PhpBB انگریزی سے اردو منتقلی

حیدرآبادی

محفلین
السلام علیکم
ہمارے بعض دوست پی۔ایچ۔پی۔بی۔بی کا انگریزی فورم چلاتے ہیں۔ فورم تو اردو کا ہے مگر رومن اردو استعمال ہوتی ہے۔
کیا اس فورم کو اردو محفل ہی کے طرز پر اردو فورم میں‌ اس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے کہ سارا سابقہ ڈاٹا ضائع نہ ہو ؟؟

اگر کوئی دھاگہ اس ضمن میں‌ پہلے سے یہاں‌ موجود ہو تو براہ مہربانی لنک فراہم کیا جائے۔ بہت شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

حیدرآبادی، پرانی phpbb فورم کا ڈیٹا نئی فورم میں منتقل کرنا ممکن ضرور ہے لیکن اس سلسلے میں کئی باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے۔

پہلے تو یہ چیک کریں کہ پرانی فورم پر phpbb کا کونسا ورژن استعمال ہو رہا ہے؟ یہاں دستیاب اردو فورم سوفٹویر phpbb کے ورژن 2.0.21 پر مبنی ہے۔ اگر مذکورہ فورم کسی پرانے ورژن پر مبنی ہے تو اس کو پہلے اپگریڈ کرنا بہتر ہوگا۔

دوسرا ایشو کیریکٹر اینکوڈنگ کا ہے۔ اردو phpbb میں utf-8 اینکوڈنگ استعمال ہوتی ہے۔ اس لیے اگر کسی فورم کا ڈیٹا اس میں منتقل کیا جائے تو پہلے اس کی کیریکٹر اینکوڈنگ کنورٹ کرنا ضروری ہے۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے۔

والسلام
 
Top