phicomm passion 660 اینڈرائڈ فون میں مدد درکار ہے۔ ۔ ۔ ۔

ناظم رضا مصباحی صاحب نے مکالمات میں مجھے اپنے فون کا مسئلہ بتایا تھا
سلام میرے پاس phicomm passion 660 اینڈرائڈ فون ہے. اسے میں نے کنگ آؤٹ موبائل ایپ سے آؤٹ کرکے فلیش فائی ایپ سے غلط ریکوری انسٹال کردی جس کی وجہ سے فون نہ تو ریسٹارٹ ہو رہا ہے نہ ریکوری موڈ پر آرہا ہے. یعنی اس کی اسٹاک ریکوری خراب ہو گئی ہے.وہ تو شکر ہے ریسٹارٹ کرنے کا ایک طریقہ مل گیا کہ لیپ ٹاپ سے اٹیچ کرکے فاسٹ بوٹ موڈ میں ریبوٹ کر لیتا ہوں.لیکن ایسا کب تک ہوگا اگر راستے میں کہیں سویچ آف ہو جائے تو کیا کیا جائے؟
اب آپ اتنی مدد کریں کہ یہ بتائیں کہ اسٹاک ریکوری کو واپس کیسے لایا جائے یا بغیر ریکوری موڈ کے اسٹاک روم کیسے انسٹال کیا جائے
 
میرا جوابی مراسلہ یہ تھا
بھائی آپ کے مسئلہ کا جو حال میری نظر میں ہے وہ صرف ایک ہی ہے
اگر سوپر یوزر ٹھیک کام کر رہا ہے تو
rashr - flash tool نام کی ایپ انسٹال کریں اور cwm ریکوری یاں twrp ریکوری انسٹال کر لیں پھر ویپ کر لیں ریکوری ٹول میں جا کر.
دوسرا طریقہ آپ آفیشل فرم ویئر ڈاؤنلوڈ کر لیں اور پھر odin نام کے کمپیوٹر سوفٹویئر کی مدد سے انسٹال کر لیں جب ڈاؤنلوڈ موڈ پرجانے کے لیے آپ جو ریکوری انسٹال کریں گے اس کی مدد سے جا سکتے ہیں
جزاک اللہ
 
میرا جوابی مراسلہ
ایسا کریں آپ اپنے فون کے about پیج کی تصویر سینڈ کریں مجھے شاید کچھ مدد کر سکوں میں کو سپیشلسٹ تو نہیں ہوں
 
پیچ کی تصویر
12615246_1053024668087311_756089247825545583_o.jpg
 
میری معذرت
معاف کیجئے بھائی کافی کوشش کرنے کے بعد مجھے xda فورم پر بھی کچھ نہیں ملا یورپین فرم ویئر ملتا ہے لیکن بلڈ نمبر مختلف ہے
معذرت خواہ ہوں
 
Top