عین لام میم

محفلین
میری طرف سے اردو سب ٹائیٹلز کی دنیا میں ایک اور پیشکش، 2010 کی فلم پرنس آف پرشیا Prince of Persia: The sands of Time کے اردو سب ٹائیٹلز۔
والٹ ڈزنی پکچرز کی اس فلم کا ریویو فی الحال میں پھر کسی وقت پہ اٹھا رکھتا ہوں۔ ہو سکتا ہے جلد یا بدیر فلمستان پہ اس کا ریویو آ جائے۔ :)
سب ٹائیٹلز کی ہم آہنگی کے متعلق کوئی مسئلہ ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔ یہ سب ٹائیٹلز کئی نیٹ پہ موجود کئی فائلز کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں۔ (محفل پالیسی کی وجہ سے ربط حزف کر دیا گیا ہے)۔
میں فائل کا لنک دینا بھول گیا تھا۔ اس کیلئے معذرت
آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
 

راج

محفلین
میں نے پہلے کئی فلموں کے اردو سب ٹائٹل کو استعمال کیا ہے مگر کوئی بھی فلم کے ساتھ نظر نہیں آتے اردو الفاظ کی جگہ کچھ اور ہی نظر آتا ہے
 
برادرم عین لام میم صاحب۔ آپ کی سب ٹائٹلز کی پیش کش قابل ستائش ہے۔ پر جو ٹورینٹ کا ربط دیا تھا وہ قابل مواخذہ تھا۔ اس بات سے تو آگاہ ہوں گے ہی کہ محفل میں پائریسی ممنوع ہے؟
 

arifkarim

معطل
برادرم عین لام میم صاحب۔ آپ کی سب ٹائٹلز کی پیش کش قابل ستائش ہے۔ پر جو ٹورینٹ کا ربط دیا تھا وہ قابل مواخذہ تھا۔ اس بات سے تو آگاہ ہوں گے ہی کہ محفل میں پائریسی ممنوع ہے؟
کیا سبٹائیٹل ٹورنٹ کے اندر تھے؟ فلم کے ربط کیساتھ شاید سبٹائیٹل کا ربط بھی حذف ہو گیا ہے۔؟
 
میں نے تو ایک ہی ربط حذف کیا تھا اب اس ٹورینٹ میں دونوں چیزیں ایک ساتھ پیک رہی ہوں تو نہیں کہہ سکتا۔
 

طارق راحیل

محفلین
سب تائیٹل کے حروف توتے ٹوٹے آرہے ہیں
اس سے پہلے بھی ایسا ہی ہوا کرتا آرہا ہے
کیا کرین؟
K Light Media Player Classic کا استعمال کرتا ہوں
 
Top