[ میں نے آج اردو صوتی کی بورڈ(phonetic)--3( ڈاؤن لوڈ کیا تو یہ .php ایکسٹنشن کے ساتھ ڈاؤن لوڈ ہوا ہے۔۔۔اب اس کو میں اوپن کیسے کروں ؟؟تا کہ آسانی سے انسٹال ہو جائے؟/ کوئی بھائی جواب عنائت فرماءیں----شکریہ
گل خان، صوتی کی بورڈ کا php سے تو کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ نے کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا ہے؟
اگر آپ نے اپنے کمپیوٹر پر اپاچی اور پی ایچ پی سیٹ کیا ہوا ہے تو اس فائل کو لوکل ہوسٹ کی روٹ میں رکھ کر استعمال کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
گل خان آپ اپنے ڈاؤنلوڈ مینجر کو ڈس ایبل کرکے براؤزر کے ڈاؤنلوڈ مینجر کو ہی استعمال کریں۔ کبھی کبھار یہ مسئلہ آجاتا ہے کہ ڈاؤنلوڈ مینجر بجائے کہ اصل فائل اتارے اس کی طرف اشارہ کرنے والی پی ایچ پی سکرپٹ کو اتار دیتا ہے۔
[دوست بھائی۔۔۔ میں نے ابھی صوتی-3 کی بورڈ کو براؤزر کے ڈاؤن لوڈ منیجر سے ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔۔۔۔۔ابھی درست ڈاؤن لوڈ ہو گیا ہے۔۔اس کو انسٹال بھی کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا شکریہ