کعنان
محفلین
السلام علیکم
جن کا مراسلہ آپ نے کوٹ کیا ھے وہ بھائی صاحب آپ کو شائد جواب نہیں دے پائیں گے۔
پے۔ پال ھے کیا یہاں سے شروع کرتے ہیں۔
جیسے ماسٹر کارڈ، ویزا کارڈ، امیرکن ایکسپریس کارڈ ایجنسیاں ہیں اسی طرح پے۔پال بھی ایک ایجنسی ھے مگر ان کا طریقہ کار ان سے مختلف اور بہت سی سیف ھے۔
ان میں فرق کیا ھے اور یہ سیف کیسے ھے اس پر ایسا ھے کہ آپ دنیا میں کہیں سے بھی آنلائن خریداری کرتے ہیں تو آپ کو اپنے کریڈٹ کارڈ کی ڈیٹیل دینی پڑتی ھے جو مرچنٹ /سیلرکے پس ڈائریکٹ پہنچتی ھے یا ٹریفک کے ذریعے آپ کا کارڈ کی ڈیٹیل ہیک/چوری ہو جاتی ھے۔ تو مرچنٹ/ ہیکر آپ کے کریڈٹ کارڈ سے رقم چوری کر لیتا ھے تو سٹیٹمنٹ ملنے پر وہ رقم آپکو کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ میں ڈالنی پڑے گی کیونکہ اگر وہ رقم نہ ڈالی تو پھر لیٹ فیس یا جرمانہ کی صورت میں زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی اس کے بعد اگر آپکا کریڈٹ کارڈ انشورڈ ھے تو کلیم کرنے پر کریڈٹ کارڈ کمپنی انشورنس کمپنی کے ذریعے انکوائری کروائے گی اور واقعی ہی وہ رقم چوری ہوئی ھے تو انشورنس کمپنی اس پر خود ہی وہ رقم کسی بھی طرح واپس لینے پر اپنی کاروائی جاری رکھے گی مگر چوری شدہ رقم انشورنس کمپنی آپکے کریڈٹ کارڈ کمپنی کو ادا کرے گی جسے آپ بعد میں نکلوا سکتے ہیں جو آپ نے سٹیٹمنٹ ملنے کے وقت جمع کروائی تھی۔ اس کلیم انکوائری پر کم از کم 28 دن کا وقت دیا جاتا ھے۔
اور اگر آپ کا کارڈ انشورڈ نہیں ھے تو آپکے کارڈ سے جو رقم چوری ہوئی ھے وہ آپکو اپنی جیب سے ادا کرنی پڑے گی اور کریڈٹ کارڈ کمپنی آپکا کارڈ ضائع کر کے آپکو نئے نمبر پر نیا کارڈ جاری کر دے گی جس سے آپ مزید اس کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے ویسے ہی ڈر جائیں گے۔
مگر پے۔پال میں ایسا نہیں ھے، یہ آنلائن ٹرنسیکشن کے لئے ایک سیف ایجنسی ھے ، یہ سیف کس طرح ھے اس کی خصوصیات پر نظر کرتے ہیں۔
جن ممالک کے لئے پے۔پال کارآمد ھے آپ یہاں رجسٹرڈ تو ہو سکتے ہیں مگر جب تک آپ اپنی بینک ڈیٹیل نہیں دیں گے تب تک آپ کسی قسم کی ٹرانسیکشن نہیں کر سکتے۔
مثال کے طور پر آپ پے۔ پال میں رجسٹرڈ ہو گئے اور آپ نے یہاں جو ای۔میل ایڈریس دیا ھے اس پر آپ کہیں سے رقم منگوانا چاہتے ہیں تو آپ اسے اپنا پے۔پال رجسٹرڈ ای۔میل ایڈریس دیں گے۔ سامنے والا آپ کو پے۔پال میں 100 ڈالر ٹرانسفر کرتا ھے جو آپ کے پے۔پال میں اسی وقت آ جائیں گے جسے 30 دن کے اندر آپ نے ایکسیپٹ کرنا ھے ورنہ وہ رقم واپس چلی جائے گی۔ اس کے لئے آپکو اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر پے۔پال کو دینا پڑے گا اور پھر وہ رقم پے۔پال سے اپنے بینک میں 1 سال کے اندر جب چاہیں ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور وہ رقم بینک سے ہی نکلے گی۔
آپ چاہیں تو پے۔ پال میں اپنا بینک اکاؤنٹ سے رجسٹرڈ ہو جائیں یا کسی بھی کریڈٹ کارڈ سے مگر بیینک اکاؤنٹس فائدہ مند ھے، کیونکہ کریڈٹ کارڈ سے رجسٹرڈ ہونے پر نقصان ھے اس لئے کہ کریڈٹ کارڈ میں آپ اپنی رقم جمع کروانے پر بھی جب رقم نکلوائیں گے تو کیش ہینڈلنگ پر وہ آپ کو ایکسٹرا رقم چارج کرے گا اس لئے بینک اکاؤنٹ سے رجسٹرڈ ہونا ہی فائدہ مند ھے۔
تصویر کی مدد سے سمجھتے ہیں
پے۔پال میں جتنے بھی ممبران رجسٹرڈ ہوتے ہیں ان کا ایک پے۔ پال رجسٹرڈ اکاؤنٹ ہوتا ھے۔ اور دوسرا انہوں نے بینک رجسٹرڈ بھی کیا ہوتا ھے۔
آپ جب کسی کو رقم ٹرانسفر کرتے ہیں تو پے۔ پال آپکے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال کر دوسرے رجسٹرڈ ممبر کے پے۔پال رجسٹرڈ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرتا ھے۔
جس کو رقم بھیجی گئی ھے وہ سب سے پہلے اس رقم کو قبول کرتا ھے یا ناقبول اس میں 30 دن کا وقت ھے۔ اگر قبول کرتا ھے تو رقم اس کے پے۔پال میں داخل ہو گئی اور اگر ناقبول کرتا ھے تو وہ رقم اسی وقت وہاں واپس چلی جائے گی جہاں سے آئی تھی۔
رقم قبول کرنے پر اس کی مرضی ھے وہ چاہے تو پے۔پال میں ایک ساتھ تک وہ رقم ہولڈ رکھ سکتا ھے اور اگر چاہے تو اسی وقت وہ رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر سکتا ھے۔ اگر تو وہ آئی ہوئی رقم کو اپنے بینک میں ٹرانسفر کرتا ھے تو اس کے بعد وہ اپنے بینک سے وہ رقم حاصل کر سکتا ھے۔
ابھی کچھ مصروفیات کے بعد بقیہ معلومات فراہم کرتا ھوں تصاویر کے ساتھ۔
والسلام
بقیہ حصہ
اگر کوئی آپکے پے۔پال میں رقم بھیجے گا تو اس پر آپکو آپکی انٹرنٹ میل آئی۔ڈی جو وہاں رجسٹرڈ ہو گی اس میں آپکو معلومات ملے گی۔
اور جب آپ پے۔پال میں لاگ ان ہونگے تو اسطرح معلومات آپکے سامنے ہو گی۔
جب آپ اسے دیکھیں گے تو یہاں پر ایک آپشن ہو گا ایکسیپٹ کر اسے کلک کرنا ھے اس سے رقم آپ کے پے پال میں آ جائے گی۔
اگلا مرحلہ ھے رقم آپکے بینک اکاؤنٹ میں کیسے جائے گی تو اگلی تصویر کی مدد سے سمجھتے ہیں۔
ود ڈرا کو کلک کریں اور جو آئی ہوئی رقم بینک اکاؤنٹ میں بھیجنی ھے اسے یہاں لکھیں اور کانٹینئو کو کلک کریں جس سے رقم آپکے بینک اکاؤنٹ میں کچھ دن تک پہنچ جائے گی جسے وہاں سے نکلوا سکتے ہیں۔
اگلا مرحلہ آپ نے اگر کسی کو رقم بھیجنی ھے تو اس کا طریقہ کار یہ ھے
لاگ آن ہوں تو یہ صفحہ سامنے آئے گا
اس کے بعد اگلے صفحہ پر جائیں اور دیکھتے ہیں رقم کیسے کسی دوسرے کو بھیجی جائے گی۔
سینڈ رقم کو کلک کریں تو یہ صفحہ سامنے آئے گا
جس کو رقم بھیجنی ھے وہ بھی جس ای۔میل سے پے۔پال میں رجسٹرڈ ہو گا وہی ای۔میل یہاں پر لکھیں
رقم جس ملک میں بھیجنی ھے اس کی جو کرنسی ھے اسے سلیکٹ کریں اگر نہیں تو پھر ڈالر سلیکٹ کریں
جتنی رقم بھیجنی ھے اسے لکھیں
اور کنٹینئو کا بٹن دبا دیں۔
رقم آپکے بینک سے دوسرے کے پے۔پال اکاؤنٹس میں چلی جائے گی۔
اس پر مزید معلومات وہ یہ کی جب آپ آنلائن پر شاپنگ کریں گے تو وہاں دو آپشن ہونگے ایک پے۔پال اور دوسرا کریڈٹ کارڈ اگر آپ نے پے۔پال سے رقم دینی ھے تو پھر آپ پے۔پال کو کلک کریں گے تو وہاں سب کچھ سیٹ اپ ہو گا وہاں پر صرف کلک کرنا ھے کچھ نہیں لکھنا۔
یہ تھی اس پر معلومات اگر مزید کسی کو ضرورت ہوئی تو ہم نٹ کی دنیا میں ہی ہیں جب نوٹیفیکیشن ملے گی تو حاضر ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ پے۔پال کسی کو بینک اکاؤنٹس معلومات نہیں دیتا۔
جس بھائی نے اوپر پاکستان میں بیٹھ کر جرمن سے پے۔پال اکاؤنٹس پر مزے لینے کا لکھا تھا کبھی ایسا سوال کسی کی طرف سے آیا تو اس پر بھی معلومات پوچھنے پر فراہم کر دی جائے گی۔
والسلام