا مشکل ہے تو ایک متبادل سٹرایپ بھی ہے جو کافی ویبسائٹس میں استعمال ہوتا ہے۔
سروسز تو بہت ہیں لیکن پے پال دنیا بھر میں زیادہ چلتا ہے اِسی لئے لوگوں کو اِس کی ضرورت پڑتی ہے
 
'کہیں اور کی یعنی ڈمی' معلومات دینے کی غلطی ہرگز نہ کیجئے گا۔ ورنہ آپ ان کے پاس مُستقل طور پر بلیک لِسٹ ہو جائیں گے کیونکہ آپ کا آئی پی ایڈریس ان پر واضح کر دے گا کہ آپ پاکستان سے ان کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔

سولنگی صاحب کی را ئے انتہائی صائب ہے اور فی الوقت فقط یہ طریقہ قابلِ عمل ہے۔ یعنی کسی دوسرے ملک، جہاں پر پے پال کی اجازت ہے، میں کسی قابل اعتبار دوست کو تلاش کریں اور اس کے ذریعے سے رقم حاصل کریں۔
یہ بھی ایک محتاجگی ہی ہے ہاں اگر سگا بھائی یا بہت ہی قریبی رشتے دار بھروسہ مند ہوتو پھر ٹھیک ہے
 
یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اسے کسی تعارف کی ’’محتاجگی‘‘ نہیں :)
لیجیے آپ نے عبد القدیر بھائی کو پھر گڑبڑادیا۔ اگر ایک مستند، صاحبِ دیوان شاعر ( ماشاء اللہ) کے قلم سے محتاجگی لکھا جاسکتا ہے تو پھر یہ سوچیں گے کہ انہوں نے درست ہی سنا ہوگا!!!
 
لیجیے آپ نے عبد القدیر بھائی کو پھر گڑبڑادیا۔ اگر ایک مستند، صاحبِ دیوان شاعر ( ماشاء اللہ) کے قلم سے محتاجگی لکھا جاسکتا ہے تو پھر یہ سوچیں گے کہ انہوں نے درست ہی سنا ہوگا!!!
ہم نے تو بین الواوین لکھا ہے :)
مستند شاعر کا معلوم نہیں وہ کیا کہتے ہیں
 
Top