phpBB2 اردو کا مکمل پيکج ڈاونلوڈ کريں

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم شاکر القادری،

آپ اگر کچھ دن انتظار کریں تو میں category hierarchy mod کا اردو ورژن، یعنی کہ اردو لینگویج فائلز اور ویب پیڈ کی انٹگریشن کے ساتھ پیش کر دوں گا۔ لیکن یہ آپ ہی کو ٹیسٹ کرنا ہوگا۔

ویسے کچھ دنوں میں phpbb کا ورژن 3 اولمپس بھی ریلیز ہونے والا ہے جس میں ذیلی فورم بنانے کی سہولت کے علاوہ کئی دوسری فیچر موجود ہوں گی۔

جہاں تک گیسٹ یوزر کو فورم کے نظر نہ آنے کا مسئلہ ہے تو اس کا تعلق پرمیشن سیٹ کرنے سے ہے۔ category hierarchy mod کے ایڈمن پینل کا استعمال نسبتاً پیچیدہ ہے۔ میرا مشورہ ہوگا کہ ذیل کے ربط پر اس موڈ کی ڈاکومنٹیشن سے رجوع کریں۔

http://ptifo.clanmckeen.com

اس وقت یہ لنک ڈاؤن لگ رہا ہے ورنہ میں اس کے مینوَل کا براہ راست ربط پوسٹ کر دیتا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بہت شکریہ آپ کا
میں منتظر ہوں ۔۔۔۔۔ اور ٹیسٹ بھی کروں گا
آپ واقعی پرورش لوح و قلم کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں
اور یہ یاد رہے کہ لوح و قلم میں القل۔۔۔۔۔م بھی شامل ہے :lol:
ایک بات جو آپ کے دستخطوں میں کھٹکتی ہے وہ شعر کا پہلا مصرعہ ہے جو ایک لفظ کی وجہ سے بے وزن ہو رہا ہے وہ یوں کہ
پہلے مصرع میں گزری کو گزرتی سے تبدیل کر لیجیے مصرعہ یوں ہو جائے گا جو کہ درست ہے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے

اللہ آپ کو خوش و خرم تندرست توانا رکھے ۔۔ آمین
 

زیک

مسافر
phpBB2 اردو کا مکمل پيکج ڈاونلوڈ کري

زبردست مکی۔

ای‌میل اور ایڈمن سیکشن کا ترجمہ میرے پاس تقریباً مکمل ہے۔ اس کے علاوہ ایک دو بگز بھی حال ہی میں اپنے اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پیکج میں ٹھیک کئے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ ان تبدیلیوں کے ساتھ نئی ریلیز جلد کر دوں۔ آپ اسے دیکھ لیجیے گا۔

مکی نے کہا:
4) "آسان رجسٹریشن" جو فورم کے صفہ اول کے آخر میں زائرین کی سہولت اور ان کی آسان اور تیز ترین رجسٹریشن کا منتظر رہتا ہے.. اس سے رجسٹریشن کے خواہشمند کو ایگریمنٹ سے گزر کر رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی ضرورت نہیں رہتی.. اور صفحہ اول سے ہی ضروری معلومات فراہم کر کے رجسٹریشن کی جاسکتی ہے اس سے رجسٹریشن کا عمل نہ صرف تیز ہوجاتا ہے بلکہ ارکان کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے.

یہ خیال رہے کہ اس سکرین کا ہونا امریکہ کا قانون ہے۔ اس لئے امریکہ سے باہر اسے نکالنا ٹھیک ہے مگر امریکہ والے خیال رکھیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعریف کا شکریہ زکریا بھائی..

میں ایڈمن سیکشن کا ترجمہ کرنے کا سوچ ہی رہا تھا.. شکر ہے آپ نے بتا دیا ورنہ خامخواہ خواری ہوجاتی.. :?

آپ جیسے ہی اسے ریلیز کریں گے میں فوراً ہی اسے اپنے پیکج میں شامل کر لوں گا..

حالیہ پیکچ میں واقعی "بگ" ہیں میں نے اپنے طور پر عربی ورزن کی فائلوں سے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے پھر بھی آپ کی ریلیز کا شدت سے انتظار رہے گا تاکہ تبدیلیاں عمل میں لائی جاسکیں..

اس پیکج کا اگلا ورزن تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس میں مزید دس بارہ موڈز شامل کئے گئے ہیں.. مگر اب سوچ رہا ہوں کہ آپ کی ریلیز کے بعد ہی اسے "اپڈیٹ" کرکے ریلیز کروں... اب پتہ نہیں آپ اپنا پیکج کب تک ریلیز کریں گے.. کیونکہ میرے پیکج کا مکمل انحصار بہر حال آپ ہی کے پیکج پر ہے..

امید ہے کہ آپ نے میرا یہ پیکج ڈاونلوڈ کیا ہوگا.. اگر اس پر اپنی ثاقبانہ نظر مارکر تھوڑا سا تبصرہ فرمادیں تو مجھے خامیاں دور کرنے میں بہت مدد ملے گی..

واللہ الموفق
 

ابنِ آدم

محفلین
تازہ تفصیل

مجھے صرف معلوم کرنا تھا کہ اگر مکی اور زکریا صاحب نے جس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا ذکر کیا ہے اس کی تازہ صورتحال کیا ہے؟
کیا یہ مکمل ہوچکا ہے اور اگر ہوچکا ہے تو اس کی تفصیل یا ڈاؤن لوڈ کرنے کا رابطہ اوراگر نہیں تو اس کے بارے میں ہم کہاں تک پہنچ چکے ہیں۔ اس بارے میں مزید آگاہی میرے جیسے نئے ممبران کے لئے نہایت مفید ہوگی
 

ابنِ آدم

محفلین
اور ایک مزیدبات یہ کہ کیا یہ پیکج آئی ایم پورٹل سے کتنی موافقت رکھتا ہے؟ یااس کے ساتھ تنصیبی اور چالو حالت میں تضاد اور ٹکراؤ کرتا ہے؟؟
 

شازل

محفلین
مکی بھائی معذرت قبول فرمائیں
میں نے آپکا پیکج ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا ہے ملاحظہ فرمائیں فورمhttp://urdutime.1vn.biz
اس کے قواعد اور قوانین کو براؤز کریں تو ایک خالی صفحہ آجاتا ہے
ایک دو دفعہ فورم نے درست کام کیا لیکن پھر خالی صفحہ ہی مستقل ٹھہر گیا
میں نے اس ہوسٹنگ پر کئی فورم بنائے ہیں مگر آپکا یہ پیکج کچھ مسئلہ کررہا ہے
کچھ اس بارے میں وضاحت فرمائیں
یاد رہے کہ میں نے دو تین دفعہ ایسی ہی کیٹیگری بنائی کہ شاید کوئی مسئلہ ہو تو درست ہو جائے مگر جوں کا توں ہی رہا
 
Top